سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانا: شمولیت پر مبنی معاشرے کے لیے سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے محکمہ کاویژن


چنتن شِور میں اسٹریٹجک  غور و خوض: ملک گیر فائدے کے لیے بااختیار بنانے کی اسکیموں کے عمل درآمد کو بڑھانا

Posted On: 21 AUG 2023 9:04PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کا محکمہ سماجی، تعلیمی اور اقتصادی طور پر پسماندہ طبقات جیسے درج فہرست ذاتوں، دیگر پسماندہ طبقات، بزرگ شہریوں، شراب نوشی اور منشیات کے استعمال کے متاثرین، ٹرانس جینڈر افراد، بھکاریوں، غیر نوٹیفائیڈ اور خانہ بدوش قبائل اقتصادی طور پرپسماندہ  طورپرطبقات (ای بی سیز) اور اقتصادی طور پر کمزور طبقہ (ای ڈبلیو ایس) کو بااختیار بنا کر ایک شمولیت پر مبنی معاشرے کی تعمیر کا ویژن رکھتا ہے۔یہ محکمہ ملک میں بااختیار شمولیت پر مبنی معاشرے کے حصول کے لیے کئی اسکیموں کو نافذ کر رہا ہے۔ اپنے ویژن کو حاصل کرنے کے لیے محکمہ نے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر کی قابل رہنمائی میں ماضی میں مختلف مثالی اقدامات کیے ہیں۔

A person lighting a candleDescription automatically generated

محکمہ  میں تمام اسکیموں کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ  مستفیدین کی مؤثر طریقے سے خدمت کے لیے انہیں مزید کارگزار بنایا جاسکے۔ 21 اگست 2023 کو ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی میں مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات ڈاکٹر وریندر کمار کی صدارت میں پورے محکمہ کا ایک ’’چنتن شور‘‘ منعقد ہوا۔سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی، سکریٹری، ڈی او ایس جے ای،جناب سوربھ گرگ، ایڈیشنل سکریٹری جناب  سریندر سنگھ اور دیگر تمام سینئر افسران شِور میں موجود تھے۔محکمہ اور اس کے خود مختار اداروں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ڈیفنس (این آئی ایس ڈی)، ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن (ڈی اے ایف) اور تین کارپوریشنوں یعنی نیشنل شیڈول کاسٹ فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی) ،نیشنل بیک ورڈ کلاسیز فنانس اینڈ ڈیولپمینٹ کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی )اور نیشنل صفائی کرمچاری فنانس اینڈ ڈیولپمینٹ کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی) بھی  پروگرام میں موجود تھے۔ اسسٹنٹ سیکشن آفیسر (اے ایس او)، سیکشن آفیسرز (ایس او) اور انڈر سکریٹریز (یو ایس) کی سطح کے کچھ افسران نے پروگرام میں موجود تمام لوگوں کے ساتھ محکمہ میں کام کرنے کے اپنے تجربات مشترک کئے۔

A person standing at a podiumDescription automatically generated

مرکزی وزیر نے یہ پیغام دیا کہ افراد کی صلاحیت سازی اور سماجی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے مناسب حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ ایک مضبوط حکمت عملی تیار کرنے کے لیے،  وقتاً فوقتاً  ایسے غور وخوض  پر مبنی اجلاس کی ضرورت ہوتی ہے۔ وزیرمملکت جناب اے نارائن سوامی نے  اس شعبہ میں محکمہ کی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی اہمیت کا اظہار کیا۔ سکریٹری،ڈی او ایس جے ای نے دفتر میں کام کرنے کی ذمہ داری لینے کا پیغام دیا اور صلاحیت  سازی کی اہمیت  پر زور دیا۔

A person standing at a podiumDescription automatically generated

ملک بھر میں مستفیدین کی خدمت کے لیے اسکیموں کے مؤثر  نفاذ کے مقصد کے ساتھ چنتن شِور کااختتام ہوا۔

 

***********

 

ش ح ۔  ف ا - م ش

U. No.8660


(Release ID: 1951020)
Read this release in: English , Hindi