وزارت دفاع
بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے ہلکے جنگی طیارہ پروگرام کا جائزہ لیا
Posted On:
23 AUG 2023 4:27PM by PIB Delhi
بھارتی فضائیہ کے سربراہ (سی اے ایس) ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے گزشتہ روز فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ہلکے جنگی طیارے (ایل سی اے) پروگرام کی صورتِ حال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزارت دفاع، دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم ( ڈی آر ڈی او ) ، ایچ اے ایل اور اے ڈی اے کے سینئر عہدیداران بھی موجود تھے۔ جائزے کے عمل کا آغاز کرتے ہوئے ، بھارتی بحریہ کے سربراہ نے یہ اجاگر کیا کہ ہلکے جنگی طیارہ (ایل سی اے ) بھارتی فضائیہ ( آئی اے ایف ) کی اپنے طیاروں کے بیڑے کو اندرونِ ملک تیار کرنے کی کوششوں کا علمبردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اہمیت کے حامل ، اس منصوبے کی نوعیت کے پیش نظر ، اس کی کامیابی کے لیے تمام فریقوں کے درمیان باہمی تعاون کا رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ یہ پروگرام آتم نربھر بھارت اور ملک کے میک ان انڈیا اقدامات کا مرکز رہا ہے۔ مزید براں ، اہم بات یہ ہے کہ یہ ایرو اسپیس کے شعبے میں بھارت کی خود کفالت کا پرچم بردار بھی ہے۔
جائزے کے دوران، یہ بات سامنے آئی کہ ایل سی اے ایم کے 1 کے تمام کنٹریکٹ شدہ مختلف النوع جنگی طیارے بھارتی فضائیہ کو پہنچا دیے گئے تھے۔ ایچ اے ایل کے نمائندوں نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ( سی اے ایس ) کو آنے والے مہینوں میں بھی کنٹریکٹ شدہ ٹوئن سِٹرز کی بروقت فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ ایل سی اے ایم کے 1 کے علاوہ، 83 ایل سی اے ایم کے – 1 اے طیاروں کا بھی 2021 ء میں بھارتی فضائیہ نے معاہدہ کیا ہے۔ ایچ اے ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر نے موجود افراد کو یقین دلایا کہ اس جدید اور اعلیٰ قسم کی ایل سی اے کی فراہمی فروری ، 2024 ء تک شروع ہو جائے گی۔
ایچ اے ایل کی تعریف کرتے ہوئے، بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے بتایا کہ ان یقین دہانیوں کی بنیاد پر، ایل سی اے ایم کے 1 اے کو اگلے سال کے اوائل میں، بھارتی فضائیہ کے آپریشنل اڈوں میں سے ایک میں نئے بنائے گئے ا سکواڈرن میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ جائزے کے دوران پروجیکٹ میں تاخیر کے باوجود، سی اے ایس نے تمام فریقوں کی کوششوں کی ستائش کی اور ایل سی اے پروگرام سے حاصل تجربات کو مستقبل کے مقامی ڈیزائن اور ترقیاتی منصوبوں میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ زیادہ بہتر اور صلاحیت والے طیاروں کی بروقت فراہمی کے ساتھ، ایل سی اے ایم کے 1 اے کا آنے والے دنوں میں بین الاقوامی مشقوں میں شرکت کے علاوہ، اگلے محاذوں پر تعیناتی میں اضافہ دیکھنے کا امکان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع ۔ ع ا
U.No. 8725
(Release ID: 1951443)
Visitor Counter : 171