نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ادے پور، راجستھان میں 9ویں کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) – ہندوستانی خطہ کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں نائب صدر   جمہوریہ ہند کے خطاب کا متن

Posted On: 22 AUG 2023 5:57PM by PIB Delhi

نمسکار!

ریاست راجستھان میں عزت مآب گورنر،  انتہائی قابل احترام جناب کلراج مشرا جی، یہاں ان کی موجودگی زمین کی سب سے بڑی جمہوریت  جو 1/6 انسانیت کا گھر ہے، میں ایک روشن خیالی رہی ہے، یہاں  ایسے کم  لوگ  ہیں جو ان تجربات، ایکسپوزر اور شراکت سے مماثلت رکھ سکتے ہوں۔ انہیں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں اور اترپردیش اسمبلی اور کونسل میں رہنے کا موقع ملا ہے۔ ایگزیکٹو کی حیثیت ، انہوں نے اتر پردیش اور مرکزی حکومت میں سینئر وزیر کے طور پر تعاون  پیش کیا ہے۔ وہ اہم اداروں میں عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ ریاست راجستھان میں گورنر کے عہدے پر فائز ہونا ان کے لیے نہیں بلکہ اس کرسی کے لیے اعزاز کی بات ہے جس پر وہ براجمان ہیں۔ ہم آپ کی روشن حکمت کے لیے مشکور ہیں۔ آپ نے پوری تفصیل کے ساتھ پورے منظر نامے کو بیان کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ آپ نے ہمیں سوچنے کے لیے کافی مواد مہیا کیا ہے۔ آپ ہماری رہنمائی کریں گے، ہماری حوصلہ افزائی کریں گے اور ہماری  ہمت افزائی  کریں گے۔ ہم خواہش کرتے ہیں کہ آپ کئی برسوں تک  صحت   مند رہیں اور عوام  کے  لئے کام کرتے رہیں ۔

 لوک سبھا  کے معزز  اسپیکر جناب  اوم برلا !یہ ایک انوکھا اور نادر اعزاز ہے جب آپ کرہ ارض کی سب سے بڑی جمہوریت  اور جمہوریت کی ماں  کے کے اسپیکر بنے، لیکن برسوں کے دوران سیاسی کمزوریوں کے باوجود جناب  اوم برلا نے ارکان پارلیمنٹ کے دل میں جگہ پائی، انہوں نے اختراعی طریقہ کار وضع کیا تاکہ  اس بات کو یقینی بنائیں کہ فلور پر ہر  رکن  پارلیمنٹ کے لئے مناسب ماحول  موجود رہے۔ جہاں ایسے مواقع آئے ہیں کہ جناب  اوم برلا جی کے لئے  سختی کا تقاضہ تھا  وہاں بھی انہوں نے قائل کرنے کے طریقہ کار کا سہارا لیا۔ انہوں نے عالمی سطح پر بھی اپنا تعاون کیا ہے، کئی ممالک کا دورہ کرچکے ہیں  اور نائب صدر  جمہوریہ کے طور پر میرے لیے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ کچھ عالمی رہنماؤں نے ان کے بارے میں بہت شاندار  انداز میں اظہار خیال کیا۔ ان  کی یہاں موجودگی اور ان  کا نظام کا حصہ ہونا ہمارے لیے ایک نعمت ہے۔ میں نے راجیہ سبھا کے چیئرمین کے طور پر دیکھا ہے، ایک سادہ عادات کے شخص ہے لیکن جب طریقہ کار کو تبدیل کرنے کی بات آتی ہے تو بہت موثر اور پختہ ہوجاتے ہیں  اور اسی وجہ سے میں آپ سب کا پہلے موضوع پر زیادہ  وقت نہیں لوں گا۔ جناب  برلا جی نے بڑے پیمانے پر لوگوں کی مدد کرنے کے لیے ڈیجیٹل پہلوؤں اور نمائندوں کو تکنیکی طور پر بااختیار بنانے پر بہت تفصیل سے غور کیا ہے۔ وہ مقننہ کو سیاسی نقطہ نظر سے نہیں دیکھتے۔ اس تناظر میں ہماری خوش قسمتی ہے کہ ایک اسپیکر جس کے پاس  ماہر  سیاست داں  جیسا نقطہ نظر ہے۔

ڈاکٹر سی پی جوشی زیور میں ایک اور جوہر ہیں، ان میں دو چیزوں، سیاست اور اپنے اسپیکر کا کام، سے فاصلہ رکھنے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔ جب انہوں نے اسپیکر کا مصب حاصل کیا، تو انہوں سیاسی نقطہ نظر سے نہیں دیکھا اور اس وجہ سے، وہ ریاستی مقننہ میں بہت سے کام انجام دے کر کسی حد تک ایک رول ماڈل بن گئے ہیں جو کہ عام طور پر ہمارے یہاں  ملک  میں انتہائی منقسم سیاست کے پیش نظر سوچ سے باہر ہیں۔ لیکن ان  کی اپنے علاقے سے محبت ہر وقت جھلکتی ہے۔ ادے پور اور ناتھدواڑہ کبھی بھی اس کے دماغ سے باہر نہیں ہیں۔

