بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی  نے  پیلیپر ہولڈ کو ، ایس اے آر ایل  کے ذریعے آئی بی ایس سافٹ ویئر  پرائیویٹ  لمیٹیڈ کے کچھ حصص کے حصول کی منظوری دی

Posted On: 16 AUG 2023 8:06PM by PIB Delhi

بھارت کے مسابقتی کمیشن ( سی سی آئی )  نے پلیپر ہولڈکو ایس اے آر ایل  کے ذریعے آئی بی ایس  سافٹ ویئر پرائیویٹ لمیٹیڈ  میں کچھ حصص کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔

بلیک اسٹون انک (سیلر ) کی ایک پورٹ فولیو کمپنی ٹیک ویئر سنگا پور ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹیڈ  سے تمام دستیاب پوسٹ ٹرانسفر حصص کی بنیاد پر (پلیپر ہولڈکو ایس اے آر ایل  ایکوائرر  )  کے ذریعے کل جاری کردہ حصص کے سرمائے کا تقریباً 30 فیصد کا مجوزہ مجموعہ آئی بی ایس  سافٹ ویئر پرائیویٹ  لمیٹیڈ  ہونے سے متعلق ہے ۔

ایکوائرر ایک خاص مقصد کی گاڑی ہے ، جو مکمل طور پر بالواسطہ طور پر سرمایہ کاری فنڈز  کی ملکیت ہے اور اسے اپیکس پارٹنرس ایل ایل پی ( اے پی ) نے تجویز کیا ہے۔  اے پی ایک محدود شراکت داری والی فرم ہے  ، جسے برطانیہ کے قوانین کے تحت شامل کیا گیا ہے اور یہ متعدد اداروں کی اصل فرم ہے ، جو متعدد صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے نجی ایکویٹی فنڈز کو سرمایہ کاری کی مشاورتی خدمات فراہم کرتی ہے۔ ایکوائرر نہ تو  بھارت میں سرگرم ہے اور نہ ہی بھارت میں اس کی کوئی منصوبہ بند کاروباری سرگرمیاں ہیں۔

ٹارگٹ کمپنی آئی بی ایس گروپ آف کمپنیز (ٹارگٹ گروپ) کی پیرنٹ کمپنی ہے ، جو بنیادی طور پر ایوی ایشن انڈسٹری اور ٹریول انڈسٹری میں سافٹ ویئر وینڈر کے طور پر سرگرم ہے۔ ٹارگٹ کمپنی اپنے موجودہ کلائنٹس کو بنیادی طور پر ہوا بازی، ٹور اور کروز، مہمان نوازی اور توانائی کے وسائل کی صنعتوں میں آئی ٹی خدمات بھی فراہم کرتی ہے۔

ٹارگٹ گروپ ، بنیادی طور پر عالمی سطح پر ٹریول انڈسٹری میں سافٹ ویئر حل  طریقۂ کار فراہم  کرنے والے  گروپ کے طور پر سرگرم ہے  ، جو ہوا بازی، ٹور اور کروز، مہمان نوازی اور توانائی کے وسائل کی صنعتوں میں گاہکوں کے لیے مشن کے  طور پر اہم آپریشنز کا بندوبست کرتا ہے۔ ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے ٹارگٹ گروپ کے الگ الگ طریقۂ کار بنیادی طور پر بیڑے اور عملے کے آپریشنز، ہوائی جہاز کی دیکھ بھال، مسافروں کی خدمات، لائلٹی  پروگرام، ملازمین کے سفر اور ایئر کارگو کے بندوبست  کی ذمہ داری شامل ہے ۔ ٹارگٹ گروپ ایک ریئل ٹائم بی ٹو بی اور بی ٹو سی  ڈسٹری بیوشن پلیٹ فارم بھی چلاتا ہے ، جو مہمان نوازی کمپنیوں اور چینلز کے عالمی نیٹ ورک کو ہوٹل کے کمرے فراہم کرتا ہے۔ ٹور اور کروز انڈسٹری پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ یہ گروپ صارفین پر مبنی ہے ، جو ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے  ، جس میں ساحل، آن لائن اور آن بورڈ طریقے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، یہ گروپ بنیادی طور پر اپنے موجودہ بیرونی صارفین کو آئی ٹی خدمات فراہم کرتا ہے ۔ اس طرح مشاورت، ڈاٹا کی منتقلی، جانچ اور نئی ایپس بنانے کے لیے ضروری معاونت کرتا ہے۔ ٹارگٹ گروپ کا مشاورتی اور ڈیجیٹل تبدیلی کا کاروبار ، اپنے ڈومین کے علم، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور انجینئرنگ  سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  ، اپنے گاہکوں کے ڈیجیٹل تبدیلی کے  کام  میں پیش رفت کرنے پر مرکوز ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم عنقریب جاری کیا جائے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا س  ۔  ع ا

U.No. 8471

                          



(Release ID: 1949790) Visitor Counter : 81


Read this release in: Hindi , English , Telugu