بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب سربانند سونووال کل سے گجرات کے کیوڑیہ میں بحری ریاستی ترقیاتی کونسل کی دو روزہ 19ویں میٹنگ کی صدارت کریں گے


بحری شعبے کی مجموعی پیش رفت سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی جائے گی

Posted On: 17 AUG 2023 5:44PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال بحری ریاستی ترقیاتی کونسل(ایم ایس ڈی سی)کی 19ویں میٹنگ کی صدارت کریں گے جو 18 اور 19 اگست کو گجرات کے کیوڑیہ میں منعقد ہورہی ہے۔ اس دوران بحری شعبے کی مجموعی پیش رفت سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ میٹنگ میں ساحلی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ سینئر وزراء کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایڈمنسٹریٹر شرکت کریں گے۔ تمام 9 ساحلی ریاستوں اور 4 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے متعلقہ سکریٹریز اور سینئر عہدیدار بھی مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں اور محکموں کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ وہاں موجود ہوں گے۔

بحری ریاستی ترقیاتی کونسل(ایم ایس ڈی سی)سال 1997 میں تشکیل دی گئی تھی۔یہ سمندری شعبے کی ترقی کے لیے ایک اعلیٰ مشاورتی ادارہ ہے،جس کا مقصد ریاستی حکومتوں کے ساتھ مشاورت سے بڑی اور غیر اہم بندرگاہوں کی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر کی صدارت میں ایم ایس ڈی سی کی تشکیل تمام سمندری ریاستوں کے بندرگاہوں کے انچارج وزراء اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایڈمنسٹریٹرز، بحریہ،ساحلی گارڈز اور تمام متعلقہ فریقوں کے نمائندوں کے ساتھ کی گئی تھی۔

ایم ایس ڈی سی بحری سیکٹر کی ترقی کے لیے ایک اعلیٰ مشاورتی ادارہ ہے اور اس کا مقصد بڑی اور غیر اہم بندرگاہوں کی مربوط ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ اس کی تشکیل ریاستی حکومتوں کے ساتھ مشاورت سے، متعلقہ سمندری ریاستوں کے ذریعہ یا تو براہ راست یاصارفین اور نجی شرکت کے ذریعہ موجودہ اور نئی چھوٹی بندرگاہوں کی مستقبل کی ترقی کا جائزہ لینے کے لئے کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ، ایم ایس ڈی سی سمندری ریاستوں میں چھوٹی بندرگاہوں، قیدی بندرگاہوں اور نجی بندرگاہوں کی ترقی پر بھی نظر رکھتا ہے تاکہ بڑی بندرگاہوں کے ساتھ ان کی مربوط ترقی کو یقینی بنایا جا سکے اور سڑکوں/ریل/آئی ڈبلیو ٹی جیسی دیگر بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کا جائزہ لیا جا سکے اور متعلقہ وزراء کو مناسب سفارشات پیش کی جا سکیں۔

کونسل اس میٹنگ میں، ساگر مالا پروگرام کے نفاذ سے متعلق مختلف ترقیاتی ایجنڈوں،قومی بحری  ہیریٹیج کمپلیکس(این ایم ایچ سی)، لوتھل، گجرات کی ترقی؛ قومی آبی گزرگاہوں کی ترقی؛آر او پیکس/فیریز کے فروغ کے لیے چیلنجز اور مواقع؛ شہری مسافر آبی گزرگاہوں کی نقل و حمل؛ سڑک اور ریل پورٹ کنیکٹی ویٹی؛ ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کامیابی کی کہانیاں اور ریاستی  بحری بورڈز کو درپیش مسائل اورچیلنجز پر تبادلہ خیال کرے گی۔

عالمی بحری بھارت چوٹی میٹنگ2023(جی آئی ایم ایس2023)اور بحری مہارت حاصل کرنے والے افراد کے بارے میں ایک کوآرڈینیشن میٹنگ بھی تمام ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر حکام کے ساتھ منعقد کی جائے گی، تاکہ عالمی بحری بھارت چوٹی میٹنگ2023 میں شرکت کے لیے ان کی منصوبہ بندی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جا سکے۔عالمی بحری بھارت چوٹی میٹنگ نئی دہلی کے  پرگتی میدان میں17 سے 19 اکتوبر 2023   کے دوران منعقد ہوگی۔

جی آئی ایم ایس2023بحری شعبے پر توجہ مروکز کرنے والا ایک اہم  پروگرام ہے، جس میں صنعت کی اہم شخصیات کو مواقع تلاش کرنے، چیلنجوں کو سمجھنے اور ہندوستان کے سمندری شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے اکٹھا کیا جائے گا۔ 2016 اور 2021 کے اپنے پچھلے ایڈیشن کی روایت کو قائم کرتے رکھتے ہوئے سربراہ اجلاس کے اس تیسرے ایڈیشن کا مقصد ملکی اور بین الاقوامی سمندری شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کے لیے وسیع تر امکانات سے پردہ اٹھانا ہے۔اس چوٹی میٹنگ میں100 سے زائد ممالک اور ان کے متعدد مندوبین کے علاوہ بحری شعبے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائش کاروں اور سرمایہ کاروں کی شرکت متوقع ہے۔

 

************

 

ش ح۔ م ع۔ن ع

 

(U: 8495)

 


(Release ID: 1949948) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Tamil