بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے گجرات کے کیوڈیا میں انیسویں میری ٹائم اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کونسل(ایم ایس ڈی سی) کی میٹنگ کا آغاز کیا
دو روزہ کنکلیو میں اہم اور غیر اہم بندرگاہوں، ساحلی بندرگاہوں اور میری ٹائم بورڈوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پر غور کیا جائے گا
ریاستی حکومت کی مشاورت سے متعلقہ سمندری ریاستوں کے ذریعہ اہم بندرگاہوں کے علاوہ مستقبل میں براہ راست یا قیدی صارفین اور نجی شرکت کے ذریعہ موجودہ اور نئی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا
Posted On:
18 AUG 2023 8:29PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت(ایم او پی ایس ڈبلیو)نے گجرات کے کیوڈیامیں انیسویں میری ٹائم اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ایم ایس ڈی سی) کی میٹنگ کا آغاز کیا۔اس دو روزہ سربراہی اجلاس کی صدارت بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کی۔ اس موقع پر جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب شری پد نائک ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت میں سکریٹری جناب ٹی کے رامچندرن اور تمام ساحلی ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، مرکزی حکومت کی وزارتوں، ہندوستانی بحریہ،انڈین کوسٹ گارڈ وغیرہ کے دیگر سینئر عہدیداربھی موجود تھے ۔
ایم ایس ڈی سی ایک اعلیٰ مشاورتی ادارہ ہے جو مئی 1997 میں میری ٹائم سیکٹر کی ترقی کے لیے تشکیل دیا گیا تھا تاکہ بڑی اوراہم بندرگاہوں کے علاوہ دیگر بندرگاہوں کی مربوط ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سربراہی اجلاس کے پہلے دن مختلف منصوبوں، مسائل اور اس شعبے کو درپیش چیلنجوں اور اہم کامیابیوں کی ترقی کے بارے میں مختلف بصیرت انگیز نشستیں شامل تھیں۔ اس دوران اہم اور غیر اہم بندرگاہوں، ساحلی بندرگاہوں اور میری ٹائم بورڈوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے متعدد خیالات پر بات چیت کی گئی ۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت میں سکریٹری جناب ٹی کے رامچندرن نے کہا، "ہندوستان کو ایک اہم سمندری مرکز کے طور پر قائم کرنے کی ہماری کوششوں میں، گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ 2023 ایک اہم موڑ ثابت ہوگا۔ تعاون پر مبنی بات چیت اور تزویراتی اتحاد کے ذریعہ، ہم اپنی بحری صنعت کو پائیدار ترقی کو جدت اور جدید ٹیکنالوجی سے مسلسل ترقی کی سمت میں فروغ دینے کی امید کرتے ہیں ۔"
جناب رام چندرن نے تمام ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں سے درخواست کی کہ وہ ان اہم پروجیکٹوں کو تیز کرنے میں جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کو غیر متزلزل تعاون کی پیشکش کریں۔
میٹنگ کے پہلے دن گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ 2023 (جی ایم آئی ایس 2023) اور ساحلی ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مختلف کامیابیوں اور مواقع سے متعلق نشستیں شامل تھیں ۔ اس دن ان ریاستوں کے اعلیٰ عہدیداروں اور نمائندوں کو گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ 2023 میں اپنی شرکت کے بارے میں تفصیل سے اشتراک کرنے کا موقع فراہم کیا گیا جو کہ نئی دہلی کے پرگتی میدان میں 17 سے 19 اکتوبر 2023 تک منعقد ہونے جا رہی ہے۔
جی ایم آئی ایس2023 میری ٹائم سیکٹر پر توجہ مرکوز کرنے، چیلنجوں کو سمجھنے اور ہندوستان کے سمندری شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد سے صعنت کی اہم شخصیات کو ایک ساتھ لانے کے لیے ایک اہم پروگرام ہے۔سال 2016 اور 2021 کے اپنے سابقہ ایڈیشنوں کی وراثت کو آگے بڑھانے کے لیے ، سربراہی اجلاس کے اس تیسرے ایڈیشن کا مقصد ملکی اور بین الاقوامی سمندری شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کے لیے وسیع تر امکانات سے پردہ اٹھانا ہے۔ اس سربراہی اجلاس میں سمندری امور سے متعلق مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائش کنندگان اور سرمایہ کاروں کے ساتھ 100 سے زائد ممالک اور ان کے متعدد مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔
دوسرے دن کے پروگرام میں ساگر مالا پروگرام کے نفاذ سے متعلق مختلف ترقیاتی ایجنڈوں ،نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس (این ایم ایچ سی)، لوتھل، گجرات کی ترقی؛ قومی آبی گزرگاہوں کی ترقی؛ روپیکس/ فیری کے فروغ سے منسلک چیلنجوں اور مواقع؛ شہری مسافر آبی گزرگاہوں کی نقل و حمل؛ سڑک اور ریل پورٹ کنیکٹیویٹی؛ ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کامیابی کی کہانیاں اور ریاستی میری ٹائم بورڈوں کو درپیش مسائل/چیلنجوں پر مرکوز رہیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
8568
(Release ID: 1950405)
Visitor Counter : 76