جل شکتی وزارت
وزارت جل شکتی نے ماس کمیونیکیشن انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کیا
Posted On:
11 AUG 2023 6:44PM by PIB Delhi
جل شکتی وزارت کے محکمہ آبی وسائل ، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کی بحالی (ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی، جی آر) نے انڈر گریجویٹ/ گریجویٹ/ پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے والے طلبا یا تسلیم شدہ یونیورسٹیوں / اداروں میں داخلہ لینے والے ریسرج اسکالروں کو ماس کمیونی کیشن انٹرن شپ میں بطور’’ انٹرن‘‘ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انٹرن شپ پروگرام ’مختصر مدت کے لئےمنتخب امیدواروں‘ کو میڈیا/ سوشل میڈیا سرگرمیوں سے متعلق محکموں کے کام سے وابستہ رہنے کے لئے اجازت دیتا ہے۔
وہ طلبا جو ماس کمیو نی کیشن یا صحافت کے شعبے میں بی اے/ ایم اے یا ایم بی اے (مارکیٹنگ )کےکورسز میں تعلیم حاصل کررہے ہیں (ماس کمیونی کیشن یا جرنلزم میں بیچلر کی ڈگری فراہم کی گئی ہے) یا وہ طلبا جنھوں نے کسی تسلیم شدہ کالج/ یونیورسٹی سے مذکورہ کورس (کورسز) میں اپنی ڈگری مکمل کرلی ہے، رہنما خطوط میں بیان کردہ شرائط کے تحت اس کے اہل ہیں۔ انٹرن شپ کی مدت تین سے چھ ماہ تک ہوگی۔ منتخب امیدواروں کو 10000 روپے ماہانہ اعزازیہ اور انٹرن شپ کا سرٹیفکٹ دیا جائے گا۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2023 ہے۔ انٹرن شپ میں درخواست دینے کے خواہشمند امیدوار درج ذیل لنک پر جاکر فارم ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور دیگر تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں:
https://jalshakti-dowr.gov.in/document/notice-for-internship-of-mass-communication-last-date-15-sep-2023/
******
ش ح۔ ن ر
U NO:8274
(Release ID: 1948106)
Visitor Counter : 117