جناب  ستیش مہانا، مجھے 1989 میں لوک سبھا کا رکن بننے کا موقع ملا ہے لیکن جتنے مہینے میں نے لوک سبھا میں گزارے، جناب  مہانا نے اس سے دو گنا زیادہ مہینے  مقننہ میں گزارے ہیں، تقریباً تین دہائیوں سے زیادہ ایک  قانون ساز  لیکن  ان کے لئے جو  اہم بات ہے  اور جو ہر اسپیکر ، ہر ڈپٹی اسپیکر، کونسل کے ہر چیئرمین اور جناب برلا اور میرے لیے  فخر کا سبب ہے وہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنی  اس سختی کا مظاہرہ کیا ہے کہ نوکر شاہی مقننہ کو ہلکے میں نہیں لے سکتی، یہ ایک  ایسا معاملہ  ہے جو تقریباً دو دہائیوں سے زیر التوا تھا۔ یہ دو دہائیوں سے کم تھا۔ انہوں  نے فیصلہ کیا، انہوں نے بہت مضبوطی سے فیصلہ کیا اور انہوں نے نرم دل سے فیصلہ کیا۔ میں سبھی سے اپیل کروں گا کہ وہ ان کا  فیصلہ پڑھیں، جب انہوں نے استحقاق کی خلاف ورزی پر کچھ عہدیداروں کو مجرم ٹھہرایا تو انہوں نے مقننہ کی بالادستی کو تقویت بخشی۔ انہوں نے کمزوری نہیں دکھائی۔ مقننہ کے احترام کو نافذ کرنا ہمارا لازمی  فریضہ ہے جس کا مطلب ہے عوام کا احترام۔

انہوں نے انہیں علامتی، لیکن مؤثر طریقے سے سزا دی۔ یہ فیصلہ، مجھے یقین ہے، یہاں ہر کوئی اس سے گزرنا چاہے گا۔ سی پی اے کے چیئرپرسن مسٹر ایان لڈل-گرینگر، میں انہیں ذاتی طور پر طویل عرصے سے نہیں جانتا ہوں۔ میں نے حال ہی میں ان سے بات چیت کی ہے۔ لیکن سی پی اے کے ساتھ میرا تعلق تین دہائیوں سے زیادہ پرانا ہے۔ جب میں وزیر تھا، ایک جونیئر وزیر تھا، اور ظاہر ہے، اس وقت ایک چھوٹا آدمی تھا۔ میں دہلی میں سی پی اے کو منظم کرنے کے لیے ایک سہولت کار تھا۔ میں سی پی اے کی اہمیت کو جانتا ہوں اور اس لیے ان کی یہاں موجودگی ہمارے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔ میں یہاں اس موقع کو ان کی طرف اشارہ کرنے کے لیے لیتا ہوں کہ سی پی اے  بہت فعال ادارہ ہے۔ نمائندگی اس کا ایک حصہ ہے۔ لیکن سی پی اے سیکرٹریٹ میں انسانی وسائل کی شراکت کو انسانیت کے 1/6ویں حصے سے اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے سی پی اے سیکرٹریٹ کو مدد ملے گی، اس سے اچھے جذبات پیدا ہوں گے اور مجھے یقین ہے کہ ان سے سینئر لیول کا ایک آدمی اس پر غور کرے گا۔ جناب  سنیم لودھا، سکریٹری سی پی اے، پرجوش شخص، میں انہیں طویل عرصے سے جانتا ہوں، ان کے بارے میں مزید کہنے کا خطرہ مول نہیں لوں گا، لیکن ان کی طرف سے  بہترین  کا آنا  ابھی باقی ہے۔ ہمارے دوست ہیں، پارلیمنٹ کے تین ممبران، مجھے یہاں ان کی موجودگی کا اعتراف کرنا چاہیے۔ جناب  راجیو شکلا، راجیہ سبھا کے بہت سینئر رکن ہیں۔ میں خاص طور پر ان کا مشکور ہوں، کیونکہ میں نے ان سے درخواست کی تھی کہ ان کی سنیئرٹی کو دیکھتے ہوئے اور سی پی اے چیئرپرسن کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے، ان کی شرکت سے کارروائی کی اہمیت بڑھے گی۔ ہمارے پاس راجیہ سبھا کی ایک خاتون رکن  محترمہ  سلاتا دیو ہیں ، جنہوں نے ایک انتہائی موثر خاتون چیئرپرسن کے طور پر ادارے کو عزت بخشی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ یہاں بہت کچھ حاصل کریں گی۔ ہمارے پاس لوک سبھا سے جناب  ادے پرتاپ جی ہیں، جو مدھیہ پردیش کے آدمی ہیں۔

دوستو، قانون ساز ادارے اس وقت تک کام نہیں کر سکتے جب تک کہ ہمارے پاس ریڑھ کی ہڈی کے لحاظ سے مضبوط سیکرٹریٹ نہ ہو اور خاص طور پر لوک سبھا کے پاس ایک بہت تجربہ کار آدمی ہونا خوش قسمتی  کی بات ہے، جناب  اُتپل کمار سنگھ، ایک سینئر آئی اے ایس افسر، اپنے کام کے لیےکلی طور پر وقف  انتہائی پرعزم شخص  ہیں۔ ہمارے پاس  جناب رجیت پنہانی ہیں، راجیہ سبھا کے سکریٹری ہیں، ایک سینئر آئی اے ایس افسر ہیں، اپنے کام  کے لیے اتنے ہی پرعزم ہیں۔ میں اس اہم موقع پر معزز اسپیکروں، ڈپٹی اسپیکروں، سکریٹریٹ کے اراکین، ریاستی حکومت کے معزز وزراء اور معزز مہمانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

