زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

پردھان منتری کسان سمان ندھی کے لیے چہرے کے ذریعہ تصدیق

Posted On: 11 AUG 2023 6:39PM by PIB Delhi

پردھان منتری کسان سمان ندھی(پی ایم- کسان)، ایک مرکزی شعبے کی اسکیم، کا مقصد ملک بھر میں قابل کاشت زمین رکھنے والے کسان خاندانوں کو،مخصوص معیار کے ساتھ، مالی امداد فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت، 6000روپے کی سالانہ رقم کی تین مساوی قسطوں میں، کسانوں کے آدھار سے منسلک بینک کھاتوں میں براہ راست2000  روپئے کی رقم منتقل کی جاتی ہے۔

اپنے آغاز کے بعد سے، پی ایم- کسان اسکیم نے اپنے نفاذ اور انتظامیہ کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھایا ہے۔ کسانوں پر مرکوز ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اس اسکیم کے فوائد ملک بھر کے تمام کسانوں تک پہنچیں، جس سے بچولیے کی شمولیت ختم ہو جائے۔ حکومت ہند نے 11 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو 2.60 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم تقسیم کی ہے، جن میں سے 3 کروڑ سے زیادہ خواتین کسان ہیں۔ پی ایم کسان اسکیم، عالمی سطح پر سب سے بڑی ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) اسکیموں میں سے ایک ہے، جو کسانوں کے آدھار سے منسلک بینک کھاتوں میں براہ راست رقوم کی منتقلی کرتی ہے نیز بیچولیوں کو نظرانداز کرتی ہے۔ آدھار ( مالیاتی اور دیگر مراعات، فوائد، اور خدمات) کا قانون 2016 جاری کیا گیا ہے، جو ای-کے سی وائی سمیت حکومت کو کسانوں کے آدھار کو تصدیق کے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

پی ایم- کسان موبائل ایپ فروری 2020 میں شروع کی گئی تھی۔اسے جون 2023 میں چہرے کی تصدیق کے ذریعے ای-کے وائی سی کی فراہمی کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا۔ پی ایم کسان موبائل ایپ، چہرے کی توثیق کے ساتھ، کسانوں کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ اپنے موبائل آلات سے آسانی کے ساتھ اپنے ای-کے وائی سی مکمل کر سکیں۔ یہ صارف دوست ایپ اینڈرائیڈ فونز کے لیے گوگل پلے اسٹور پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔ پائلٹ ٹیسٹنگ مرحلے کے دوران، 2.0 لاکھ سے زیادہ کسانوں نے پی ایم- کسان موبائل ایپ کے چہرے کے ذریعہ تصدیق کی خصوصیت کا استعمال کرتے ہوئے، ملک بھر میں اپنا ای- کے وائی سی مکمل کیا۔ فی الحال، تقریباً 8.0 لاکھ کسانوں نے اس موبائل ایپ کے ذریعے اپنا ای-کے وائی سی مکمل کیا ہے۔ چہرے کے ای-کے وائی سی کے عمل کے ایک حصے کے طور پر، کسانوں کو اپنے چہرے کی اسکیننگ سے پہلے ڈیجیٹل رضامندی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے، پی ایم- کسان موبائل ایپ، لچکدار انتظامات پیش کرتی ہے۔ کسان، ایپ کے ذریعے اپنا ای-کے وائی سی مکمل کر سکتے ہیں اور اپنے ای-کے وائی سی کے ذریعے اپنے آس پاس کے 100 دیگر کسانوں کی مدد کر سکتے ہیں۔ مزید برآں، ضلع، بلاک، اور گاؤں کی سطح کے نوڈل افسران سمیت ریاستی حکومت کے اہلکار، اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبروں کا استعمال کرتے ہوئے 500 کسانوں کے لیے ای-کے وائی سی کر سکتے ہیں۔ پی ایم کسان اسکیم کی خدمات ملک بھر میں 4.0 لاکھ سے زیادہ سی ایس سیز کے ذریعے بھی قابل رسائی ہیں۔

مزید برآں، اس اسکیم اور اس کی ڈیجیٹل خصوصیات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں اور مرکزی حکومت کی جانب سے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ اسکیم کے مختلف مراحل پر تمام پی ایم کسان استفادہ کنندگان کو علاقائی زبانوں میں متنی پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم جیسے ٹویٹر، فیس بک، یوٹیوب وغیرہ کا استعمال، مرکزی اور ریاستی حکومتیں، کسانوں کو شامل کرنے اور انہیں اہلیت کے معیار، لازمی تصدیق اور پی ایم کسان اسکیم کے فوائد حاصل کرنے کے عمل کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے کرتی ہیں۔

یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  فراہم کی۔

*************************

ش ح۔ا ع۔ ر ا

U- 8496



(Release ID: 1949945) Visitor Counter : 223


Read this release in: English