کارپوریٹ امور کی وزارتت
سرمایہ کاروں کی تعلیم اورتحفظاتی فنڈ سے متعلق اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) اور کامن سروس سینٹر(سی ایس سی) نے دہلی-این سی آرکے لیے ’’نویشک سارتھی‘‘ وینس کا آغاز کیا
Posted On:
11 AUG 2023 8:07PM by PIB Delhi
مالی خواندگی کی جانب ایک قدم اٹھاتے ہوئے، سرمایہ کاروں کی تعلیم اور تحفظاتی فنڈ سے متعلق اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) کی سی ای او محترمہ انیتاشاہ اکیلا نے ’’آزادی کا امرت مہوتسو ‘‘ کے تقریبات کے حصے کے طور پر اور’’لاعلمی سے مالی آزادی تک‘‘ کے موضوع کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے، آئی ای پی ایف اے کے ہیڈ کوارٹرس سے سرمایہ کاروں کی بیداری سے متعلق ’’نویشک سارتھی‘‘ نامی 2 وینس کا آغاز کیا۔
اس کلیدی پہل قدمی کا مقصد پورے دہلی –این سی آر خطے میں اہمیت کی حامل مالی تعلیم کی تشہیر اور دھوکہ دہی کی اسکیموں کے خلاف بیداری پیداکرناہے۔
یہ وین جدید ترین اور خصوصی سہولتوں سے آراستہ ہیں اور ان میں نصب ٹی وی اسکرین پر آئی ای پی ایف اے کے ذریعہ تیارکردہ سرمایہ کاروں میں بیداری کرنے سے متعلق فلموں کی ایک سیریز ’’حساب کی کتاب‘‘دکھائی جاتی ہے ۔اس کے علاوہ یہ وین عوام سے خطاب کرنے کے نظام سے بھی آراستہ ہیں تاکہ مؤثر مواصلات کو یقینی بنایا جاسکے۔ان آلات اور سازوسامان کی تکمیل کرتے ہوئے، ان وینس کے ذریعے مالی بیداری کے سبھی لازمی عناصر کومرتب کرتے ہوئےاور خصوصی طور پر مرتب کرتے ہوئےپمفلیٹ تقسیم کیا جاتا ہے۔
یہ پہل قدمی پانچ کلیدی مقامات پر محیط ہے، اوردہلی این سی آر خطے کے ہر مقام پر، آئی ای پی ایف اے کے وی ایل ایز(گاؤں کی سطح کے صنعت کار)کے ذریعے مخصوص اجلاس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔یہ معلوماتی اجلاس اجتماعی طور پر تقریباً پانچ سو افراد تک پہنچتے ہیں، اس کے علاوہ ان اجلاس کے دوران مالی خواندگی کو پھیلانےپر زور دیا جاتا ہے۔نالج پارٹنرکے طور پر کامن سروس سینٹر کی ساجھیداری کے ذریعے اس کوشش میں تقویت بہم پہنچائی گئی ہے۔
لودھی روڈ پر واقع سی ایس سی دفتر میں اختتام پذیرہوا’’نویشک سارتھی‘‘ کا سفرمالی لحاظ سے بیداری اورتعلیم کو فروغ دینے سے متعلق ایک کامیاب اور بااثر مہم کااختتام ہے اور اس کے تحت آگے بھی مزید کئی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئی ای پی ایف اے کے بارے میں
حکومت ہند کی کمپنیوں سے متعلق امور کی وزارت کے زیرپرستی 7 ستمبر 2016 کو سرمایہ کاروں کی تعلیم اورتحفظاتی فنڈ سے متعلق اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اس کامقصد، سرمایہ کاروں کے لیے دوسری سہولتوں کے ساتھ ساتھ، حصص کی واپسی، بنا دعوے والے ڈیوڈینڈس اور اپنی مدت پوری کرچکے ڈپازٹس/تمسکات کے لیے سرمایہ کاروں کو تعلیم اور تحفظاتی فنڈکا بندوبست کرنا ہے۔
سی ایس سی کے بارے میں
سابقہ کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) اسکیم کے جائزے کی بنیاد پر، حکومت ہند نے ڈیجیٹل انڈیا کے تحت اگست 2015 میں سی ایس سی 2.0 پروجیکٹ کا آغاز کیا تھا۔سی ایس سی 2.0 پروجیکٹ کا مقصد پورے ملک میں 2.50 لاکھ گرام پنچایتوں (جی پی) میں کم از کم ایک سی ایس سی قائم کرنا ہے تاکہ شہریوں پر مرکوز مختلف خدمات فراہم کی جاسکے۔اس پروجیکٹ کو سی ایس سی-گورنینس سروسزانڈیا لمیٹڈ (سی ایس سی خصوصی مقاصد والی موٹرگاڑیاں، سی ایس سی ایس پی) کے ذریعے نافذ کیا جارہا ہے۔یہ ازخود تحفظ پسندانہ صنعت کاری کا ایک ماڈل ہےجسے گاؤں کی سطح کے صنعت کاروں (وی ایل ایز)کے ذریعے چلایاجارہا ہے۔
*************
ش ح ۔ ع م۔ ج ا
U. No.8319
(Release ID: 1948436)
Visitor Counter : 100