وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر محترمہ میناکشی لیکھی نے ’’وومن اِن فوکس:ویزوئلائزنگ  فیمنین کنسٹرکٹس اِن انڈین آرٹ‘‘ نمائش کاافتتاح کیا

Posted On: 12 AUG 2023 9:24PM by PIB Delhi

امور خارجہ اور ثقافت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے آج نیشنل میوزیم میں منعقدہ نے ’’وومن اِن فوکس:ویزوئلائزنگ  فیمنین کنسٹرکٹس اِن انڈین آرٹ‘‘ یعنی ہندوستانی آرٹ کی نمائش میں خواتین کی تخلیق کے تخیل کی عکاسی کرنے والی نمائش کا افتتاح کیا۔ یہ نمائش 12 اگست 2023(پیر اور قومی تعطیلات کے علاوہ)اجنتا ہال، پہلی منزل، نیشنل میوزیم، دہلی میں صبح 10.00 بجے سے شام 6.00 بجے تک عوام کے لیے کھلی رہے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YAF2.jpg

 

یہ نمائش خواتین کے نقطہ نظر سے طاقت، سرپرستی اورپاکیزگی کے کثیر جہتی روایتی تصورات کو جانچنے پر مرکوز ہے۔ یہ تینوں ڈھانچے روایتی طور پر ایک فرسودہ پدرانہ نظام سے وابستہ رہے ہیں جو مذہبی اور تاریخی حوالوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ یہ نمائش ہندوستانی آرٹ اور تاریخ کے ثقافتی نظریات کو پیش کرتی ہے جو ’وائس آف دی وومن‘ کی نمائندگی کرتی ہے۔ مختلف مذہبی اور سماجی نمائندگیوں پر محیط،یہ ایک منفرد بصری اور مادی ثقافت کے علمبرداروں کے طور پر مجسمے، مخطوطات، چھوٹے نقشوں، زیورات کے ٹیپسٹریز، رسمی اشیاء اور تعویذ کے ذریعے ہندوستان میں خواتین کی شاندار نمائندگی پر توجہ مرکوز ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Y2S4.jpg

 

نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے اور وومن اِن فوکس کے عنوان سے کیٹلاگ کو جاری کرتے ہوئے، محترمہ میناکشی لیکھی نے کہا کہ اس طرح کی نمائشیں خواتین اور معاشرے اور معیشت کی ترقی میں ان کی اہم شراکت کا جشن مناتی ہیں۔ یہ جی20 کی ہندوستان کی صدارت کے ایک اہم مینڈیٹ– مساوات اور خواتین کی زیر قیادت ترقی کے مطابق ہیں۔ محترمہ لیکھی نے ہندوستان کے کلاسیکی آرٹ اور تاریخی متن میں درج کئی حوالوں کا حوالہ دیا، جو ہندوستانی معاشرے میں خواتین کے پرجوش اور مساوی مقام کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے نیشنل میوزیم کی مشہور ڈانسنگ گرل اور ہندوستانی آرٹ میں بہت سی پینٹنگز اور مجسمے کا ذکر کیا، جس میں خواتین کو مصنف، مہاوت، سرپرست کے علاوہ  دیوی، ہیروئن پرورش کرنے والی کی شکل میں زیادہ روایتی طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔ محترمہ لیکھی نے رانی ابکا کی بہادری کو بھی خراج تحسین پیش کیا، جو ایک جابر حکومت کے خلاف کھڑی ہوئیں اور آج تک ایک باعث  تحریک شخصیت ہیں۔

