زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
ہائیڈرو پونکس یعنی بغیر مٹی اور کھاد کے ریت، کنکر اور پانی میں پودے اگانے کے طریقۂ کار کے مطابق کاشتکاری اختیار کرنا
Posted On:
11 AUG 2023 6:35PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندرسنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے۔
ہائیڈرو پونکس یعنی بغیر مٹی اورکھاد کے ریت ، کنکر اور پانی میں پودے اگانے کے طریقے کے مطابق کاشت کاری، پیداواریت میں اضافہ کرنے اور پانی کے مؤثر اور کم سے کم استعمال کی غرض سے، بغیر مٹی والی کاشت کاری کے لیے، روایتی کاشت کاری کے طریقہ کا ایک قابل عمل متبادل ہے۔ ہائیڈرو پونکس، بھارت میں ایک نیا تصورہے اور یہ ان صنعت کاروں اور اختراعی کسانوں میں بہت مقبول ہوتا جارہا ہے، جو فصلیں اگانے کے لیے پائیدار اور مؤثر طریقوں کی تلاش کررہے ہیں۔ سردست، یہ ٹیکنالوجی، زیادہ تر شہری کاشت کاری، مکانات کی چھتوں پر باغبانی اور تجارتی لحاظ سے کاشت کاری تک ہی محدود ہے۔
آئی سی اے آر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹی کلچر ریسرچ، بینگلور (آئی آئی ایچ آر) نے ہائیڈرو پونکس کی ایک نئی قسم ’’کو کو پونکس‘‘ یا مٹی کے بغیر سبزیوں کی پیداوار کاطریقۂ کار تیار کیا ہے۔ اس طریقۂ کار میں ’’کوکوپیٹ‘‘ کو ایک مادہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، جو بہت سی سبزیوں کی فصلوں میں مقابلتاً زیادہ کامیاب پایا گیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے پیداوار کی ایک مکمل ٹیکنالوجی تیار کی ہے، جس میں گھیا، توری، رنگین گوبھی، مرچ، بیگن، پالک، مولی، گاجر، ٹماٹر،امرپھول، دھنیا، کھیرا، فرینچ پھلی، مٹر، کاؤپی، لم سِرا، میٹھا گھیا، پیٹھا اور دیسی پتوں والی سبزیاں یعنی کاہو کے پتے، پودینہ، پھول گوبھی وغیرہ کی بغیر مٹی کے پیداوار کے لیے ایک رقیق غذائیت پر مشتمل فارمولیشن (ارکا ساسیا پوشک رس) شامل ہے۔ اور انہیں کھلی آب وہوا کے ساتھ محفوظ حالت میں بھی اگایا جاسکتا ہے۔ آئی آئی ایچ آر-آئی سی اے آر میں گزشتہ تین سال کے دوران، صلاحیت سازی سے متعلق مختلف پروگراموں کے دوران تین ہزارسے زیادہ شہری افراد، ناریل پیداکرنے والے کسانوں، ہائیڈروپونکس یعنی بغیر مٹی اور کھاد کے ریت، کنکر اور پانی میں پودے اگانے کے طریقۂ کاراختیارکرنے والے اسٹارٹ اپس وغیرہ کو تربیت فراہم کی جاچکی ہے۔
************
ش ح ۔ ع م۔ ج ا
U. No.8323
(Release ID: 1948455)
Visitor Counter : 186