سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ساءنسی اور صنعتی تحقیق كی كونسل- سنٹرل گلاس اینڈ سیرامِك ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ایک ہفتہ کی ایک لیب تقریب کے دوران کالج اور یونیورسٹی كے طلبا كے درمیان ارتباط كا پروگرام

Posted On: 23 AUG 2023 6:50PM by PIB Delhi

'ون ویک ون لیب' (او ڈبلیو او ایل) پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، سائنسی اور صنعتی تحقیق كی كونسل (سی ایس آئی آر)- سنٹرل گلاس اینڈ سیرامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(سی جی سی آر آئی) واقع کلکتہ نے 23 اگست 2023 کو "مستقبل کے لیڈروں کو جوڑنا اور تخلیق کرنا" عنوان كے تحت ایک کالج اور یونیورسٹی كے طلبا كے درمیان ارتباط كے پروگرام کا اہتمام کیا۔ پروگرام میں تقریباً 127 طلباء نے شرکت کی۔ اس مكالمے کا مقصد نوجوانوں میں سائنسی مزاج پیدا کرنا تھا تاکہ انہیں مستقبل کے سائنس اور ٹیكنالوجی سے آراستہ لیڈروں میں تبدیل کیا جا سکے۔ پروفیسر پارتھا سارتھی چکرورتی، ڈائرکٹر آئی آئی ای ایس ٹی، شیب پور نے اس بطور مہمان خصوصی تقریب كی رونق بڑھائی اور پروفیسر اے کے۔ مشرا، ڈائرکٹر سی ایس آئی آر- سی آئی ایم ایف آر مہمان اعزازی کے طور پر موجود تھے۔ نشستیں سی ایس آئی آر اور سی ایس آئی آر- سی جی سی آر آئی کی تاریخ پر مشتمل تھیں۔ ان میں انسٹی ٹیوٹ کی تکنیکی کامیابیوں کی جھلکیاں پیش كی گئیں اور لیب کے دوروں کے ذریعے مصنوعات اور ٹیکنالوجیاں سامنے لائی گئیں۔

*******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:8744


(Release ID: 1951601) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi