وزارت دفاع
ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ اسکیم
Posted On:
11 AUG 2023 2:51PM by PIB Delhi
ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈز اسکیم ( ٹی ڈی ایف) اسکیم کے تحت شراکت کی حوصلہ افزائی کے لئے درخواست گزاروں کے تئیں لچکدار فنڈنگ طریقہ کا راختیار کیا گیا ہے۔ اسکیم کے تحت دستیاب دو طرح کے فنڈنگ طریقہ کار مندرجہ ذیل ہیں:۔
بازادائیگی:۔ ڈی آر ڈی او کا پروجیکٹ کی لاگت میں جو حصہ ہے، وہ زیادہ سے زیادہ پانچ قسطوں میں ادا کیا جا سکتا ہے اور یہ قسطیں سنگ میل کے کامیاب حصول کے بعد ادا کی جاتی ہیں۔
پیشگی:۔ اس اسکیم میں پیشگی ادائیگی کی سہولت بھی موجود ہے اور پروجیکٹ میں زیادہ سے زیادہ پانچ سنگ میل کے لئے ایڈوانس فنڈنگ کی شکل میں یہ سہولت دی جاتی ہے۔ ڈیولپمنٹ ایجنسی اپنی ہی رقم کی بینک گارنٹی ضمانت کے طور پر پیش کر کے پیشگی رقم حاصل کر سکتی ہے۔
حکومت نے ٹی ڈی ایف اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 260 کروڑ روپے مختص کئے ہیں، جو 2016 میں اس کے آغاز کے بعد سے کئے گئے ہیں۔ حکومت پرائیویٹ انڈسٹری خصوصاً ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کو ٹی ڈی ایف اسکیم کے تحت مدد فراہم کرتی ہے۔
ٹی ڈی ایف اسکیم:-ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ اسکیم وزارت دفاع کا پروگرام ہے، جو ڈی آر ڈی او کے ذریعے میک ان انڈیا، پہل کے تحت زیر عمل لایا جا رہا ہے۔ حکومت نے ٹی ڈی ایف اسکیم کو اس لئے منظوری دی ہے کہ مختلف دفاعی ٹیکنالوجی کے ڈیزائن اور تیاری کے لئے پبلک پرائیویٹ صنعتوں خصوصاً ایم ایس ایم ای کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
ٹی ڈی ایف اسکیم کے ایک اسٹینڈر آپریٹنگ سسٹم (ایس ا وپی) کو وضع کیا گی اہے اور 2016 میں اسے متعلقہ اتھارٹی سے منظوری مل گئی ہے۔ ایس او پی میں تخمینہ اور تجزیاتی اہلیت کے بارے میں بنایا گیا ہے۔
ٹی ڈی ایف اسکیم کے تحت 41 ایم ایس ایم ای اوربیس اسٹارٹ اپس کی مدد کی گئی ہے۔ ان میں کسی کا تعلق راجستھان سے نہیں ہے۔ تاہم راجستھان کی ایک وسیع تر انڈسٹری کو اس اسکیم کے تحت مدد فراہم کی گئی ہے۔
یہ اطلاع دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب پی پی چودھری اور جناب انوراگ شرما کو تحریری جواب میں دی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1947963)
Visitor Counter : 96