نسائی طاقت کو فطرت میں دویت وادی کی شکل میں متصور کیا جاتا ہے، جسے ماورائی ذہانت اور جسم کے طور پر دکھایا گیا ہے، جو خواتین  اپنی جسمانی شکل میں سفر اور دیوی پنتھ کی شکل میں ان کے الوہی وجود کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔ان دو خیالات کو آپس میں جوڑا گیا ہے اور باہر ہندوستانی وراثت میں اسے سب سے زیادہ اہمیت دی گئی ہے، جو زبانی روایات، ادب، بصری فنون، فلسفیانہ اور رسمی طریقوں میں عورت کی متنوع نمائندگی کے ذریعے ظاہر ہوتا ہے۔ نسائی نظریہ جو کہ متن، بصری شکلوں، لوک داستانوں اور رسوم کے طریقوں میں پایا جاتا ہے، مادریت، اعلیٰ حکمت، شفقت اور سرپرستی، قابلیت، کثرت اور تزکیہ کے تصورات کی عکاسی کرتا ہے۔ زنانہ جسم کی اہمیت کو سراہنا، خوبصورتی کا تصور اور عورت کے جسم کی زینت کا رواج، اپنے اصل معنی میں، مادریت کا ایک حصہ ہے، جو عورت کو جسم سے جوڑتا ہے، انسانی زندگی کی نسوانی ابتداء، اس کے ساتھ تعلق۔ ماں سرپرستی کی تلاش کا سراغ ،ادبی تحریروں اور کہانیوں کی ملکاؤں، شہزادیوں اور ہیروئنوں کے ذریعہ پیش کیا گیا ہے، جو معاشرے میں ان کے قابل احترام درجہ بندی اور ان کی شراکت کی عکاسی کرتا ہے۔ نمائش کا اختتام مذہبی رشتوں اور خواتین کے عقیدت مندانہ طریقوں کے ذریعے مذہبی گفتگو دونوں کے لیے تقویٰ کے تصور کے ساتھ ہوا۔ یہ چیزیں اجتماعی طور پر ایک تاریخی داستان کو سامنے لاتی ہیں جو صدیوں سے ہندوستانی شعور کا حصہ رہی ہے۔ تقریباً ایک سو اشیاء کے ساتھ، اس نمائش میں ماقبل تاریخ، آثار قدیمہ، مخطوطات، بشریات، آرائشی فنون، وسطی ایشیائی نوادرات، ماقبل کولمبیائی اور مغربی آرٹ، پینٹنگز، عددیات، ایپی گرافی اور زیورات، اور ہتھیاروں اورڈھالوں  کا مجموعہ شامل ہے، کاموں کو نمایاں کیا گیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XF6J.jpg

 

’وومن اِن فوکس‘کے عنوان سے نمائش کی افتتاحی تقریب نیشنل میوزیم کی طرف سے پیش کی گئی دو اضافی اشاعتوں پر مشتمل ایک کتاب کے اجراء کے ساتھ ہوئی۔ پہلی ڈاکٹر بدھ رشمی منی اور جناب سانب کمار سنگھ کی  کتاب بدھ، بودھ دھرم اور بدھ کلا کا ہندی ترجمہ اور دوسری سنجیو گمار سنگھ اور گنجن کمار سریواستو کی این انٹروڈکشن ٹو دی انڈس ویلی سویلائزیشن  نامی کتاب کا تیسرا ایڈیشن ہے۔ نیشنل میوزیم کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر بی آر مانی نے عجائب گھروں کے تعلیمی کردار کی اہمیت کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ اس طرح کی نمائشیں ہندوستانی آرٹ میں خواتین کو فروغ دینے میں کس طرح مدد کرتی ہیں۔

سندھو-سرسوتی تہذیب سے شروع ہو کر مشہور ڈانسنگ گرل اور ماں اور بچے ہندو، جین اور بدھ روایات میں کلاسیکی اور قرون وسطیٰ کے دیوی پنتھوں کی جانب بڑھتے ہوئے دیوی اور شکتی کی نمائندگی اس طرح کی مخصوص روایات کو جوڑنے والا ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہے۔ شاہی طاقت اور سرپرستی کی نمائندگی قرون وسطیٰ کے آرٹ کے ذریعے کی جاتی ہے جسے شاہی درباروں اور خاندانوں کی خواتین ممبران کے ذریعےمجاز کیا جاتا ہے۔ماقبل جدید لوک روایات میں بھی پٹ چتر، وارلی پینٹنگ اور ماتا نپچیڑی  و دیگر ذرائع کے ذریعے بھی  دکھائی دیتی ہے۔ نمائش میں قدیم سے جدید وقت تک طاقت،سرپرستی اور پاکیزگی  کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے، جو ہندوستان کے ہزاروں سالوں میں خواتین کے ذریعے ادا کیے گئے بنیادی اور نمایاں کردار کو پیش کرتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00411R9.jpg

 

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل جناب آشیش گوئل نے  شکریے کی تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل میوزیم اس طرح کی بہت سی نمائشوں کے انعقاد کے لئے پرعزم ہے اور وزارت ثقافت کی طرف سے تیار کردہ بلیو پرنٹ کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا۔

 

***********

ش ح۔م م ۔ن ع

(U: 8313)

 


(Release ID: 1948426) Visitor Counter : 144
Read this release in: English , Hindi