ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
جناب دھرمیندرپردھان نےآسٹریلیاکے صحت وبزرگوں کی دیکھ بھال کے وزیرجناب مارک بٹلرسے نئی دہلی میں ملاقات کی
دونوں وزراء نے ہنرمندی کے فروغ کے شعبوں میں اورہنرمندافرادی قوت کی عالمی مانگ کو پوراکرنے کے لئے مل کرکام کرنے پراتفاق کااظہارکیا
प्रविष्टि तिथि:
21 AUG 2023 8:00PM by PIB Delhi
تعلیم اورہنرمندی کے فروغ وصنعت کاری کے مرکزی وزیرجناب دھرمیندرپردھان نے آج آسٹریلیا کے صحت اوربزرگوں کی دیکھ بھال کے وزیر جناب مارک بٹلرسے ملاقات کی ۔

دونوں وزراء نے نرسنگ اوربزرگوں کی دیکھ بھال سے متعلق کورسیزکی اہلیت کو تربیتی مواد کے اشتراک اور ہنرمندی کی ہم آہنگی کے ذریعہ باہمی طورپرتسلیم کرنے کی سمت میں کام کرنے پرسیرحاصل بات چیت کی ۔ انھوں نے ہنرمندپروفیشنلزکے داخلے کی آسانی کو یقینی بنانے کے لئے اخراجات کو کم کرنے اورزبان سے متعلق مہارت کے بارے میں بھی بات چیت کی ۔
دونوں وزراء نے ہنرمندی کے فروغ کے ترجیحی شعبوں میں باہمی مقاصد حاصل کرنے کے لئے اورہنرمندافرادی قوت کی عالمی مانگ کو پوراکرنے کے لئے مل کرکام کرنے پراتفاق کااظہارکیا۔
اس سے قبل آج ہی کے دن ،دونوں ممالک کے درمیان تعلیم ، ہنرمندی کے فروغ اور صحت دیکھ بھال پارٹنرشپ کے معاملے میں اختراعی تعاون پربات چیت کے لئے نئی دہلی میں صحت سے متعلق افرادی قوت کی تربیت اورہنرمندی کے طریقہ کارکے بارے میں ایک گول میز کانفرنس منعقد کی گئی ۔
گول میز کانفرنس کے دوران صحت نگہداشت اوربزرگوں کی دیکھ بھال کے وزیر جناب مارک بٹلراور ہنرمندی کے فروغ اورصنعت کاری کی وزارت کے سکریٹری جناب اتل کمارتیواری نے مفصل بات چیت کی جس سے قابلیت کے فروغ اوراستعمال ، صلاحیت سازی ، سرحدوں کے پاربھرتی کومعقول بنانے اور آسٹریلیا میں صحت نگہداشت کے معاملے میں ہندوستان کے تعاون کے مستقبل کی تشریح کے لئے دونوں ملکوں کے واسطے راہ ہموارکرنے میں مدد ملے گی ۔
دونوں ملک اس گراں قدرتعاون کا اعتراف کرتے ہیں جو وہ ایک دوسرے کے ساتھ کرسکتے ہیں ،اس شراکت داری کے فروغ سے وہ اہم شعبوں کے مستقبل کی تشکیل کے لئے ضروری صلاحیتوں اورمہارت کو فروغ دیناجاری رکھیں گے ۔
**********
(ش ح۔ اگ ۔ع آ)
U-8652
(रिलीज़ आईडी: 1950977)
आगंतुक पटल : 90