سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر – سی جی سی آر آئی میں ایک ہفتہ ایک لیب پروگرام کے دوران صنعت کی کانفرنس
Posted On:
23 AUG 2023 1:25PM by PIB Delhi
کولکاتا میں سی ایس آئی آر کے سینٹرل گلاس اینڈ سیرامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی جی سی آر آئی) میں ‘ایک ہفتہ ایک لیب’ (او ڈبلیو او ایل) پروگرام کے ایک حصے کے طور پر 22 اگست 2023 کو صنعت کی ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی تقریبا 20 صنعتوں نے پروگرام میں ذاتی طور پر شرکت کی، جبکہ 13 نے آن لائن شرکت کی۔ اس میٹنگ کے دوران ٹاٹا اسٹیل کے ٹیکنالوجی اور آر اینڈ ڈی کے نائب صدر ڈاکٹر دیباشیش بھٹاچارجی مہمان خصوصی تھے۔ کانفرنس کے بعد مخصوص لیباریٹریوں کا دورہ بھی کیا گیا اور آر اینڈ ڈی میں اشتراک کے امکانات تلاش کرنے کے لئے متعلقہ سائنس دانوں کے ساتھ بات چیت بھی کی گئی ۔
دائیں سے بائیں: سی ایس آئی آر - سی جی سی آر آئی کی ڈائریکٹر مہمان خصوصی کی عزت افزائی کرتے ہوئے – ڈاکٹر دیباشیش بھٹا چارجی خطبہ دیتے ہوئے - سیرامک ممبرین واٹر ٹیکنالوجی کے سیٹ اپ کا مظاہرہ - صنعت کے سامعین کے ساتھ بات چیت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- وا - ق ر)
U-8712
(Release ID: 1951363)
Visitor Counter : 108