وزارت خزانہ
ڈی آر آئی نے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 16.98 کروڑ روپے مالیت کے 1.698 کلو گرام نشہ آور اشیا ضبط کیا ہے
Posted On:
23 AUG 2023 5:12PM by PIB Delhi
ریونیو انٹیلی جنس کے ڈائریکٹوریٹ (ڈی آر آئی) نے نشہ آور ادویات کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے ایک اور کارروائی میں نئی دلی کے آئی جی آئی ایئرپورٹ پر ایک کینیا کے مسافر کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو کل نیروبی سے یہاں پہنچا تھا۔
زبانی پوچھ تاچھ پر ، مسافر نے کسی بھی غیر قانونی طریقے سے سامان کو لانے لے جانے سے انکار کیا۔ تاہم، ڈی آر آئی افسران کی جانب سے مشتبہ شخص کے سامان کی جانچ کے نتیجے میں تقریباً 1,698 گرام کوکین (نشہ آور اشیا) برآمد ہوئی، جس کی تخمینہ قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً 17 کروڑ روپےہے۔ اس کے پاس ممبئی جانے والی پرواز کے لیے ایک ہوائی ٹکٹ پایا گیا جو چند گھنٹوں بعد روانہ ہونے والی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ممنوعہ اشیاء کی ترسیل ممبئی میں کی جانی تھی۔
مسلسل پوچھ گچھ اور نگرانی کے بعد، ڈی آر آئی افسران کی جانب سے ایک محتاط منصوبہ بندی کی گئی کارروائی کے نتیجے میں ممنوعہ نشہ آور اشیاء کے مطلوبہ وصول کنندہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ وصول کنندہ، کینیا کی ایک خاتون شہری، جسے ممبئی کے وسائی علاقے میں گرفتار کر لیا گیا ۔
کیریئر اور وصول کنندہ دونوں کو نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
جنوری سے جولائی 2023 کے دوران، ڈی آر آئی نے ملک بھر میں کوکین اور ہیروئن کے استعمال کے خلاف 42 ضبطی کارروائیاں انجام دی ہیں۔ جنوری سے جولائی 2023 کے دوران ڈی آر آئی افسران نے 31 کلو گرام سے زیادہ کوکین اور 96 کلو ہیروئن ضبط کی ہے۔
*************
( ش ح ۔ ع ح ۔ ت ح (
U. No.8729
(Release ID: 1951465)
Visitor Counter : 117