خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی علاقوں میں کسانوں کی پیداوار کی ڈبہ بندی کے لئے اسکیمیں

Posted On: 11 AUG 2023 3:49PM by PIB Delhi

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ زرعی اشیاء کی ڈبہ بندی سمیت خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کی خاطر خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی)اپنی مرکزی سیکٹر کی جامع اسکیموں ، جیسے پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا(پی ایم کے ایس وائی)، پیداوار سے منسلک مراعات کی اسکیم برائے خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت(پی ایل آئی ایس ایف پی آئی)اور مرکز کی زیر سرپرستی پی ایم فارمالائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹر پرائزز (پی ایم ایف ایم ای)اسکیم کے ذریعے دیہی علاقوں سمیت پورے ملک میں صنعت کی توسیع کے لئے مراعات فراہم کررہی ہے اور اس طرح کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کررہی ہے۔

پی ایم کے ایس وائی اسکیم کے اجزاء کے تحت ایم او ایف پی آئی صنعت کاروں کو امدادی گرانٹ کی شکل میں زیادہ تر قرضوں سے منسلک مالی امداد (پونجی میں سبسڈی)فراہم کرتی ہے۔اب تک وزارت نے پی ایم کے ایس وائی کی مختلف اسکیموں کے تحت پورے ملک میں 41میگافوڈ پارکوں ، 382کولڈ چین پروجیکٹوں، 72زرعی پروسیسنگ کلسٹروں، 469فوڈ پروسیسنگ یونٹوں، 61بیک ورڈ اور فارورڈ لنک پروجیکٹوں اور 46آپریشن گرین پروجیکٹوں کی منظوری دی ہے۔پی ایم کے ایس وائی کے مکمل ہونے والے پروجیکٹوں سے ملک بھر کے 32لاکھ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ میسرز نبارڈ کنسلٹنسی لمٹیڈ(این اےبی سی او این ایس)کے ذریعے سال 2020 میں مربوط کولڈ چین اور قدر میں اضافے کے بنیادی ڈھانچے کی اسکیم کے ایک تجزیاتی مطالعے میں تخمینہ لگایا گیا ہے کہ اسکیم کے تحت زیر تعمیر پروجیکٹوں کے نتیجے میں کھیتوں پر اشیاء کی قیمتوں میں 12.38فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور ہر پروجیکٹ سے 9500سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

وزارت پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت 2لاکھ مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کے قیام/ جدید بنانے کے لئے مالی ، تکنیکی اور کاروباری امدا دبھی فراہم کرتی ہے۔یہ اسکیم 21-2020 سے 25-2024تک کے لئے 10ہزار کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ 5سال کے عرصے کے لئے جاری ہے۔اب تک ملک میں 43014مائیکرو فوڈ پروسینگ یونٹوں کو امداد کے لئے منظوری دی جاچکی ہے۔

پی ایل آئی ایس ایف پی آئی کا مقصد عالمی سطح کی خوراک تیار کرنے والے چمپئن کی تشکیل کی مدد کرنا اور بین الاقوامی مارکیٹ میں بھارتی برانڈ کی خوردنی اشیاء کی مدد کرنا ہے۔ یہ اسکیم 22-2021 سے 27-2026 تک ، 6سال کے عرصے کے لئے 10900کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ نافذ کی جارہی ہے۔ اب تک اس اسکیم کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں واقع پروجیکٹوں کے لئے 7800.53کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا عہد کیا جاچکا ہے۔

************

ش ح۔ و ا۔ن ع

(U: 8620)


(Release ID: 1950799) Visitor Counter : 89


Read this release in: English