دوستو، آج کے اختتام پر اس معزز اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے اور اس 9ویں کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن، انڈیا ریجن کانفرنس میں کافی  ثمر آور بحث ہوئی ہے۔ اور یہ جھیلوں کے شہر میں منعقد ہو رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب نے یہاں بہت آرام دہ اور پرسکون وقت گزارا ہوگا۔ ہم سب واقف ہیں: سی پی اے انڈیا ریجن جمہوریت کے بنیادی اصولوں کی حفاظت اور ان اقدار کو آگے بڑھانے کے لیے وقف ہے جن کو برقرار رکھنے کے لیے اس کی پیرنٹ ایسوسی ایشن انتھک کوشش کرتی ہے۔ دنیا ہمیں اچھی طرح جانتی ہے۔ ہم جمہوریت کی ماں ہیں۔ ہم سب سے بڑی جمہوریت ہیں۔ ہم انسانیت کا 1/6  کا گھر ہیں  اور ہماری جمہوریت دنیا میں منفرد ہے، کیونکہ بھارت میں گاؤں کی سطح پر، پنچایت کی سطح پر، ضلع پریشد کی سطح پر، ریاستی سطح پر اور مرکزی سطح پر آئینی طور پر تشکیل شدہ جمہوریت ہے۔ یہ پلیٹ فارم ہمیں ان اہم چیلنجوں کے بارے میں گہرائی سے بحث کرنے کا منفرد اور بے مثال موقع فراہم کرتا ہے جو اس وقت مقننہ اور قوم کو محصور کئے ہوئے ہیں۔

دوستو، کانفرنس کے دو موضوعات میں سے ایک بہت اہم موضوعی مناسبت رکھتا ہے۔ یہ معاصرانہ اثرات کا ہے، یہ ہماری طرف دیکھ رہا  ہے، یہ دیوار پر مکتوب  ہے جس پر توجہ دینا ہے۔ اس میں مزید تاخیر نہیں کی جا سکتی اور وہ جمہوری اداروں کے ذریعے قوم کو مضبوط کرنے میں عوامی نمائندوں کا کردار ہے۔ میں سی پی اے سیکرٹریٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ اس موضوع کو ان لوگوں کے ذریعہ غور و فکر کے لیے منتخب کیا جو مقننہ کی کارکردگی اور ان کی آؤٹ پُٹ میں اعلیٰ متعلقہ فریق ہیں۔

مجھے یقین ہے کہ تمام شرکاء کے لیے تکنیکی پہلوؤں کے ساتھ ساتھ دوسرے حصے میں بھی غور و خوض فائدہ مند تجربہ رہا ہوگا۔

دوستو، عوام کے نمائندے کی حیثیت سے ہر قانون ساز پر آئینی اور اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اور بامعنی حل تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کرے۔ یہ وہ توقع ہے جب لوگ قانون سازوں کو منتخب کرتے ہیں کہ وہ شخص ان کی نمائندگی قانون سازی کے تھیٹر میں کرتا ہے۔ ان سے بہت زیادہ توقعات وابستہ   ہوتی ہیں۔

وقت آ گیا ہے جب ہمیں حقیقت کی جانچ پڑتال کرنے کی ضرورت ہے: کیا ہم واقعی ان کی توقعات پر پورا اتر رہے ہیں؟

عوامی نمائندوں کو عوام کے لیے رول ماڈل سمجھا جاتا ہے۔ ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایسے طرز عمل کی مثال دیں جو دوسروں کے لیے قابل تقلید ہو۔ جب ہم اپنے اندر جھانکتے ہیں، جب ہم غور و فکر کرتے ہیں، تو ہمیں ایک تشویشناک منظر نظر آتا ہے۔ ہمیں زمینی حقیقت کا نوٹس لینا ہوگا۔

دوستو، میں درد اور احساس ذمہ داری کے ساتھ کہہ رہا ہوں، اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے، عوامی نمائندوں کا ادارہ شدید دباؤ کا شکار ہے۔ ان کی ساکھ، ان کا طرز عمل، ان کی شراکت شدید دباؤ میں ہے۔

جمہوریت کے مندر جن کا مقصد مکالمہ، غور و فکر، بحث و مباحثہ ہوتا ہے، ان دنوں قانون سازوں، عوام کے نمائندوں کی وجہ سے انتشار اور خلل کا گڑھ ہیں۔

اس طرح کے ناخوشگوار منظر نامے کے نتیجے میں پارلیمنٹ اور مقننہ تیزی سے غیر متعلق ہو رہے ہیں۔ اندر ہی اندر سوچیں، جب مقننہ کا اجلاس ہوتا ہے، پارلیمنٹ کا اجلاس ہوتا ہے تو کس کو پریشانی ہوتی ہے؟ کس جگہ پر قبضہ کیا گیا ہے؟ کیا تاثر پیدا ہوتا ہے؟ صرف خلل اور رخنہ اندازی  یا غیر منظم طرز عمل کے لیے بائیکاٹ کی اطلاع ملتی ہے۔ یہ بھیانک صورت حال جمہوری اقدار کے لیے نقصان دہ ہے۔

حکمرانی میں انتظامی احتساب اور مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانا عوامی نمائندوں کا بنیادی کردار ہے۔ عوامی نمائندے سب سے اہم تھیٹر میں عوام کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان کے پاس حکومت کے عاملہ  کا احتساب کرنے کا اختیار ہے۔ انہیں مالی احتیاط کو محفوظ بنانے کے کام میں شامل ہونا ہوگا۔ کیا ہم ایسا کر رہے ہیں؟

یقیناً ہم کر سکتے ہیں۔ یقینا، ہمیں  کرنا چاہئے. یقیناً یہ ہمارے حلف  کا فرض ہے۔ لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو رہا۔

