جل شکتی وزارت

چیئرمین، سنٹرل واٹر کمیشن نے تعاملی نقشوں کا استعمال کرتے ہوئے عوام کو حقیقی وقت میں سیلاب کی پیش گوئیاں فراہم کرنے کے لیے موبائل ایپ ’فلڈ واچ‘ کا آغاز کیا

Posted On: 17 AUG 2023 6:55PM by PIB Delhi

سینٹرل واٹر کمیشن (سی ڈبلیو سی) کے چیئرمین، جناب کشویندر ووہرا نے آج موبائل ایپلیکیشن ”فلڈ واچ“ کا آغاز کیا جس کا مقصد سیلاب کی صورت حال سے متعلق معلومات اور 7 دنوں تک کی پیشین گوئیوں کو حقیقی وقت کی بنیاد پر عوام میں پھیلانے کے لیے موبائل فون کا استعمال کرنا ہے۔ اندرون ملک تیار کردہ صارف دوست ایپ میں پڑھنے کے قابل مواد اور آڈیو نشریات ہیں اور تمام معلومات 2 زبانوں میں دستیاب ہیں، یعنی انگریزی اور ہندی۔ ایپ کی کلیدی خصوصیت میں حقیقی وقت میں سیلاب کی نگرانی شامل ہے جہاں صارفین ملک بھر میں سیلاب کی تازہ ترین صورت حال کو چیک کر سکتے ہیں۔ ایپ مختلف ذرائع سے ریئل ٹائم ندی کے بہاؤ کے ڈیٹا کو استعمال کرتی ہے۔ ایپ قریب ترین مقام پر سیلاب کی پیشن گوئی بھی فراہم کرتی ہے جہاں صارف مرکزی صفحہ پر ہی اپنے قریب ترین اسٹیشن پر سیلاب سے متعلق ایڈوائزری کو چیک کر سکتے ہیں۔

 

 

دیگر اہم خصوصیات میں تعاملی نقشے کا استعمال کرتے ہوئے پیشین گوئی شامل ہے جہاں صارف سی ڈبلیو سی فلڈ فورکاسٹ (24 گھنٹے تک) یا فلڈ ایڈوائزری (7 دن تک) یا تو براہ راست نقشے سے اسٹیشن کو منتخب کر کے چیک کر سکتے ہیں یا صارف تلاش باکس میں اسٹیشن کا نام بھی تلاش کر سکتا ہے۔ جب ڈراپ ڈاؤن سے اسٹیشن کا نام منتخب کیا جائے گا تو مقام نقشے پر زوم ان ہو جائے گا۔ یہ ایپ ریاست کے لحاظ سے/ ندی کے طاس کے لحاظ سے سیلاب کی پیشین گوئی (24 گھنٹے تک) یا سیلاب کی ایڈوائزری (7 دن تک) بھی فراہم کرے گی۔

 

 

ایپ کو لانچ کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب ووہرا نے کہا کہ ”ہمیں ”فلڈ واچ“ متعارف کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، ایک موبائل ایپ جو ملک میں سیلاب کی صورتحال اور عوام کو سیلاب کی پیش گوئیاں فراہم کرتی ہے۔ صارف دوست ایپ اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے جو عالمی سطح پر صارفین کو وسیع پیمانے پر رسائی فراہم کرتی ہے۔ ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ ایپ جلد ہی ایپل آئی او ایس پر بھی دستیاب ہوگی۔“

”فلڈ واچ“ ایپ سیلاب کی درست اور بر وقت پیشین گوئی فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی جیسے سیٹلائٹ ڈیٹا کا تجزیہ، ریاضیاتی ماڈلنگ، اور ریئل ٹائم مانیٹرنگ کا استعمال کرتی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے صارفین ملک میں سیلاب کی صورتحال سے متعلق ضروری معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ صارف دوست انٹرفیس کسی کے لیے با خبر رہنے اور سیلاب کے واقعات کے دوران خطرے کو کم کرنے میں آسانی پیدا کرے گا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

17-08-2023

U: 8501



(Release ID: 1949990) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Marathi , Hindi