ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ملک میں قدرتی آفات

Posted On: 10 AUG 2023 3:39PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اورآب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ارضیاتی سائنسز کی وزارت (ایم او ای ایس) نے 2020 میں  آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق  ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کا موضوع ہے ‘بھارتی خطے پر آب و ہوا کی تبدیلی کا اندازہ’ جس میں بھارتی برصغیر میں آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات کا جامع  طورپرجائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ کی کچھ اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:

1. 1901سے2018 کے دوران بھارت کے اوسط درجہ حرارت میں تقریباً 0.7سیلشیس کا اضافہ ہوا ہے۔

2. 1950سے2015 کے دوران (بارش کی فریکوئنسی> یومیہ 150 ملی میٹر) میں تقریباً 75 فیصد اضافہ ہوا۔

3. 1951سے2015 کے دوران بھارت میں خشک سالی کی تعدد اور مقامی حد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

4. شمالی بحر ہند میں سمندر کی سطح میں اضافہ گزشتہ ڈھائی دہائیوں (1993-2017) میں سالانہ 3.3 ملی میٹر کی شرح سے ہوا ہے۔

5. 1998سے2018 کے مون سون کے بعد کے سیزن کے دوران بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفانوں کی تعدد میں اضافہ ہوا ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے ماضی قریب میں امپیکٹ بیسڈ فورکاسٹ (آئی بی ایف) کو لاگو کیا ہے جو اس بات کی تفصیلات فراہم کرتا  ہے کہ موسم کیا ہوگا بجائے اس کے کہ موسم  کیا کرےگا۔ اس میں شدید موسمی عناصر سے متوقع اثرات کی تفصیلات اور عام لوگوں کو سخت موسم کے حالات  سامنے آنے کے دوران کیا کریں اور کیا نہ کریں کے بارے میں رہنما خطوط شامل ہیں۔ ان رہنما خطوط کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے تعاون سے حتمی شکل دی گئی ہے اور یہ رہنما خطوط طوفان، گرمی کی لہر، گرج چمک اور شدید بارشوں کے لیے پہلے ہی کامیابی کے ساتھ نافذ کیے گئے ہیں۔ دیگر شدید موسمی عناصر کے لیے بھی اسی کو نافذ کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

پیشین گوئیاں اور انتباہات ڈیزاسٹر مینیجرز سمیت صارفین کو ای میل کے ذریعے باقاعدگی سے جاری کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ گروپس بنائے گئے ہیں جن میں ڈیزاسٹر مینیجر اور آئی ایم ڈی کے اہلکار شامل ہیں اور اس سہولت کے ذریعے پیشن گوئی اور وارننگ بھی پھیلائی جاتی ہیں۔ پیشن گوئی اور انتباہات تمام متعلقہ افراد کے حوالے کے لیے سوشل میڈیا اور ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جاتے ہیں۔ شدید موسم سے متعلق اب  تازہ ترین صورتحال رجسٹرڈ صارفین تک ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجی جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ، جیسے ہی اور جب صورتحال پیدا ہوتی ہے، آئی ایم ڈی کے ذریعے پریس ریلیز جاری کی جاتی ہیں اور مذکورہ بالا تمام پلیٹ فارمز کے ذریعے بھی اسے پھیلایا جاتا ہے۔

آئی ایم ڈی نے حالیہ برسوں میں جدید ترین ٹولز اور ٹیکنولوجیوں کی بنیاد پر موسم کی پیشن گوئی اور انتباہی خدمات کے پھیلاؤ میں بہتری کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ 2020 میں،آئی ایم ڈی نے عوام کے استعمال کے لیے‘امنگ’ موبائل ایپ کے ساتھ اپنی سات خدمات (موجودہ موسم، نوکاسٹ، شہر کی پیشن گوئی، بارش کی معلومات، سیاحت سے متعلق پیشن گوئی، وارننگ اور سائیکلون) کا آغاز کیا ہے۔ مزید یہ کہ، 2020 میں، آئی ایم ڈی نے موسم کی پیشن گوئی کے لیے موبائل ایپ 'موسم'، ایگرومیٹ ایڈوائزری ڈسمینیشن کے لیے ‘میگھ دوت’ اور بجلی کے انتباہی کے لیے ‘دامنی’ تیار کی تھی۔

حال ہی میں آئی ایم ڈی نے ایک ویب پر مبنی آن لائن ‘‘کلائمیٹ ہیزرڈ اینڈ ولنریبلٹی اٹلس آف انڈیا’’ کو پیش کیا ہے یہ ان  تیرہ انتہائی خطرناک موسمیات سے متعلق واقعات کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو بڑے پیمانے پر معاشی، انسانی اور جانوروں کے نقصانات کا سبب بنتے ہیں۔ موسمیات سے متعلق خطرے اور خطرے کا اٹلس ریاستی حکومت کے حکام اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسیوں کو موسم کے مختلف شدید واقعات سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کرنے اور مناسب کارروائی کرنے میں مدد کرے گا۔ یہ اٹلس آئی ایم ڈی کو مختلف انتہائی موسم سے متعلق  واقعات کے لیے اثرات پر مبنی پیشن گوئی جاری کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

موسم اور آب و ہوا کی خدمات میں جدید کاری، توسیع اور بہتری کے لیے،آئی ایم ڈی میں ایٹ موسفیئراینڈ کلائیمیٹ ریسرچ – ماڈلنگ آبزرونگ سسٹمس اینڈ سروسز(اے سی آر او ایس ایس) کے نام سے مرکزی سیکٹر اسکیم کے تحت مختلف سرگرمیاں جاری ہیں۔ اے سی آر او ایس ایس کے تحت آئی ایم ڈی کی 4 ذیلی اسکیمیں ہیں،جن کے نام ہیں ایٹموسفیرک آبزرویشن نیٹ ورک (اے او این)، پیشن گوئی کے نظام کی اپ گریڈیشن (یو ایف ایس)، ویدر اینڈ کلائمیٹ سروسز (ڈبلیو سی ایس) اورپولری میٹرک کے ڈوپلر ویڈررڈارس (پی ڈی ڈبلیوآر) کی کمیشننگ کی اسکیم۔

 

*************

ش ح۔  ش م ۔م ش

(U-8522)



(Release ID: 1950070) Visitor Counter : 88


Read this release in: English