دوستو، یاد رکھیں، ملک میں ایگزیکٹوز بہت بڑے کارنامے انجام دے رہے ہیں یعنی ہائی وے انفراسٹرکچر، ریل، سڑک، کنیکٹیویٹی، بڑے پروجیکٹس،  گاؤوں میں ڈیجیٹل رسائی کارنامے انجام دے رہے ہیں۔ بہت اچھا کام۔ عدلیہ بھی یکساں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

لیکن حکمرانی کی تیسری سب سے اہم اور سب سے  ضروری چیز مقننہ کے بارے میں کیا خیال ہے؟ ہمیں دیکھنا ہے؛ جیسا ہمیں کرنا چاہیے ہم لوگوں  کو  خدمات بہم پہنچانے یا اس طریقے سے کارکردگی دکھانے سے بہت دور ہیں۔

بڑے پیمانے پر تقسیم سے عوام کا سیاسی نشہ سنجیدہ غور و فکر کا متقاضی ہے۔ ہم چاروں طرف کیا دیکھتے ہیں… اشتہارات دیکھیں، ریاستی حکومتوں کی کارکردگی دیکھیں۔ دیکھو سرکاری خزانے کو کس طرح منظم کیا جا رہا ہے۔ کس نے اسے چیک کرنا ہے؟ یہ جاننے کے لیے کسی کو ایک عظیم ماہر معاشیات بننے کی ضرورت نہیں ہے کہ آپ کے مالیات ریاست کے اخراجات کے لئے  پیمائش  کے ساتھ  جانا چاہیے۔

آپ کو انسانی وسائل کو بااختیار بنانا ہوگا، صلاحیت کی تعمیر کے لیے آپ کو ان کے دماغ اور دل تک پہنچنا ہوگا- اس کے برعکس آپ ان کی جیب تک پہنچ رہے ہیں۔

یہ وہ چیز ہے جس کے بارے میں قانون سازوں کو سوچنا ہوگا۔ اپنی ہتھیلیوں یا اپنی جیبوں کو چکنائی دے کر عوام کی جیبوں تک پہنچنے کا یہ سیاسی نشہ شاید قلیل المدتی کامیابی کی کہانی ہو لیکن قوم کے لیے طویل المدتی نقصان ہے اور ہمارے پاس  دنیا  میں  ایسے ممالک ہیں جو اس طرح کے حالات کی وجہ سے خون آشامی کا شکار ہیں۔ خوش قسمتی سے ہماری گورننس بہت موثر ہے اور معاشی میکرو پیرامیٹرز کنٹرول میں ہیں، لیکن اس کے بارے میں سوچتا کون  ہے؟ لوگوں نے سوچ نے کا یہ کام نمائندوں کو سونپ دیا ہے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو معاملات مشکل ہو جائیں گے۔

ہمیں تسلیم کرنا چاہیے اور میں بڑے درد کے ساتھ یہ کہتا ہوں کہ ایک غیر فعال مقننہ جمہوری اقدار کو مجروح کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور جمہوریت کے پھلنے پھولنے میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ اگر قانون سازی نہیں چلتی تو فائدہ کس کو ملتا ہے؟ حکومت ! کس کو مہلت ملتی ہے، بیوروکریٹ۔ اگر مقننہ کام نہیں کرتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ نمائندوں کو مسائل اٹھانے کے لیے پالیسی بنانے کا موقع نہیں ملتا۔ یہ بالکل ایسی چیز ہے جس میں ہمارے سوچنے کے عمل کو شامل کرنا چاہیے۔

کسی بھی جمہوریت میں پارلیمانی خودمختاری ناقابل چیلنج ہوتی ہے۔ تمام اداروں میں - ایگزیکٹو، عدلیہ اور مقننہ میں مقننہ سب سے اعلی  ہے۔ ہم نے مقننہ کو کمزور بنا دیا ہے۔ ہم نے اسے کمزور بنا دیا ہے کیونکہ ہم نے اپنے حلف کو درست ثابت  کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ہم نے اپنے فرائض پر توجہ نہیں دی۔ ہم نے اپنے کام کو بہت ہلکے سے لیا ہے۔ اس کمرے میں موجود لوگوں کے پاس حوصلہ افزائی کرنے، ایک احساس پیدا کرنے، ایک ماحولیاتی نظام کی صلاحیت ہے جس کے تحت تمام قانون ساز اس نقصان کو سمجھتے ہیں جو وہ طرز عمل میں شامل ہو کر کر رہے ہیں جس کی ان سے توقع نہیں کی جاتی ہے۔

جمہوریت کی کامیابی کے لیے مقننہ، ایگزیکٹو، عدلیہ کو ہم آہنگی سے کام کرنا چاہیے، مل جل کر کام کرنا چاہیے لیکن صرف پارلیمنٹ، صرف مقننہ، نمائندوں کے ذریعے عوام کی مرضی کا ذخیرہ ہے۔

لیکن ہم اپنی ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ہم ریڑھ کی ہڈی کے لحاظ سے اتنے کمزور نکلے ہیں کہ ہم ایک نقطہ بھی نہیں بنا سکتے اور دراندازی ہو رہی ہے جو گورننس کے لیے صحت مند نہیں۔ میں ہر قانون ساز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے اندر سوچیں، اپنی پارٹی کے ساتھ سوچیں۔ آپ اپنی ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچا کر اس طریقے سے کام نہیں کر سکتے۔ آپ  بیماری کی وجہ سے بستر  پر چلے جائیں گے۔

مقننہ کا موثر اور نتیجہ خیز کام کرنا جمہوری اقدار کے پھلنے پھولنے کی سب سے محفوظ ضمانت ہے۔ ذرا تصور کریں کہ اگر مقننہ بغیر کسی رکاوٹ کے، بغیر کسی خلل کے کام کرے، تو یقیناً ہمارے پاس بہتر قوانین ہوں گے۔ محترم اسپیکر نے بالکل ٹھیک کہا، ہم قانون بناتے ہیں اور لوگوں کو سالوں تک اس کا علم نہیں ہوتا۔ کیونکہ قوانین بغیر شرکت کے منظور کیے جاتے ہیں۔ مجھے لوگوں کو یہ بتاتے ہوئے بہت تکلیف اور پریشانی ہوئی کہ جب آپ پارلیمانی تھیٹر سے واک آؤٹ کرتے ہیں- لوک سبھا، راجیہ سبھا یا اسمبلی، تو آپ تھیٹر سے واک آؤٹ نہیں کر رہے ہیں، آپ اپنی ڈیوٹی سے واک آؤٹ کر رہے ہیں۔ آپ اپنی ذمہ داریوں سے باہر نکل رہے ہیں۔ آپ عوام کی امانت میں خیانت کر رہے ہیں۔ عوام کے ٹرسٹی کے طور پر آپ کا کردار ختم ہو رہا ہے اور آپ کے پاس یہ جاننے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ آپ واک آؤٹ کیوں کر رہے ہیں۔

بار بار آنے والی رکاوٹیں جن کے نتیجے میں قیمتی پارلیمانی اوقات ضائع ہوتے ہیں، ہمیں کم از کم اب ایک اجتماعی ادارے کے طور پر خود کا جائزہ لینے پر آمادہ کرنا چاہیے۔ پارلیمنٹ اپنی گہری آئینی ذمہ داریوں کو نبھانے میں اس نشان سے محروم رہی۔ جمہوریت کے مندروں میں بدنظمی کے معاملات نیا معمول بن چکے ہیں۔ ا س کو یقینی طور پر ضروری  سمجھ لیا گیا ہے کہ پورا سیشن  ختم ہوجائے گا۔ مثال کے طور پر منی پور کو لے لیں۔ لوک سبھا میں، جہاں معزز اسپیکر کی صدارت ہوتی ہے، عزت مآب وزیر داخلہ نے بڑے پیمانے پر لوگوں کو منی پور کے بارے میں سب کچھ بتایا۔ عزت مآب وزیر اعظم نے مائیکرو لیول پر بڑے پیمانے پر سب کچھ دیا لیکن راجیہ سبھا میں 20 جولائی کو بحث کے لیے راضی ہونے والا میں پہلا شخص تھا۔ یہ آخر تک نتیجہ خیز نہیں ہوا۔ سب کے لیے سوچنے کا وقت آگیا ہے کہ ایوانِ بالا، ایوانِ بالا، وہ ایوان جو لوک سبھا کے برعکس تسلسل کے ساتھ چل رہا ہے، بحث و مباحثہ کیوں نہیں کر سکا- کیوں؟

اس موقع پر دوستو، مجھے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی بات یاد آتی ہے، میں نقل کرتا ہوں کہ جب تک ہم پارلیمنٹ میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہیں کریں گے اور عوام کی فلاح و بہتری  کا کام نہیں کریں گے، میرے ذہن میں ذرا سا بھی شک نہیں ہے کہ اس پارلیمنٹ کے ساتھ باہر کے لوگ سراسر حقارت سے پیش آئیں گے۔

ڈاکٹر امبیڈکر نے یہی کہا تھا۔ ہم نے ان کو صحیح  خبر دینے والا ثابت کر دیا ہے۔ لوگوں میں ہماری کوئی عزت نہیں۔ لوگ ایگزیکٹو کا احترام رکھتے ہیں۔ یہ کارکردگی کر رہی ہے، پہنچا رہی ہے، یہ آپ کو گیس کنکشن دے رہی ہے، یہ آپ کو شاہراہیں، ہوائی اڈے دے رہی یا نہیں۔ یہ آپ کو بیت الخلاء دے رہی ہے، ہر نل میں جل دے رہی ہے۔ ہم کیا کر رہے ہیں؟ آئیے خود آڈٹ میں مشغول ہوں، تاکہ ہمیں معلوم ہو کہ ہم کہاں ہیں۔

دوستو، اب ہمیں تلخ حقیقت کا سامنا ہے۔ آئیے ہم سب عہد کریں کہ آئین کے معمار کی طرف سے ان پیشن گوئی کی تشویشات اور ہماری جمہوریہ کے بانیوں کے انتباہات کو زندہ رکھیں اور بری صورت حال  کو دور کریں۔ ہم لپٹے ہوئے ہیں۔ ہم گرفت کھونے والے ہیں۔ اگر پارلیمنٹیرینز، عوام کے نمائندے پارلیمنٹ میں عوامی جگہ پر قبضہ نہیں کرتے تو باہر دوسرے لوگ قابض ہوجائیں گے۔ ہمارا نمائندہ آئینی حلف کے تحت ہے۔ دوسرے نہیں ہیں۔ یقینی طور پر ایسی صورتحال نہیں ہو سکتی جس کا ہم تصور کر رہے ہیں۔

