جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیلاب کی پیش گوئی کرنے والے اسٹیشنز

Posted On: 10 AUG 2023 7:28PM by PIB Delhi

گوگل اور مرکزی آبی کمیشن ( سی ڈبلیو سی )  کے درمیان 3 سال کی مدت کے لیے  اشتراک پر مبنی ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے ، جو 02  جون ، 2018  ء سے  نافذ العمل ہے ۔  اس معاہدے کے تحت فریقین نے مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ،  مقامی جغرافیائی نقشہ سازی اور ہائیڈرو لوجیکل آبزرویشن ڈاٹا  کے تجزیے کے شعبے میں تکنیکی مہارت کے اشتراک پر اتفاق کیا ہے  تاکہ (i) سیلاب کی پیش گوئی کے نظام کو بہتر بنانے ، جو مقام کے لحاظ سے، قابل عمل سیلاب کی وارننگز فراہم کرنے میں مدد کرے گا (" سیلاب کی پیشگوئی کا اقدام ")؛ (ii) گوگل ارتھ انجن پر ایک اعلیٰ ترجیحی تحقیقی منصوبہ ("ارتھ انجن پروجیکٹ")؛ اور (iii) بھارت کے دریاؤں پر آن لائن نمائش کے لیے ایک ثقافتی پروجیکٹ ("کلچر پروجیکٹ") پراشتراک کیا جا سکے ۔

ریاست/مرکز کے زیر انتطام علاقے  کے لحاظ سے سیلاب کی پیش گوئی کرنے والے اسٹیشنوں کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

:

ریاست / مرکز کے زیر انتطام علاقے کے لحاظ سے سیلاب کی پیشگوئی کے  اسٹیشن

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

سیلاب کی پیشگوئی کے اسٹیشن کی تعداد

   

لیول

اِن فلو

میزان

1

آندھرا پردیش

10

10

20

2

اروناچل پردیش

3

1

4

3

آسام

30

0

30

4

بہار

40

3

43

5

چھتیس گڑھ

1

2

3

6

گجرات

6

8

14

7

ہریانہ

1

1

2

8

ہماچل پردیش

1

0

1

9

   جموں و کشمیر

3

0

3

10

جھارکھنڈ

2

15

17

11

کرناٹک

1

14

15

12

کیریلا

4

2

6

13

مدھیہ پردیش

2

12

14

14

مہاراشٹر

8

14

22

15

اوڈیشہ

12

7

19

16

راجستھان

4

11

15

17

سکم

3

5

8

18

تمل ناڈو

4

11

15

19

تلنگانہ

5

9

14

20

تریپورہ

2

0

2

21

اتر پردیش

39

5

44

22

اتراکھنڈ

4

4

8

23

مغربی بنگال

12

4

16

24

دمن اور دیو

1

0

1

25

دہلی کے این سی ٹی

2

0

2

 

میزان

200

138

338

 سی ڈبلیو سی   ریاست ہریانہ سمیت پورے ملک میں 338  اسٹیشنوں ( 200 لیول فورکاسٹ اسٹیشنز پلس 138 اِن فلو فورکاسٹ اسٹیشنز  ) پر متعلقہ فریقین کو ماڈلز کی بنیاد پر گیج ٹو گیج ارتباط اور درمیانی رینج (7 دن تک) کی بنیاد پر سیلاب کی پیشگوئی (24 گھنٹے تک) جاری کرتا ہے۔  سیلاب کی پیشگوئیوں کی ترسیل ڈیڈیکیٹیڈ ویب پورٹلز، سوشل میڈیا، فلڈ بلیٹن، ای میل وغیرہ کے ذریعے کی جاتی ہے۔

ہریانہ میں سیلاب کی پیشگوئی کرنے والے سی ڈبلیو سی   کے 2 اسٹیشن ہیں: 1 لیول فورکاسٹنگ اسٹیشن اور 1 دریائے یمنا میں انفلو فورکاسٹنگ اسٹیشن۔

.

ہریانہ میں سیلاب کی پیشگوئی کی معلومات

     

دریا کا نام

ایف ایف سائٹ کا نام

ضلع

بیسن کا نام

2

3

4

5

یمنا

کرنال برج ( لیول )

کرنال

گنگا اور اس کی معاون ندیاں

یمنا

تاجے والا پشتہ ( ہتھنیکنڈ )  ( انفلو )

یمنا نگر

گنگا اور اس کی معاون ندیاں

 

مزید یہ کہ ہریانہ میں 10 ہائیڈرولوجیکل آبزرویشن (ایچ او ) اسٹیشن ہیں۔

پیشگوئی کی درستگی کا انحصار بہت سے عوامل پر ہوتا ہے  ، جیسے بارش کی پیشگوئی،  اسٹرکچر آپریشن اور  پانی کی نکاسی میں رکاوٹ ۔ عام طور پر زیادہ لیڈ ٹائم پیشگوئیوں میں کم لیڈ ٹائم پیشگوئیوں کے مقابلے نسبتاً کم درستگی ہوتی ہے۔

یہ معلومات جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج لوک سبھا میں ایک  سوال کے تحریری جواب میں  فراہم کیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ف ا  ۔  ع ا

U.No. 8529




(Release ID: 1950161) Visitor Counter : 99


Read this release in: English