خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پوشن ابھیان نے پہلے ایک ہزار دنوں کے دوران تغذیہ کے نتائج کو بہتر بنانے پر سخت توجہ مرکوز کرنے میں مدد دی ہے

Posted On: 11 AUG 2023 6:41PM by PIB Delhi

بچوں ، نابالغ لڑکیوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی خواتین میں تغذیہ کی کمی کے چیلنجوں سے نمٹنے کی خاطر صحت ، تندرستی و قوت مدافعت کو فروغ دینے والی کارروئیوں کو فروغ دینے کے لئے تغذیہ سے بھر پور غذا کی ترسیل اور ایک ساز گار ماحول تیار کرنے کے مقصد سے آنگن واڑی خدمات (جنہیں پہلے آئی سی ڈی ایس اسکیم کہا جاتا تھا)، نابالغ لڑکیوں کے لئے اسکیم اور پوشن ابھیان کو ‘سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0’ (مشن پوشن 2.0) کو پھر سے مرتب کیا گیا ہے۔ یہ مشن پورے ملک میں نافذ کیا گیا ہے۔

مشن پوشن 2.0 کے نفاذ کی نگرانی کی خاطر حکومت نے آئی سی ٹی ایپلی کیشن کی شکل میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ‘پوشن ٹریکر’ شروع کیا ہے، جو مشن کے تحت بروقت پیش رفت کی معلوما ت فراہم کرتا ہے۔ پوشن ٹریکر کو دودھ پلانے ، پرورش کرنے اور بچوں میں معمول سے کم وزن جیسے مسائل کے لئے آخری حد تک تغذیہ کی خدمات کی ترسیل کا پتہ لگانے کی خاطر استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ ایپلی کیشن کلیدی رویئے اور خدمات سے متعلق مشاورتی ویڈیوز بھی فراہم کرتی ہے، جو بچوں کی پیدائش سے متعلق تیاری ، پیدائش ، پیدائش کے بعد بچے کی نگہداشت ، بچوں کی ماں کے ذریعہ دودھ پلائے جانے اور اضافی خوراک سے متعلق پیغامات مشتہر کرنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ سسٹم اے ڈبلیو سیز ، اے ڈبلیو ڈبلیوز اور مختلف پیمانوں پر فیض کنندگان کی بروقت نگرانی میں مدد کرتا ہے۔ فیض کنندگان کی شکایتوں کے ازالے کا نظام پوشن 2.0 کا ایک لازمی حصہ ہے۔ پوشن ٹریکر میں تشویش / شکایتوں کے لئے ایک ویب پر مبنی اور ایپلی کیشن پر مبنی سہولت موجود ہے۔ اس کے علاوہ پوشن ہیلپ لائن (14408) کو نومبر 2022 میں شروع کیا گیا ہے اور یہ مشن پوشن 2.0 کے تحت دی جانے والی خدمات سے متعلق تشویش / سوالات کے اندراج کے لئے فیض کنندگان کے لئے دستیاب کرائی گئی ہے۔

پوشن 2.0 ماں کے لئے تغذیہ بخش غذا ، نومولود اور چھوٹے بچوں کو دی جانے والی خوراک کے ضابطوں ایم اے ایم / ایس اے ایم کے علاج اور آیوش کے ذریعہ تندرستی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ اتصال ، حکمرانی اور صلاحیت سازی کے ستونوں پر قائم ہے۔ پوشن 2.0 کے تحت خوراک کے تنوع ، خوراک کو مقوی بنانے ، علم کے روایتی نظاموں کو استعمال کرنے اور موٹے اناج کے سوال کو مقبول بنانے پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ پوشن 2.0 کے تحت تغذیہ سے متعلق بیداری کی حکمت عملی کا مقصد پائیدار صحت کو فروغ دینا اور علاقائی کھانوں کے ذریعہ تندرستی اور تغذیہ کی کمی کو پورا کرنا ہے۔ اس کے علاوہ حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماؤں اور چھ سال سے کم عمر کے بچوں کے لئے آنگن واڑی مراکز میں گرم پکا ہوا کھانا اور گھر لے جانا والا راشن (خام راشن نہیں) کو تیار کرنے کے لئے موٹے اناج کے استعمال پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے، کیونکہ موٹے اناج میں تغذیہ کافی زیادہ ہوتا ہے اور یہ خواتین اور بچوں میں خون کی کمی اور تغذیہ کی دیگر کمیوں کو پورا کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ مشن پوشن 2.0 کے اضافی تغذیئے کے پروگرام کے تحت ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو صرف مقوی بنائے گئے چاول ہی مختص کئے جارہے ہیں۔

نیتی آیوگ کے تحت ڈیولپمنٹ مونیٹرنگ اینڈ ایویلیوشن آفس (ڈی ایم ای او) نے پوشن ابھیان سمیت مختلف سیکٹروں کی اسکیموں کا جائزہ لیا ہے، جس میں ان اسکیموں کو مطابقت، پائیداری اور یکسانیت کے پیمانوں پر کارکردگی کو قابل اطمینان قرار دیا گیا ہے۔ نیتی آیوگ نے پوشن ابھیان کی ، اس کے آغاز سے ہی نفاذ کا جائزہ لیا ہے اور مندرجہ ذیل نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

  • پوشن ابھیان نے پہلے ایک ہزار دنوں کے دوران تغذیہ کے نتائج کو بہتر بنانے پر ٹھوس توجہ مرکوز کرنے میں مدد دی ہے۔

  • اس سے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تغذیہ سے متعلق رویئے میں ایک مثبت اثر ڈالنے اور بچوں کی خوراک اور حفظان صحت کی پریکٹس کو جن آندولن میں تبدیل کرنے میں مدد ملی ہے۔

  • ابھیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ متعدد سطحوں پر ادارہ جاتی نظام کو قائم کر کے بین شعبہ جاتی ہم آہنگی کے لئے ایک مؤثر عمل شروع کیا گیا ہے۔

  • پوشن ابھیان نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ صحت اور تغذیہ کے پروگراموں کی بڑے پیمانے پر بروقت نگرانی کے لئے ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

  • پوشن ابھیان نے کووڈ- 19 وبا کے دوران صحت اور تغذیہ کے نظاموں کو پھر سے بحال کرنے میں مدد دی ہے۔

تغذیہ سے متعلق اعداد وشمار ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعہ وقفے وقفے سے کرائے گئے نیشنل فیملی ہیلتھ سروے (این ایف ایچ ایس) سے حاصل کئے گئے ہیں۔ این ایف ایچ ایس -5 (21-2019) کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق 5 سال سے کم عمر کے بچوں کے لئے تغذیہ کے پیمانوں میں این ایف ایچ ایس -4 (16-2015) کے مقابلے بہتری آئی ہے۔ اسٹنٹنگ 38.4 فیصد سے کم ہوکر 35.5 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ واسٹنگ 21.0 فیصد سے کم ہو کر 19.3 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ اور بچوں میں معمول سے زیادہ وزن میں کمی (انڈر ویٹ) 35.8 فیصد سے کم ہو کر 32.1 فیصد ہو گئی ہے۔ البتہ مشن پوشن 2.0 کے لئے آئی سی ٹی ایپلی کیشن - پوشن ٹریکر میں ریکارڈ اعداد وشما رکے مطابق جون 2023 میں ملک میں 7 کروڑ کے قریب بچوں کا تجزیہ کیا گیا، جس کے مطابق 7 فیصد بچے وا سٹنگ کا شکار ہیں، جبکہ 19 فیصد بچے معمول سے کم وزن ہونے کا شکار ہیں۔

یہ معلومات آج خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- او- ق ر)

U-8336


(Release ID: 1948636) Visitor Counter : 126


Read this release in: English