مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹرائی نے  پی ٹی ایچ خدمات کے لئے لائسنس فیس اور پالیسی معاملات پر سفارشات جاری کیں

Posted On: 21 AUG 2023 7:49PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی)  نے  ڈی ٹی ایچ  خدمات پر لائسنس فیس اور  پالیسی معاملات پر  آج  سفارشات  جاری کی ہیں۔

اطلاعات ونشریات کی وزارت (ایم آئی بی)  نے  2 فروری 2022  کو  ایک لیٹر نمبر  2/33/2021- بی پی اینڈ ایل  کے ذریعہ  ٹرائی ایکٹ  1997  کی دفعہ – 11-1 (اے)  کے تحت  ٹرائی  سے سفارشات طلب کی تھیں۔

 اس ریفرنس میں  ٹیلی مواصلات کے محکمے (ڈی او ٹی) کے ذریعہ یونیفائڈ لائسنس (یو ایل) کے ایگریمنٹ میں کی گئی ترامیم  کے لئے اشارہ کیا گیا تھا۔ 25  اکتوبر 2021 اور  6  اکتوبر  2021  کو کی گئی  ترمیمات کے ذریعہ  ڈی او ٹی  نے  ایڈجسٹیڈ گروس ریوینیو (اے جی آر) اور بینک گارنٹی  (بی جی) کی  ڈھانچہ  جاتی اصلاحات میں  تعریف کو معقول بنایا گیا تھا۔

 بھارت میں ڈی ٹی ایچ  براڈ کاسٹنگ خدمات فراہم کرنے کی خاطر  لائسنس حاصل کرنے کے لئے  بھارت میں  ڈی ٹی ایچ آپریشن پالیسی  رہنما خطوط کے ذریعہ منضبط کئے جاتے ہیں۔ یہ رہنما خطوط  ایک مخصوص لائسنس  فیس (ایل ایف)  تجویز کرتے ہیں۔ ایل ایف  ایک غیر  ٹیکس  والی فیس ہے، جو  لائسنس  والی  سرگرمیوں  کو انجام دینے کی خاطر  کی گئی اجازت  کے لئے  سروس  فراہم کرنے والوں پر عائد  کی جاتی ہے۔ رہنما خطوط  کے ضابطوں کے مطابق  ڈی ٹی ایچ  آپریٹروں  کو  ایک ایل ایف  ادا کرنا ضروری ہے، جو  ایم آئی بی  کو  سہ ماہی بنیاد پر اے جی آر  کا  8  فیصد ہوتا ہے۔

بینک گارنٹی  (بی جی) ایک قسم کا مالی  تمسکات ہے، جو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے  ہے کہ سروس  پرووائڈر  وقت پر اپنی ادائیگی کریں گے اور لائسنس کے معاہدے  کے مطابق  شرائط  وضوابط کو پورا کریں گے۔ ڈی ٹی ایچ  رہنما خطوط کے مطابق پہلی دو سہ ماہی کے لئے پانچ کروڑ  روپے کا بی جی  کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے بعد  دو  دیگر سہ ماہیوں کے لئے برابر رقم کی  ایل ایف  اور دیگر  واجبات  ادا کرنے کے لئے ہوتی ہے۔

ریفرنس کی بنیاد پر  ٹرائی نے  ڈی ٹی ایچ خدمات کے لئے لائسنس فیس اور پالیسی  معاملات  پر  مشاورتی پیپر  13  جنوری 2023  کو جاری کیا تھا۔ اس  مشاورتی پیپر  پر   مختلف فریقوں  سے  تحریری تبصرے اور  جوابی تبصروں کو  داخل کرنے کے لئے  27  فروری  2023  اور  13  مارچ  2023 کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ اتھارٹی کو  مختلف  فریقوں  سے  7  تبصرے اور  ایک جوابی تبصرہ موصول ہوا ہے۔ یہ تمام تبصرے اور جوابی تبصرہ  ٹرائی کی ویب سائٹ : www.trai.gov.in.  پر دستیاب ہیں۔ مشاورتی پیپر  میں اٹھائے گئے ایک معاملے پر  ایک  اوپن ہاؤس  تبادلہ خیال  کا انعقاد  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  20  اپریل 2023  کو  منعقد کیا گیا۔

 سفارشات کی اہم خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:

  1. گروس ریوینیو  (جی آر) لائسنس رکھنے والی اکائی کے ذریعہ اس کے تمام آپریشن /  سرگرمیوں سے حاصل ہونے والے  مالئے  اور دیگر  آمدنی ، سود  سے ہونے والی آمدنی، منافع ، کرائے،  غیر منقولہ جائدادوں کی فروخت پر  حاصل ہونے والے منافع ، متفرق آمدنی وغیرہ سمیت  تمام ذرائع سے حاصل ہونے والے مالئے پر مشتمل ہونا چاہئے، جس میں متعلقہ  اخراجات  کے آئٹم شامل نہ ہوں۔

سفارشات میں چند تشریحات کی بھی وضاحت کی  گئی ہے۔

  1. ایپلی کیبل گراس ریوینیو  (اے پی  جی آر) لائسنس فیس  کے لئے  مالیئے کی تحسیب حاصل کرنے کی خاطر  لائسنس رکھنے والی اکائی  کا  کُل جی آر  کے برابر ہونا چاہئے، جس  میں مندرجہ  ذیل آئٹم کو  منہا  کیا جانا چاہئے۔
  1. ڈی او ٹی کے ذریعہ  جاری کردہ  ایک لائسنس  /  اجازت  کے تحت  سرگرمیوں سے  حاصل ہونے والا مالیہ ۔
  2. حکومت سے  واپس کی جانے والی رقم ، اگر کوئی ہے؛
  3. اور  اے جی آر  کے حصول کے لئے  جی آر  سے  منہا کی جانے والی  دیگر  آمدنی *کی فہرست
  1. منافع سے ہونے والی آمدنی ۔
  2. سود سے ہونے والی آمدنی۔
  3. غیر منقولہ جائدادوں اور تمسکات کی فروخت  سے ہونے والی آمدنی۔
  4. زر مبادلہ کی شرحوں میں اتار چڑھاؤ سے  ہونے والا منافع۔
  5. جائداد  کے کرائے  سے  ہونے والی آمدنی۔
  6. انشورنس  کے دعوے۔
  7. ڈوبے ہوئے قرضوں کی وصولی۔
  8. واپس لئے گئے اضافی پرویژن۔

*ان سفارشات کے ضمیمہ 3  میں  دی گئی شرائط  کے مطابق۔

  1. ایڈجسٹیڈ گروس ریوینیو  (اے جی آر)  کی تحسیب اے پی جی آر سے  حکومت کو ادا کی گئی جی ایس ٹی  کو  منہا  کرنے کے بعد  حاصل کی جائے گی، اگر اے  پی جی آر ، جی ایس ٹی کے ایک کمپونینٹ  کے طور پر  شامل ہے۔
  2. ایم آئی بی کو  فارم-ڈی  پر نظر  ثانی کرنی چاہئے (ریوینیو  کا اسٹیٹمنٹ  اور ڈی ٹی ایچ   کا لائسنس  کے لئے  فیس) اور  سفارشات میں  تشخیص کردہ  فارم- ڈی  کے فارمیٹ کو اپنانا چاہئے۔
  3. ایم آئی بی کو چاہئے  کہ وہ  واحد ونڈو پورٹل کے ذریعہ  ڈیڈیکشن کی تصدیق کے عمل کے لئے ایک  تیز تر  نظام تیار کرنا چاہئے۔
  4. ڈی ٹی ایچ لائسنس رکھنے والے کو اے جی آر  کے  تین  فیصد  کے برابر  سالانہ لائسنس فیس  ادا کرنی  چاہئے۔
  5. ڈی ٹی ایچ  لائسنس رکھنے والے  کے لئے  لائسنس فیس  اگلے تین سال میں  صفر  کردینی چاہئے۔ ڈی ٹی ایچ  لائسنس رکھنے والے سے   مالی سال  26-2027  کے  اختتام کے بعد  کوئی لائسنس فیس  نہیں لینی چاہئے۔
  6. لائسنس رکھنے والے کو  پہلی دو سہ ماہیوں کے لئے  کسی  شیڈولڈ بینک سے  ایم آئی  بی  کو  پانچ کروڑ  روپے   کی ابتدائی بینک گارنٹی  رقم جمع کرنی چاہئے۔
  7. اس کے بعد لائسنس رکھنے والے کو  کسی  شیڈولڈ بینک کے  ایم آئی بی کو  ابتدائی بینک گارنٹی  (یعنی  پانچ کروڑ روپے)  یا  قابل ادائیگی رقم  کے تخمینے کا 20  فیصد ، جو  دو سہ ماہیوں کی لائسنس  فیس کے برابر ہو،  ادا کرنا چاہئے۔
  8. لائسنس فیس صفر  ہونے کے بعد  لائسنس رکھنے والے کو  کسی بھی شیڈولڈ بینک کے ذریعہ  ابتدائی بینک گارنٹی  (یعنی پانچ کروڑ روپے)  کی  معینہ  رقم کے برابر ایک بینک گارنٹی ایم آئی بی کو فراہم کرنی چاہئے، جو کم از کم ایک سال کے لئے  ویلڈ ہو  اور اس کی  ہر سال  تجدید کی جاسکے۔
  9. لائسنس دینے والی اکائی کو اس بات کی آزادی ہو کہ  وہ  لائسنس کی شرائط میں کسی بھی  قسم  کی خلاف ورزی پر  بینک گارنٹی  کے بدلے  جزوی یا مکمل  رقم حاصل کرسکے۔
  10. کاروبار کرنے میں آسانی کے لئے الیکٹرانک بینک گارنٹی کی اجازت دی جانی چاہئے اور  حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔
  11. ان سفارشات میں  گروس ریوینیو  (جی آر )، ایپلی کیبل گراس ریوینیو  (اے پی جی آر)، ایڈجسٹیڈ گراس ریوینیو (اے جی آر)  اورڈی ٹی ایچ  لائسنس کے لئے  لائسنس کی فیس  کی تحسیب کی خاطر    اے جی آر  کا  فیصد کی مکمل  تعریف پیش کی گئی ہیں، جو  اس میں  قابل عمل ہوں گی۔

انتہائی   مقابلہ آرائی والے ٹیلی ویژن ڈسٹری بیوشن  مارکیٹ  میں  ڈی ٹی ایچ  سیکٹر کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت  ہے۔ ان  سفارشات  کا فوری نفاذ  سیکٹر   کے لئے مدد گار ہوگا  اور  سب کے فروغ  کے لئے  معاون ہو ں گی۔

ڈی ٹی ایچ  خدمات کے لئے   لائسنس فیس اور دیگر معاملات  کے لئے  سفارشات  کا مکمل متن  ٹرائی کی ویب سائٹ : www.trai.gov.in  پر دستیاب ہے۔ کسی بھی وضاحت / معلومات کے لئے  جناب انل کمار بھاردواج ، ایڈوائزر  (بی اینڈ سی ایس)  سے   2@trai.gov.in  پر  یا ٹیلی فون نمبر  : +91-11-23237922  پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

(ش ح- وا - ق ر)

U-8664



(Release ID: 1951056) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi