خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
شمال مشرقی خطے میں فوڈ پروسیسنگ کی سطح کو بڑھانا
Posted On:
11 AUG 2023 3:51PM by PIB Delhi
فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ فوڈ پروسیسنگ سیکٹر کی مجموعی ترقی اورنمو کے لیے ملک بھر میں فوڈ پروسیسنگ کی سطح بشمول شمال مشرقی علاقوں (این ای آر) کو بڑھانے کے لیے، فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) سینٹرل سیکٹر امبریلا اسکیم پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کے ذریعے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے قیام / اپ گریڈیشن کو ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم برائے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری(پی ایل آئی ایس ایف پی آئی) اور مرکزی طور پرا سپانسر شدہ پی ایم فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم کو نافذ کررہی ہے ۔
پی ایم کے ایس وائی کی جزوی اسکیموں کے تحت، ایم او ایف پی آئی زیادہ تر کاروباریوں کو گرانٹ ان ایڈ کی شکل میں کریڈٹ سے منسلک مالی امداد (سرمایہ سبسڈی) فراہم کرتی ہے۔پی ایم کے ایس وائی کسی علاقہ یا ریاست سے مخصوص نہیں ہے لیکن ریاست کے حساب سے فنڈ مختص کیے بغیر مطالبہ پر مبنی امداد فراہم کرتی ہے۔ تاہم پی ایم کے ایس وائی کے تحت شمال مشرقی خطے کے پروجیکٹوں کو ملک کے باقی حصوں میں واقع پروجیکٹوں کے مقابلے میں زیادہ گرانٹ ان ایڈ اور دیگر رعایتیں فراہم کی جاتی ہیں۔
وزارت پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کے قیام/اپ گریڈیشن کے لیے مالی، تکنیکی اور کاروباری مدد بھی فراہم کرتی ہے۔ یہ اسکیم شمال مشرقی خطے سمیت پورے ملک میں21-2020 سے25-2024 تک پانچ سال کی مدت کے لیے چل رہی ہے۔
پی ایل آئی ایس ایف پی آئی کا مقصد دوسری باتوں کے ساتھ، عالمی فوڈ مینوفیکچرنگ چیمپئنز کی تخلیق میں مدد کرنا اور بین الاقوامی مارکیٹ میں غذائی مصنوعات کے ہندوستانی برانڈز کی حمایت کرنا ہے۔ اس اسکیم کو22-2021 سے27-2026تک چھ سال کی مدت کے لئے 10,900 کروڑ روپئے کے فنڈکے ساتھ لاگو کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ 5 برسوں کے دوران شمال مشرقی خطے میں پی ایم کے ایس وائی کی جزوی اسکیموں کے تحت مختص فنڈز اور استعمال کیے گئے فنڈز اور پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت شمال مشرقی خطے کی ریاستوں کو 21-2020 سے جاری کیے گئے فنڈز کی تفصیلات ضمیمہ میں رکھی گئی ہیں۔
پی ایم ایف ایم ای کے تحت 21-2020 سے شمال مشرقی خطے کوجاری شدہ فنڈ
(کروڑ روپئے میں)
نمبرشمار
|
شمال مشرقی ریاستیں
|
2020-21
|
2021-22
|
2022-23
|
1
|
اروناچل پردیش
|
0.15
|
7.34
|
0.00
|
2
|
آسام
|
16.71
|
15.86
|
12.58
|
3
|
منی پور
|
3.14
|
3.27
|
0.00
|
4
|
میگھالیہ
|
2.69
|
3.04
|
0.00
|
5
|
میزورم
|
7.73
|
2.94
|
0.00
|
6
|
ناگالینڈ
|
6.64
|
5.90
|
0.00
|
7
|
سکم
|
5.13
|
1.47
|
1.62
|
8
|
تریپورہ
|
3.11
|
10.23
|
0.00
|
پی ایم کے ایس وائی کی جزوی اسکیموں کے تحت شمال مشرقی خطے کوگزشتہ 5 برسوں کے دوران جاری اور استعمال شدہ فنڈ کی تفصیل
(کروڑ روپئے میں)
اسکیم
|
2018-19
|
2019-20
|
2020-21
|
2021-22
|
2022-23
|
آر ای
|
ا ے ای
|
آر ای
|
اے ای
|
آر ای
|
ا ے ای
|
آر ای
|
ا ے ای
|
آر ای
|
اے ای
|
پی ایم کے ایس وائی
|
87.03
|
38.75
|
88.94
|
19.39
|
75
|
48.99
|
79
|
54.3
|
67.3
|
37.85
|
آر ای- ترمیم شدہ تخمینہ ، اے ای- حقیقی اخراجات
***
ش ح۔ ج ق ۔ ف ر
U. No. 8320
(Release ID: 1948438)