معزز ممبران، ایک پُرجوش سوال جو میرے ذہن  میں  بہت زیادہ وزنی ہے۔ جب اراکین مضبوط بحث میں حصہ لینے کے انمول موقع کو ضائع کر دیتے ہیں، اور حکومت کو جوابدہ ٹھہراتے ہیں، تو الزام واقعی کس پر ہوتا ہے؟ میں کس پر الزام لگاؤں؟ بطور چیئرمین، راجیہ سبھا یا جناب  برلا لوک سبھا کے اسپیکر کے طور پر؟ یہ انفرادی ارکان پر ہے، ان کی سیاسی پارٹیوں کی جماعتیں یا بڑے سیاسی اتحادوں پر جن سے وہ اپنی وفاداری کا عہد کرتے ہیں؟

اب، جب میں انفرادی اراکین سے بات کرتا ہوں، تو وہ بہترین انسانی وسائل ہوتے  ہیں۔ وہ بحث چاہتے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ جب وہ ایوان میں آتے ہیں تو کیا ہو جاتا ہے۔ سب کچھ بخارات بن جاتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ اپنے سیاسی آقاؤں اور مالکان کو قائل کرنے سے قاصر ہیں جو آئینی فرائض کی ادائیگی کے راستے میں نہیں آتے۔ سیاست اہم ہے۔ آپ جس طرح چاہیں سیاست کرتے ہیں لیکن آپ ساری عمر سیاست نہیں کھیل سکتے۔ آپ ہر وقت سیاسی چشمے نہیں رکھ سکتے۔ قوم کے مسائل حکمران اور اپوزیشن سب کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔

اب ہم بطور پریزائیڈنگ آفیسر کیا کریں؟ ہمیں ایک سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔ میں نے بطور چیئرمین راجیہ سبھا کا سامنا کیا۔ ہر غیر اخلاقی عمل کے لیے، ہر اس رویے کے لیے جسے لوگ منظور نہیں کریں گے، ہر وہ رویہ جو اصول کے خلاف جاتا ہو، ان کی ماضی کی نظیر موجود ہے کہ یہ 2011 میں کیا گیا تھا، یہ 1997 میں کیا گیا تھا۔ ہمیں آج فیصلہ کرنا ہے- جو غلط ہے وہ غلط ہے۔  جو ناشائستہ ہے وہ ناشائستہ ہے۔ ہم اپنی غلطیوں کی تقدیس نہیں کریں گے کیونکہ اس طرح کی غلطی اس حکومت میں پہلے ہو چکی ہے۔ دنیا بدل رہی ہے۔ بھارت اٹھ رہا ہے۔ یہ نہ رکنے والا ہے۔ ہم دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہیں۔ ہم نے صدیوں تک اپنے سابقہ نوآبادیاتی حکمرانوں کو شکست دی، انہوں نے صدیوں تک ہم پر حکومت کی۔ دہائی کے آخر تک ہم تیسری بڑی معیشت بن جائیں گے۔

عالمی ادارے اشارہ دے رہے ہیں کہ ہندوستان سرمایہ کاری اور مواقع کی پسندیدہ منزل ہے۔ اس منظر نامے میں، ہم اپنی زنجیروں میں کیسے جکڑے جا سکتے ہیں؟

دوستو، میرا پختہ یقین ہے کہ حکومت اور اپوزیشن پارلیمانی جمہوریت کے فریم ورک کے اندر ناگزیر کردار ادا کرتے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہم آہنگی اہم ہے۔ یہ کیوں غائب ہے؟ کیا ہم یہاں مقننہ میں ستائش کے نقاط اسکور کرنے آئے ہیں؟

نہیں، ہمارا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔ ہم اس صحت بخش سرگرمی سے بہت دور ہیں۔ ایسی پارلیمنٹ جہاں حکومت اور اپوزیشن مل کر کام کریں ہمیشہ قوم کے مفاد میں ہوتی ہے۔

ہر قانون ساز پارلیمنٹ کے چیمبر میں اپنی جگہ لیتا ہے، وہ تاریخ کا حصہ بن جاتا ہے۔ وہ ایک معزز شہری بن جاتا ہے۔

اتنی زیبائش، اتنا بڑا اعزاز حاصل کرنے کے بعد میں یہ سمجھنے میں ناکام ہوں کہ جب آپ تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں… صرف ایک ہی کارنامہ ہے: عدم کارکردگی، ناقص کارکردگی، غیر اخلاقی رویہ۔ یہ کووڈ  سے زیادہ خطرناک ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اس کا حل تلاش کریں۔

چند دہائیاں پہلے جو لوگ بھارت کو نصیحت کرتے تھے، وہ اب ہم سے مشورہ مانگ رہے ہیں کیونکہ ہم بحیثیت قوم اٹھ چکے ہیں۔ ہندوستانی ذہانت عالمی کارپوریٹس کو متاثر کر رہی ہے۔ وہ عالمی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، اور ہمیں قانون سازوں کے طور پر خود کا جائزہ لینا، سوچنا اور ترمیم کرنا ہے۔

ہمارے پاس ہندوستان میں ترقی کی امید افزا رفتار ہے۔ یہ بڑھ رہی ہے۔ تمام  وہ عناصر  جس کے لئے دنیا  ہم پر رشک کر تی ہے ، دنیا دنگ رہ گئی ہے کیونکہ تمام بڑی معیشتیں جدوجہد کر رہی ہیں، ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ میں آپ کو مثال کے طور پر بتا سکتا ہوں کہ 2022 میں دنیا میں 46 فیصد ڈیجیٹل لین دین ہندوستان سے ہوئے تھے۔ ہمارے ڈیجیٹل لین دین، امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے چار گنا زیادہ تھے۔ انٹرنیٹ کی ہماری فی کس ڈیٹا کی کھپت امریکہ اور چین سے زیادہ تھی۔ ہمارے لوگ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہم تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔

