کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت کا ڈیجیٹل کامرس کے لیے اوپن نیٹ ورک کو قابل رسائی اور دور رس بنانے کا منصوبہ ہے


چھوٹے فروخت کنندگان اور کاروباری اداروں کو او این سی ڈی کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے صنعتی انجمنوں کے تعاون سے آگاہی ورکشاپوں کا اہتمام

Posted On: 11 AUG 2023 6:09PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بتایاکہ حکومت ڈیجیٹل کامرس کے لیے اوپن نیٹ ورک کو ہر ممکن حد تک قابل رسائی اور دور رس بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

حکومت کی کوشش ہے کہ او این ڈی سی کو فروغ دیا جائے، جو کہ ہندوستان میں ڈیجیٹل کامرس کو جمہوری بنانے کے مقصد سے اپنی نوعیت کا پہلاہمہ گیر اقدام ہے۔ او این ڈی سی برابری لانے کا کام کرے گا اور بڑے اور چھوٹے پیمانے کے کاروباری اداروں کو برابری کا میدان فراہم کرے گا،اشیاءو خدمات کے مؤثر تبادلے میں سہولت فراہم کرے گا۔

او این ڈی سی کو قابل رسائی اور دور رس بنانے کے پروگراموں میں شامل ہیں:

چھوٹے فروخت کنندگان اور کاروباری اداروں کو او این ڈی سی اور اس کے فوائد کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے ملک بھر میں مختلف صنعتی انجمنوں کے ساتھ مل کر آگاہی ورکشاپوں کا انعقاد۔

ریاستی سطح کے انگیجمنٹ منصوبوں کو تیز کرنے کے لیے ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے نوڈل افسر کا تقرر کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں مختلف او این ڈی سی آگاہی مہمات اور ورکشاپوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

صارفین کو او این ڈی سی کے بارے میں تعلیم دینا، مقامی کاروباروں کو سپورٹ کرنے کے فوائد اور مقامی معیشت پر ان کے انتخاب کے اثرات۔

حکومت چھوٹے اور غیرتکنیکی تاجروں کو بااختیار بنانے اور او این ڈی سی کے ذریعے مقامی کاروبار کو فروغ دینے کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے۔ او این ڈی سی میں چھوٹے اور غیر تکنیکی تاجروں کی مدد کے لیے تجویز کردہ مختلف اقدامات میں شامل ہیں:

او این ڈی سی نے چھوٹے فروخت کنندگان اور کاروباروں کو او این ڈی سی اور اس کے فوائد کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے ملک بھر میں مختلف صنعتی انجمنوں کے ساتھ مل کر 25 سے زیادہ آگاہی ورکشاپوں کا انعقاد کیا ہے۔آر اے آئی، پی ایچ ڈی سی سی آئی، ایف آئی سی سی آئی، این اے ایس ایس سی او ایم، سی آئی آئی اور ایف ایچ آر اے آئی کے تعاون سے متعدد مشترکہ ورکشاپوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

او این ڈی سی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مختلف محکموں کے ساتھ فعال طور پر کام کر رہا ہے۔ ہر ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقےنے او این ڈی سی کے ساتھ ریاستی سطح کے انگیجمنٹ کو تیز کرنے کے لیے ایک نوڈل آفیسر کا تقرر کیا ہے۔ ملک بھر میں مختلف او این ڈی سی آگاہی مہمات اور ورکشاپوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

او این ڈی سی نے ایک فیٹ آن اسٹریٹ(ایف ایو ایس) پروگرام شروع کیا ہے، جس میں 90ایف او ایس وسائل شامل ہیں، نیٹ ورک پارٹیسپنٹس کے شرکاء (این پی )کو او این ڈی سی کے فوائد کے بارے میں اورفروخت کنندگان سے متعلق ایپلی کیشنز کے ذریعے شامل ہونے کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں مدد دینے کے لیےفروخت کنندگان سے متعلق ایپلی کیشنز پر آن بورڈ اور پہلی سطح کا بنیادی کیٹلاگ بنانا۔

او این ڈی سی نے حال ہی میں ایک اکیڈمی کا آغاز کیا ہے، جو تعلیمی اور معلوماتی متنی اور ویڈیو مواد کا ذخیرہ ہے۔ او این ڈی سی اکیڈمی او این ڈی سی نیٹ ورک کے ہر ایک شریک کے لیے کامیاب ای- کامرس سفر کے لیے رہنمائی اور بہترین طریقہ کار فراہم کرنے کے لیے تیار کردہ سیکھنے کا تجربہ فراہم کرے گی۔

حکومت ڈیجیٹل کامرس کے لیے ایک جامع ماحولیاتی نظام بنانے کے مقصد کے ساتھ او این ڈی سی پر مقامی اور قومی سطح کے دونوں کاروباروں کو فعال کرنے کی تجویز رکھتی ہے۔ او این ڈی سی کو ای کامرس انڈسٹری کے تمام پلیئرز بشمول مقامی اور قومی سطح کے کاروبار کے لیے ممکنہ فوائد حاصل ہوں گے۔

او این ڈی سی اور او این ڈی سی نیٹ ورک میں نیٹ ورک کے شرکاء سبھی،ہندوستان کے تمام موجودہ قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کے تابع ہیں۔

 

************

ش ح۔م م ۔ن ع

(U: 8325)


(Release ID: 1948457) Visitor Counter : 82


Read this release in: English