محنت اور روزگار کی وزارت
فری لانس کام کرنے والے ورکروں کے ای- شرم پورٹل پر اندراج کے لئے مراکز
Posted On:
10 AUG 2023 3:31PM by PIB Delhi
ای-شرم پورٹل پر تین اگست 2023 تک 28.99 کروڑ غیر منظم ورکروں کا اندراج کیا جا چکا ہے۔ البتہ فری لانس کام کرنے والے ورکروں کے اعداد وشمار کی ای- شرم پورٹل پر علیحدہ سے دستیاب نہیں ہیں۔ ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حساب سے ای- شرم پورٹل پر رجسٹرڈ غیر منظم ورکروں کی تعداد ضمیمہ دی گئی ہے۔
ای-شرم پورٹل رجسٹریشن کے لئے کئی طریقے فراہم کرتا ہے، جس میں خود کا اندراج کرانے کے ساتھ ساتھ کسی دوسرے کی مدد سے اندراج شامل ہے تاکہ اندراج کے عمل کو خوش اسلوبی سے انجام دیا جاسکے۔ خود – اندراج میں ای – شرم پورٹل اور موبائل ایپ (امنگ ) کے ذریعہ رجسٹریشن شامل ہے۔ کسی کی مدد سے رجسٹریشن کرانے کے طریقوں میں کامن سرس سینٹر (سی ایس سی) اور ریاستی سیوا کیندر (ایس ایس کیز) کے ذریعہ اندراج شامل ہے۔
رجسٹریشن کی سہولت ملک بھر میں 4 لاکھ سے زیادہ سی ایس سی پر دستیاب ہے۔ ریاستی سیوا کیندر بھی اس میں شامل کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سی ایس سی ورکروں نے تحریک پیدا کرنے کی خاطر مختلف مقامات پر بیداری کیمپوں کا بھی انعقاد کرتے ہیں۔
ای-شرم پورٹل ، نیشنل کیریئرس سروس (این سی ایس) پورٹل سے مربوط ہے۔ ایک فری لانس ورکر سمیت غیر منظم ورکر اپنا یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این) کا استعمال کرتے ہوئے اور مناسب ملازمت کے مواقع کی تلاش کے لئے این سی ایس پر اندراج کراسکتے ہیں۔ این سی ایس پر بلا رکاوٹ اندراج کرانے کی خاطر رجسٹریشن کرانے والے کے لئے ای- شرم پورٹل ایک متبادل / لنک بھی فراہم کیا گیا ہے۔
پہلی مرتبہ فری لانس ورکروں (گِگ ورکر) یا پلیٹ فارم ورکر کی تشریح سوشل سکیورٹی 2020 (کوڈ ) میں کی گئی ہے۔ یہ کوڈ فری لانس ورکروں اور پلیٹ فارم ورکروں کے لئے مناسب حکومت کے ذریعہ ہیلپ لائن ، سہولیاتی مراکز وغیرہ قائم کرنے کی گنجائش فراہم کرتا ہے تاکہ انہیں رجسٹریشن کرانے میں مدد کر سکے اور سماجی سکیورٹی کی اسکیموں وغیرہ میں ان کے اندراج میں مدد کرسکے۔
حکومت نے ای - شرم پورٹل پر رجسٹرڈ ورکروں کا ڈاٹا کی راز داری اور تحفظ کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں، جس میں ڈاٹا میں ساجھیداری کے لئے اجازت، اِن- ٹرانزٹ ڈاٹا کا تحفظ ، ایٹ- ریسٹ ڈاٹا کا تحفظ ، اے پی آئی مینجمنٹ ، کلاؤڈ پورٹل ، ڈاٹا بس سکیورٹی ، آدھار ڈاٹا والٹ ، وی پی این ٹنل، ڈیجیٹل رائٹس مینجمنٹ (ڈی آر ایم) سافٹ ویئر وغیرہ کا استعمال کرتے ہوئے ڈاٹا انکرپٹڈ وغیرہ شامل ہیں۔
ضمیمہ
ای-شرم پورٹل پر 3 اگست 2023 کو رجسٹرڈ غیر منظم ورکروں کی ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کے حساب سے تعداد
نمبر شمار
|
ریاست
|
کُل اندراج
|
1
|
انڈمان ونکوبار جزائر
|
29,375
|
2
|
آندھرا پردیش
|
80,03,442
|
3
|
اروناچل پردیش
|
1,42,548
|
4
|
آسام
|
69,93,138
|
5
|
بہار
|
2,86,44,358
|
6
|
چندی گڑھ
|
1,74,610
|
7
|
چھتیس گڑھ
|
83,28,250
|
8
|
دہلی
|
32,69,959
|
9
|
گوا
|
63,618
|
10
|
گجرات
|
1,13,59,721
|
11
|
ہریانہ
|
52,72,366
|
12
|
ہماچل پردیش
|
19,31,773
|
13
|
جموں اور کشمیر
|
34,05,886
|
14
|
جھارکھنڈ
|
92,12,517
|
15
|
کرناٹک
|
76,54,981
|
16
|
کیرالہ
|
59,13,285
|
17
|
لداخ
|
30,887
|
18
|
لکشدیپ
|
2,455
|
19
|
مدھیہ پردیش
|
1,71,87,040
|
20
|
مہاراشٹر
|
1,37,04,168
|
21
|
منی پور
|
4,06,820
|
22
|
میگھالیہ
|
3,03,626
|
23
|
میزورم
|
58,773
|
24
|
ناگالینڈ
|
2,20,086
|
25
|
اوڈیشہ
|
1,33,44,267
|
26
|
پڈوچیری
|
1,80,559
|
27
|
پنجاب
|
55,10,895
|
28
|
راجستھان
|
1,30,12,044
|
29
|
سکم
|
31,110
|
30
|
تمل ناڈو
|
84,85,159
|
31
|
تلنگانہ
|
42,18,459
|
32
|
دادرا اور نگر حویلی اور دامن اور دیو
|
73,268
|
33
|
تریپورہ
|
8,53,035
|
34
|
اتر پردیش
|
8,30,64,619
|
35
|
اتراکھنڈ
|
29,81,125
|
36
|
مغربی بنگال
|
2,58,95,198
|
|
میزان
|
28,99,63,420
|
یہ معلومات محنت اور روز گار کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- وا - ق ر)
(21-08-2023)
U-8616
(Release ID: 1950776)
|