سال 1989 میں بطور ممبر پارلیمنٹ آپ کے جن خواب  کی  تکمیل میں نہیں  کرسکا  آج وہ ایک زمینی حقیقت ہے۔ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا، سوچھ بھارت ابھیان، ہر گھر میں بیت الخلا، ہر نل میں پانی، ہر گھر میں بجلی، ہر گاؤں میں کنیکٹیوٹی ہوگی۔ یہ میری زندگی میں ہوا ہے۔

ہم بہت بہتر کرتے، اگر قانون ساز، عوامی نمائندے اپنے حلف پر جوابدہ ہوتے، عوام کے سامنے جوابدہ ہوتے۔ غلامی میں رہنے کے بجائے لوگوں کے امانت دار کے طور پر کام کرتے اور وہ غلامی جو  جمہوری نہیں ہے۔ یہ جمہوری اقدار سے  باہر اپنا جوہر  تلاش کرتا ہے۔

اپوزیشن کا بنیادی کردار کیا ہے؟ اپوزیشن عوامی نمائندوں کے ذریعے کام کرتی ہے۔ کہاں؟ سڑک پر نہیں جو کبھی کبھی کرتے ہیں۔ انہیں ایوان کے فلور پر کرنا ہوگا چاہے وہ پارلیمنٹ ہو یا مقننہ۔ انہیں احتساب، شفافیت پیدا کرنا ہوگی۔ اگر آپ نے ایوان  سے واک آؤٹ کیا  تو ایسا نہیں ہو گا۔

میں ہر ایک سے، خاص طور پر یہاں موجود لوگوں سے اپیل کروں گا کہ وہ سوچیں اور اس ادارے کو موثر، اثر انگیز، داخل ہونے والا  اور نتیجہ خیز بنائیں۔ حکومت پر تنقید اپوزیشن کا  رول  ہے جو ایوان کے سامنے ہو سکتا ہے، وہ موقع ضائع کیا جا رہا ہے۔

کئی مسائل ہیں جن پر ہمیں ایوان میں بحث کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارا ملک ایک مضبوط عدالتی نظام ہے۔ عدالتی نظام تک رسائی اعلیٰ ترین معیار کی ہے، حالیہ واقعات نے اس کا ثبوت دیا ہے۔ لیکن جب بھی کسی کے پاس کوئی نوٹس لے کر آتا ہے تو وہ سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔ میں، اس پلیٹ فارم سے اپنے نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں: ان کے لیے وقت آگیا ہے۔ وہ اس ملک میں حکمرانی کے سب سے بڑے متعلقہ فریق ہیں۔ ان کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ وہ بھارت @ 2047 کے پیدل سپاہی ہیں۔ انہیں اپنے فیصلے، صوابدید اور اختیار کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان کے نمائندے  ٹھیک انداز میں کام کررہے ہیں۔ انہیں اس اپیل پر لبیک کہنا ہوگا۔

مجھے کوئی شک نہیں کہ ملک میں جس طرح کا ماحولیاتی نظام ابھر رہا ہے، بھارت @ 2047، جب یہ آزادی کی صد سالہ جشن منائے گا، عروج پر ہوگا۔ اگر اتنے بڑے ہون میں، اتنے بڑے یگیہ میں ہر کوئی اپنی آہوتی  دے رہا ہے، تو جن کا اہم  فرض ہے،  وہ آہوتی نہیں دے رہے ہیں جن کے لئے ہے کہ وہ  عوام کے سامنے اپنی وفاداری ظاہر کریں۔

ایک واحد رکن پارلیمنٹ یا مقننہ، مقننہ اور پارلیمنٹ میں مناسب کام کر کے حکومت کو لائن میں لا  سکتا ہے۔

.....وہ  زمانے چلے گئے جب میں پارلیمنٹ کی تاریخ پر نظر ڈالتا ہوں،  ماضی میں  جاتا ہوں، حکمران جماعت کے پاس اکثریت  ہوتی تھی، لیکن اپوزیشن اتنی مضبوط  ہوتی تھی، ہر شخص سوال کرتا تھا، تیاری کرتا تھا۔ اپنی  بات  کہتا تھا،  بات کا اثر ہوتا تھا، عوام کے اندر ایک احساس بیدار ہوتا تھا اور ایک سمندر بن جاتا تھا۔ وہ سب  پتہ نہیں باتیں کہاں چلی گئیں، آج کے  دن آپسی رویے ناراضگی سے بھرے ہوئے ہیں، جب ملک میں کچھ اچھا چل رہا ہے…

ہمیں سورج کے نیچے ہر چیز پر متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ ہم اختلاف کرنے پر راضی ہو سکتے ہیں لیکن پھر ہم اس سے بہت آگے جا چکے ہیں۔

دوستو، ہمارا آئین تقریر کی آزادی فراہم کرتا ہے لیکن قانون سازوں کو ایک انوکھی آزادی ہے - جو کچھ بھی وہ پارلیمنٹ یا مقننہ کے فلور پر کہیں، ایک سو چالیس کروڑ عوام تو مقدمہ بھی درج نہیں کر سکتے، نہ دیوانی مقدمہ دائر کر سکتے ہیں، نہ فوجداری مقدمہ دائر کر سکتے ہیں، اتنا بڑا حق  ملتا ہے قانون ساز کو  کہ ودھان سبھا  یا ایوان کے اندر کچھ  بھی کہیں ، مقدمہ نہیں ہوتا۔  لیکن یہ ایک بے لگام  بات نہیں ہے، یہ ایک سنجیدہ موضوع ہے، آپ اس کا غلط استعمال نہیں کر سکتے، اگر اس کا غلط استعمال ہوتا ہے  تو سب سے زیادہ ذمہ داری ان لوگوں پر ہے جو یہاں بیٹھےہیں … پھر ہم رحم دل  نہیں ہوسکتے۔ ہم محافظ ہیں- ہم ایک سو چالیس کروڑ لوگوں کی حفاظت کریں گے، ہم بے لگام بات، غلط بات، بے بنیاد بات، حقائق سے ہٹ کر بات کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، آپ فوراً کہہ دو اور جواب دہی نہ لو، یہ سوچنے کی فکر کی بات ہے، اس پر غور و خوض کرنا چاہیے۔ یقیناً ایک اچھا نتیجہ نکلے گا۔

دوستو، ان دو دنوں میں ہونے والی گفتگو مجھے یقین ہے کہ بہت ہی روشن کرنے والی رہی ہوگی اوراس کا ہوم ورک  آپ  گھر لے جائیں گے۔

راجستھان کے عزت مآب گورنر  اس میدان میں بہت تجربہ کار ہیں، بھشم پیتما ہیں،  ان کے مقابلے کے بہت کم ملک میں ہیں، انہوں نے جذباتی طریقے سے اپنی باتیں  کہی ہیں، میں کچھ باتیں کھل کر کہہ رہا ہوں، آپ نے  جو باتیں دبی زبان میں کہی ہیں، اس میں کوئی شک نہیں  رکھا ہے ۔ وقت گزرتا جا رہا ہے، ملک کے لئے نہیں،  وقت گزر تا جارہا ہے عوامی نمائندے کے لئے کہ وہ کتنا کھرا اترتا ہے، کتنا  تعاون دے پاتا ہے یا  وہ پارلیمنٹ  یا  پارلیمانی نظام کتنا حملہ کرتا ہے کہ عوام کا اس پر اعتماد نہیں ہے کہ معاملے پارلیمانی نظام میں نہیں ، اس کے باہر طے ہوں گے، یہ ہمارے لیے اچھی بات نہیں، مجھے سمجھ نہیں آتا اور عام آدمی  کو بھی نہیں آتا، اس میں کوئی بہت زیادہ عالم ہونے کی ضرورت  نہیں ہے،  میں عالم بالکل بھی  نہیں ہوں،  ہم گفتگو سے  دور کیسے ہٹ سکتے ہیں، دوسرے کی بات سننے کا مطلب یہ نہیں ہے  کہ اس کی بات مان لی گئی ہو لیکن ایسا کیا  کہ بات ہی نہ سنیں ، میں یہ حالات  جب بھی ایوان چلتا ہے، روز دیکھتا ہوں، بہت دکھ ہوتا ہے۔

ہمارے پاور کوریڈورز کو ان خطرناک طاقت کے دلالوں سے مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ہے، ان دنوں کوئی بھی فیصلے کا فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔

ایسے  حالت میں ہم  اور آگے بڑھنے کا کام کیوں نہیں کریں ، اگر  آپ عوامی نمائندے  ٹھان لیں تو  اس میں  کوئی شک نہیں ہے کہ  بھارت کی چھلانگ  اور بھی زیادہ تیز ہو جائے گی،  چھوٹے موٹے  سیاسی فائدے کے لیے ملک کے  اداروں کو داغدار کرنے کا رجحان  ہے۔ میں  روک لگانے کی بات نہیں کررہا،  اس کو سوچنا چاہیے، آپ حیرانی  ہ گی، دنیا کے کسی بھی ملک کے طالب علم بیرون ملک  میں ہیں، ان کے پروفیسرز   بیرون ملک میں  ہیں سوائے بھارت کے  اور کسی بھی دوسرے ملک کے شہری اپنے ملک کی ، میں بہت غلط الفاظ استعمال کر رہا ہوں۔ ایسی تیسی  نہیں کرتے، ایسا کیوں ہو رہا ہے۔

دوستو، میں نے کافی وقت لے لیا  ہے، آخر میں، میں ان شرکاء، مقررین اور منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے اس کانفرنس میں گفتگو اور بصیرت کو مالا مال بنانے  میں تعاون  پیش کیا۔ جمہوری اصولوں اور حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے اجتماعی لگن ہماری قوم کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے غیر متزلزل عزم کی گواہی  ہے۔ آئیے ہم سب کے لیے ایک روشن اور زیادہ خوشحال مستقبل بنانے کی اجتماعی کوشش کریں۔

میں آپ کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مشاہدات کے ساتھ چھوڑوں گا: ’’آئین صرف ریاست کے اعضاء جیسے مقننہ، ایگزیکٹو اور عدلیہ فراہم کر سکتا ہے، ریاست کے ان اعضاء کے کام کرنے والے عوامل کا انحصار عوام اور سیاسی جماعتوں پر منحصر ہے۔‘‘

میں آپ کو اس سوچ کے ساتھ چھوڑتا ہوں۔ میں ڈاکٹر سی پی جوشی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے جھیلوں کے شہر – ایک عظیم مقام  میں موجود ہونے کا قیمتی موقع فراہم کیا تاکہ  اپنے خیالات ان لوگوں کے ساتھ شیئر کرسکوں، جن میں سے ہر ایک بہت اہم ہے اور بڑی تبدیلی کا مرکز ہے۔

بہت بہت شکریہ!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا ک ۔ ن ا۔

U-8716



(Release ID: 1951473) Visitor Counter : 192


Read this release in: English , Tamil