جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پینے کے پانی اورصفائی ستھرائی کے محکمے نے  ، ایکوئنٹ  بائیوگیس صنعت  کو گوبردھن پرعمل درآمدمیں اضافے کے اقدامات سے واقف کرانے کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا


آئندہ پالیسی سے گوبردھن کے اقدام  پرعمل درآمدکی  وسعت اوررفتارمیں مزید اضافہ ہوگا

Posted On: 18 AUG 2023 10:31PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی طرف سے سی بی جی شعبے میں گوبردھن اقدام پرعمل درآمدمیں توسیع لانے کے لئے جو بنیادی اقدام کئے ہیں اس سے متعلق سی بی جی /بائیوگیس صنعت کو واقف کرانے کے لئے پینے کے پانی اورصفائی ستھرائی کے محکمے  ڈی ڈی ڈبلیو ایس نے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا، جو گوبردھن کے لئے  تال میل کا مرکزی محکمہ ہے ۔ ورکشاپ کا انعقاد 17اگست ، 2023کو ویڈیوکانفرنسنگ  کے ذریعہ کیاگیا۔اس ورچوئل ورکشاپ میں اہل متعلقہ فریقوں  نے شرکت کی جن میں حکومت ہند کی سات وزارتوں اور محکموں  کے سینئر افسران ، ریاستی سطح کے افسران یعنی ستت  نوڈل افسران ، ریاستی مشن کے ڈائریکٹرایس بی ایم –جی ، سی بی جی پلانٹ آپریٹر، پروجیکٹ ڈیولپروغیرہ شامل ہیں ۔ورچوئل کانفرنس کی صدارت ڈی ڈی ڈبلیوایس اورسووچھ بھارت مشن کے مشن ڈائریکٹرگرامین جناب جتیندرشری واستونے کی ۔

جناب جتیندرشریواستونے افتتاحی کلمات میں چھوٹے کاروباریوں /سی بی جی آپریٹروں کی، ان کی کوششوں کے لئے تعریف کی اوریہ بات دوہرائی کہ حکومت ملک میں سی بی جی /بائیوگیس ایکونظام قائم کرنے کے لئے ہرطرح کی امداد فراہم کرنے کی پابندہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ آئندہ پالیسیوں سے  سی بی جی شعبے کے تئیں مزید بیداری ، جوش وخروش  پیداکرکے اورسازگارپالیسی بناکرگوبردھن اقدام  پرعمل درآمدمیں مزید وسعت اور رفتار لائی جاسکتی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LYLV.png

متعلقہ فریقوں نے گوبردھن عمل درآمدکو مدددینے والی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں اظہارخیال کیا۔ نئی اورقابل تجدیدتوانائی کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب  دنیش جگدلے نے سی ایف اے (مرکزی مالی مدد) کے اجرا کے طورطریقوں پر ، شرکاء کو تفصیل بتائی۔زراعت اورکسانوں کی بہبود کی وزارت  کی جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹریوگیتارانانے ایف سی او (کیمیاوی کھادوں کے کنٹرول کانظام ) کے بارے میں بتایاجو ایف اوایم /ایل ایف اوایم سے متعلق ہے ۔ پیٹرولیم وقدرتی گیس کی وزارت کے ڈائریکٹرجناب آنند جھانے ایم او پی این جی کی ستت اسکیم کے تحت سی بی جی انتظامات اور آئندہ پالیسی اقدامات کے بارے میں بتایا۔ ماحولیات ، جنگلات اورآب وہوامیں تبدیلی کی وزارت کے ڈائریکٹرڈاکٹرستیندرکمارنے سی بی جی شعبے  کے لئے کاربن کریڈٹ سے متعلق پالیسی کے بارے میں بتایا ۔کیمیاوی کھادوں کے  محکمے کے ڈپٹی سکریٹری جناب منوج کمارنے ایف اوایم /پی آراوایم سمیت  آرگینک کھادوں سے متعلق اسکیم  مارکیٹ ڈیولپمنٹ اسسٹنس ایم ڈی اے کااختصارفراہم کیا ۔زراعت اورکسانوں کی بہبود کے محکمے  کے ڈپٹی کمشنرجناب اے این میش رام نے ایس ایم اے ایم کے تحت فصل کی باقیات کے بندوبست سے متعلق کام کاج کے رہنما خطوط کےبارے میں بتایاجو حال ہی میں شروع کئے گئے ہیں ۔

اس کے بعد گوبردھن کے بارے میں سی بی جی آپریٹروں کے ساتھ متعلقہ فریقوں  کی بات چیت ہوئی اس بات چیت میں پلانٹ آپریشن کے دوران  درپیش چیلنجوں پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ورکشاپ کے بارے میں کافی زیادہ مثبت ردعمل پیش کیاگیاجیسا کہ شرکاء نے ایک واحد پلیٹ فارم کے ذریعہ سبھی ماہرین اورمتعلقہ فریقوں سے ، گوبردھن کے اقدامات سے  متعلق سوالات  سے موصولہ تازہ ترین معلومات کو سراہا۔

اس ورکشاپ کا اختتام ایس بی ایم –جی ، ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے ڈائریکٹرجناب کرنجیت سنگھ کے اختتامی کلمات سے ہوا۔ انھوں فریقوں کی  سرگرم شرکت پران کا شکریہ اداکیا۔ انھوں نے یقین دلایاکہ اسی طرح کی ورکشاپ مستقبل قریب میں بھی منعقد کی جائیں گی تاکہ شرکاء کی حوصلہ افزائی ہواوربائیوگیس /سی بی جی ایکونظام میں سرمایہ کاروں نیز پروجیکٹ ڈیولپرس کو معلومات فراہم کی جاسکے ۔

حکومت ہند ماحول کے لئے سازگارتوانائی کے استعمال کے لئے قابل تجدید توانائی پرملک کے انحصارمیں اضافے کے لئے پابندعہد ہے ، جس کے لئے وہ  سرکلرمعیشت کے تصورپرعمل درآمدکرے گی ۔ گوبردھن قدم کا مقصد آرگینک /بائیوڈی گریڈیبل کچرے کو سائنسی طریقے سے بدل کرقابل قدر بناناہے ۔ اس کے لئے بائیوگیس /سی این جی (سی بی جی ) اورآرگینک کھاد تیارکی جائے گی ۔

متعلقہ وزارتوں /محکموں کی پیش رفت اورحصولیابیوں کے بارے میں اطلاع دینے اوران پر قریبی نظررکھنے کے لئے ایک گوبردھن پورٹل کا آغاز کیاگیاہے ۔اس پورٹل پر بائیو، ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے ایس بی ایم (جی) کے تحت نصب کردہ /امدادشدہ بائیوگیس /بائیو-سی این جی /سی بی جی پلانٹس کی تفصیلات دستیاب ہیں ۔

***********

 (ش ح ۔اس ۔ع آ)

U -8601


(Release ID: 1950694) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi