وزارت دفاع

وائی - 3024 (وندھ گری) کی لانچنگ

Posted On: 17 AUG 2023 7:44PM by PIB Delhi

جی آر ایس ای میں تعمیر کیے جانے والے پروجیکٹ 17اے  کے چھٹے اسٹیلتھ فریگیٹ وِندھ گری کو آج شپ یارڈ میں ہندوستان کی عزت مآب صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کے ذریعہ لانچ کیا گیا۔ جیسے ہی وندھ گری دریائے ہگلی کے پانی میں اترا، پورے مجمع میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔ معززین، بحریہ کے اہلکار، جہاز سازوں اور تماشائیوں نے جہاز جہاز اور اس کی تیاری کے پیچھے کی موجود ٹیم کی ستائش میں پورے دل سے تالیاں بجا رہے تھے۔ لانچنگ کی اس تقریب میں مغربی بنگال کے عزت مآب گورنر جناب سی وی آنند بوس، مغربی بنگال کی وزیر اعلی محترمہ ممتا بنرجی ، وزیر مملکت برائے دفاع جناب اجے بھٹ، بحریہ اسٹاف کے سربراہ ایڈمیرل آر ہری کمار، ہندوستانی بحریہ اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر اعلیٰ حکام اور متعدد اہم شخصیتوں نے حصہ لیا۔

میسرس جی آر ایس ای نے ماضی میں متعدد کامیاب روایتی لانچنگ ریکارڈ کے ساتھ خود کو ہندوستانی بحریہ کے ایک قابل اعتماد پارٹنر کے طور پر قائم کیا ہے۔ وِندھ گری کی لانچنگ شپ یارڈ کے شاندار سفر میں ایک اور سنگ میل ہے، جو معیاری جنگی جہاز فراہم کرنے کے اس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ لانچنگ کے بعد، ’وندھ گری‘ اپنی ڈیلیوری اور کمیشننگ سے پہلے باقی ماندہ سرگرمیوں اور آلات تجربات کو آگے بڑھانے کے لیے جی آر ایس ای میں آؤٹ فِٹنگ جیٹی میں اپنے دو معاون جہازوں میں شامل ہوجائے گا ۔

  پروجیکٹ 17اے فریگیٹس پروجیکٹ 17 (شیوالک کلاس) فریگیٹس کی فالو آن زمرہ ہے، جس میں بہتر اسٹیلتھ خصوصیات، جدید ہتھیاروں اور سینسرز اور پلیٹ فارم انتظامی سسٹم ہیں۔ 7 پروجیکٹ 17 اے فری گیٹس ایم ڈی ایل اور جی آر ایس ای میں تعمیر کے مختلف مرحلوں میں ہیں۔ ایڈوانسڈ اسٹیلتھ فریگیٹس کا ڈیزائن ہندوستانی بحریہ کے لیے تکنیکی طور پر جدید جنگی جہازوں کو ڈیزائن کرنے میں وار شپ ڈیزائن بیورو کی صلاحیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ لانچ کے ساتھ ہی، ملک کی مقامی مہارت اور انجینئرنگ کی صلاحیتوں کو بڑا فروغ ملتا ہے، جس سے غیر ملکی سپلائرز پر ہندوستان کا انحصار کم ہوتا ہے، خود انحصاری کو فروغ ملتا ہے اور ایک مضبوط دفاعی صنعتی بنیاد کو بڑھاوا ملتا ہے۔ پروجیکٹ 17اے  کے 75 فیصد سے زیادہ آرڈر، ایم ایس ایم ای سمیت دیسی فرموں کو دیے گئے ہیں، جو حکومت کے ’آتم نربھر  بھارت‘ کے وژن کے مطابق ہیں۔ ملک میں اقتصادی ترقی، روزگار میں اضافہ، ایم ایس ایم ای کی ترقی اور ذیلی صنعتیں، جہاز کے تعمیراتی پروجیکٹوں کی تکمیل کا مثبت منظرنامہ ہیں۔

  تقریب کے دوران، عزت مآب صدر جمہوریہ ہند نے جنگی جہاز کی تعمیر میں خود انحصاری کی ملک کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے وار شپ ڈیزائن بیورو اور دیگر بحری ٹیموں کی نمایاں کامیابیوں کے لیے اپنے گہرے اطمینان اور دلی ستائش کا اظہار کیا۔ انھوں نے جنگی جہازوں کی تیاری کے لیے جی آر ایس ای کی غیر متزلزل عزم اور ثابت قدم حمایت کے لیے بھی تعریف کی۔ شپ یارڈ کی کوششوں نے ہندوستانی بحریہ کو اپنے جہاز شامل کرنے کے منصوبے کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے اور بحر ہند کے علاقے میں ایک مضبوط قوت کے طور پر ابھرنے کے قابل بنایا ہے۔ نئے نام والے ’وندھ گری‘ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، انھوں نے امید ظاہر کی کہ جیسے ہی وندھ گری پہلی بار طاقتور ہگلی کے پانی کو چھوتا ہے، اس نے انہی پہاڑوں سے طاقت حاصل کی ہے جس کا نام اس کے نام پر رکھا گیا ہے، غیر متزلزل عزم کے ساتھ سفر کرتے ہوئے، ان اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے جو ہمیں عزیز ہیں۔ میں دعاگو ہوں کہ یہ جنگی جہاز قومی سلامتی کے لیے ہمارے عزم اور وابستگی اور ایک خوشحال و محفوظ مستقبل کے ہمارے وژن کا ایک طاقتور ثبوت بنے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)LaunchofVindhyagiribyPresident2YEM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)VindhyagiritouchesHooglyIV6A.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(4)CNSAddress1B01.jpg

 

******

ش  ح۔ ق ج۔ م ر

U-NO. 8506



(Release ID: 1950024) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi