زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جی-20وزرائے زراعت کی میٹنگ

Posted On: 11 AUG 2023 6:34PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیرجناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ جی-20 کے وزرائے زراعت کا اجلاس 15 سے 17 جون 2023 تک حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ ہندوستان کی جی-20 صدارت کے تھیم ’’ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘‘کے مطابق، ہندوستان کی قیادت میں،جی-20 وزرائے زراعت کی میٹنگ کے دوران درج ذیل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا:-

(i) خوراک کی حفاظت اور غذائیت،

(ii) کلائمیٹ اسمارٹ اپروچ کے ساتھ پائیدار زراعت،

(iii) جامع ایگری ویلیو چینز اور فوڈ سسٹم اور

(iv) زرعی تبدیلی کے لیے ڈیجیٹلائزیشن

وزارتی اجلاس کی چیئر سمری اور نتائج دستاویز میں مذکورہ بالا شعبوں میں جی-20 ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اتفاق رائے کا تفصیلی سے خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

میٹنگ کے دو اہم نتائج یہ ہیں(i)دکن ہائی لیول پرنسپلس آن فوڈ سیکوریٹی اینڈ نیوٹریشن2023اور (ii)انٹرنیشنل ملیٹس اینڈ اَدر اینسی اینٹ گرینس ریسرچ انیشیٹو(مہارشی)۔ ہندوستان کی پہل پر جی-20 کی تاریخ میں پہلی بار ہواکہ وزرائے زراعت نے فوڈ سکیورٹی اور نیوٹریشن کے اعلیٰ سطحی اصولوں پر اتفاق کیا۔ یہ اصول جی-20 کی اجتماعی ذمہ داری کو ظاہر کرتے ہیں کہ سبھی جغرافیائی علاقوں میں خوراک کی حفاظت کے عالمی بحرانوں کے جواب میں کوششوں کو تقویت دینے اور ان کی تکمیل کے لیے:

  • خطرناک حالات میں ممالک اور آبادیوں کو انسانی امداد کی سہولت فراہم کرنا؛

  • غذائیت سے بھرپور خوراک کی دستیابی اور رسائی کو بڑھانا اور فوڈ سیفٹی نیٹ کو مضبوط کرنا؛ ماحولیاتی اعتبار سے لچکدار اور پائیدار زراعت اور خوراک کے نظام کے لیے پالیسیوں اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانا؛

  • زراعت اور فوڈ ویلیو چینز میں لچک اور شمولیت کو مضبوط بنانا؛

  • ایک صحت کے نقطہ نظر کو فروغ دینا؛

  • جدت طرازی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو تیز کرنا اور

  • زراعت میں ذمہ دار سرکاری اور نجی سرمایہ کاری کو بڑھانا۔

دکن کے اعلیٰ سطحی اصول 2023 کے سات (07) اصول درج ذیل ہیں۔

ملیٹس اینڈ اَدر اینسی ایٹ گرینس انٹرنیشنل ریسرچ انیشیٹو(مہارشی)ملیٹ(شری انیہ) اور دیگر قدیم اناج سے متعلق تحقیقی تعاون ہے، جو انتہائی غذائیت سے بھرپور اور آب و ہوا کے لیے لچکدار فصلیں ہیں۔ ملیٹ کے بین الاقوامی سال 2023 کے دوران کی جانے والی کوششوں کی رفتار کو بڑھاتے ہوئے اور پیداوار، پروسیسنگ، مارکیٹنگ اور استعمال کے شعبوں میں تحقیق پر زور دے کر ہندوستان پائیدار زراعت، خوراک کی حفاظت اور دیہی ترقی کے لیےملیٹ(شری انیہ) کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کا تصور رکھتا ہے۔ مجوزہ ملیٹس اینڈ اَدر اینسی ایٹ گرینس انٹرنیشنل ریسرچ انیشیٹو، جو ہندوستان کی طرف سے شروع کیا گیا تھا، کو تمام جی-20 ممالک کے زرعی چیف سائنسدانوں نے متفقہ طور پر منظور کیا اور وارانسی میں منعقدہ میٹنگ میں بین الاقوامی تنظیموں کو مدعو کیا اور حیدرآباد میں زراعت کے وزراء نے اس کا خیرمقدم کیا۔

جی-20 ممالک نے امداد اور تعاون فراہم کرکے فوری طور پر مصائب کو کم کرنے اور غذائی تحفظ کے بحران سے متاثرہ کمیونٹیز میں لچک پیدا کرنے کا بھی عہد کیا۔جی-20 ممالک نے بنیادی ڈھانچے، تحقیق اور اختراعات میں تمام ذرائع سے ذمہ دارانہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جو پائیدار، موسمیاتی اعتبار سے لچکدار اور پیداواری زراعت کی حمایت کرتے ہیں۔

جدت طرازی اور ڈیجیٹل ٹکنالوجی کی تبدیلی لانے والی صلاحیت سے آگاہ،جی-20 ممالک ایسے قابل توسیع حل کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں جو پائیدار خوراک کے نظام کی طرف منتقلی کی حمایت کرتے ہیں۔ اس میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر تک سستی اور جامع رسائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ چھوٹی ہولڈ والے کسانوں کی مخصوص ضروریات کے مطابق ڈیجیٹل ٹولز کی ترقی اور محفوظ اطلاق کو فروغ دینا شامل ہے۔

غذائی تحفظ اور غذائیت کے پروگراموں کو فروغ دینے کے لیےجی-20 ممالک اور 9 مدعو مہمان ممالک (اسپین، نیدرلینڈ، سنگاپور، ویت نام، عمان، نائیجیریا، متحدہ عرب امارات، بنگلہ دیش، ماریشس)نے جی-20 کے وزرائے زراعت کی میٹنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ بہترین طریقوں اور تجربات کا اشتراک کرنے پر اتفاق کیا۔

فوڈ سیکورٹی اور نیوٹریشن2023 پر جی-20 دکن کے اعلیٰ سطحی اصول

اصول 1: کمزور حالات میں ممالک اور آبادی کے لیے انسانی امداد کی سہولت فراہم کرنا

اصول 2: غذائیت سے بھرپور خوراک کی دستیابی اور رسائی کو بڑھانا اور فوڈ سیفٹی نیٹ کو مضبوط بنانا

اصول 3: موسمیاتی اعتبار سے لچکدار اور پائیدار زراعت اور خوراک کے نظام کے لیے پالیسیوں اور باہمی تعاون کے اقدامات کو مضبوط بنانا

اصول 4: زراعت اور فوڈ ویلیو چینز میں لچک اور شمولیت کو مضبوط بنانا

اصول 5: ایک صحت کے نقطہ نظر کو فروغ دینا

اصول 6: اختراع اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو تیز کرنا

اصول 7: زراعت میں ذمہ دار سرکاری اور نجی سرمایہ کاری

*******

 

ش ح۔م م ۔ن ع

(U: 8321)


(Release ID: 1948441)
Read this release in: English