شہری ہوابازی کی وزارت

جناب شیوراج سنگھ چوہان اور جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے دتیا ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھا


دتیا کو کھجوراہو اور بھوپال سے جوڑنے والی پروازیں ہوں گی

Posted On: 21 AUG 2023 8:21PM by PIB Delhi

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان اور شہری ہوابازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج مدھیہ پردیش میں دتیا ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھا۔

یہ ہوائی اڈہ تقریباً 50 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے۔ فروری 2024 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ توسیع میں موجودہ 1810 میٹر رن وے کی تزئین و آرائش اور اپرون کی تعمیر اور دو انیس نشستوں والے طیارے اور 750 مربع میٹر کی ٹرمینل عمارت اور اے ٹی سی ٹاور شامل ہیں۔ ٹرمینل کی عمارت میں بھیڑ کے اوقات میں 100 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

دتیا ہوائی پٹی کو ہوائی اڈے کی شکل دینا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو اب پورا ہو رہا ہے۔ علاقائی کنیکٹیویٹی اسکیم کے ایک حصے کے طور پر، اُڑان جس کا مقصد آخری میل تک رابطے کو بڑھانا ہے، دتیا ہوائی اڈہ ایک بار آپریشنل ہونے کے بعد علاقائی رابطوں میں اضافہ کرے گا، لوگوں کو ضروری سہولیات  فراہم کرے گا اور خطے کی مجموعی ترقی میں اپنا كردار ادا كرے گا۔

سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کہا کہ شہری فضائیہ نہ صرف بڑے شہروں کو بلکہ ملک کے مذہبی مقامات کو بھی جوڑے گی۔

دیوگڑھ میں ایک نیا ہوائی اڈہ بنایا گیا ہے ملک کے دیگر حصوں میں متعدد نئے ہوائی اڈے تیار کیے جا رہے ہیں۔ اب دتیا ہوائی اڈے کی ترقی جلد مکمل کی جائے گی۔

اس کے تیار ہوتے ہی کھجوراہو اور بھوپال کو جوڑنے والی پروازیں چلائی جائیں گی۔ ان راستوں کی پہلے ہی آر سی ایس اُڑان کے تحت منظوری دی جا چکی ہے۔

جناب سندھیا نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان اور ریاستی حکومت کی خطے کی ترقی کے لیے ان کے تعاون کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

مدھیہ پردیش میں، ہوائی جہاز کی نقل و حرکت (فی ہفتہ) 506 (2014 میں) سے بڑھ کر 554 (2021 میں) ہونے كے بعد  فی الحال 956 ہوگئی ہے- یعنی  72.5 فی صد (2021 کے مقابلے میں) اور 89فی صد (2014 کے مقابلے میں)۔

19 نشستوں والے ہوائی جہاز کے آپریشن کے لیے داتیہ ہوائی اڈے پر ترقیاتی کام علاقائی رابطوں میں مزید اضافہ کرے گا۔ اس سے خطے میں سیاحت کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔

سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کو مدھیہ پردیش كے داخلہ امور، قانون اور قانون سازی کے امور، جیل خانہ جات اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب نروتم مشرا اور محترمہ سندھیا رے ایم پی(لوك سبھا)، جناب  سنجیو کمار، چیئرمین اے اے آئی، جناب  اسنگبا چوبا آو، جے ایس، ایم او سی اے اور شہری ہوا بازی کی وزارت، حکومت مدھیہ پردیش اور ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

*****

U.No:8645

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1950919) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi