دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سانسد آدرش گرام یوجنا کا جائزہ لینے والی کمیٹی

Posted On: 08 AUG 2023 6:32PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سانسد آدرش گرام یوجنا (ایس اے جی وائی) 11 اکتوبر 2014 کو شروع کی گئی تھی، جس کے مقصد سے شناخت شدہ گرام پنچایتوں (جی پیز) کی مجموعی ترقی کے ذریعے گاؤں والوں کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، تاکہ اضافی فنڈز مختص کیے بغیر موجودہ سرکاری اسکیموں کو کنورژن (ارتکاز) موڈ میں لاگو کیا جا سکے، تاکہ یہ جی پیز دوسرے جی پیز کی تحریک کے لیے ماڈل کے طور پر کام کرسکیں۔ ممبران پارلیمنٹ نے 2019 سے 2023 تک 1,782 گرام پنچایتوں (جی پیز) کی نشاندہی کی ہے اور ایس اے جی وائی  کے تحت شناخت شدہ  جی پیز کی مسلسل ترقی ہوئی ہے۔

اسکیم کا جائزہ لینے کے لیے کوئی اعلیٰ کمیٹی نہیں ہے۔ تاہم، ایس اے جی وائی  کے رہنما خطوط کے تحت، اسکیموں کے نفاذ کی نگرانی کے لیے قومی سطح پر دو کمیٹیاں ہیں۔ (i) دیہی ترقی کے وزیر کی صدارت میں قومی سطح کی کمیٹی،جس میں 12 مرکزی وزراء اور 4 ارکان پارلیمنٹ ہیں ، (ii) دیہی ترقی کے محکمہ کی سکریٹری کی صدارت میں 20 مرکزی وزارتوں کے نمائندوں کے ساتھ قومی سطح کی کمیٹی ہے۔ ابھی تک اس اسکیم پر رپورٹ دینے کے لیے کمیٹی بنانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

*************

ش ح۔ش م۔ ت ع

U-8758


(Release ID: 1951649)
Read this release in: English