دیہی ترقیات کی وزارت
سمواد بھومی کا – سمواد دیش کا قومی میڈیا مہم کو ملک کے ہر شہری تک پہنچنا چاہئے اور اسے بااختیار بنانا چاہئے – گری راج سنگھ
Posted On:
11 AUG 2023 6:39PM by PIB Delhi
دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے آج یہاں دیہی ترقی، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی ڈی او ایل آر کے سکریٹری جناب اجے ترکی اور محکمے کے دیگر سینئر حکام کی موجودگی میں زمینی وسائل کے محکمے (ڈی او ایل آر) کی قومی میڈیا مہم کا آغاز کیا۔
جناب گریراج سنگھ نے بتایا کہ پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کے لینڈ گورننس اور واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ کمپوننٹ (ڈبلیو ڈی سی) میں نئے اقدامات سے عام لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے ڈی او ایل آر کی قومی میڈیا مہم شروع کی گئی ہے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ مہم کے آغاز کے پہلے مرحلے میں نیشنل جنرک ڈاکومنٹ رجسٹریشن سسٹم، ڈبلیو ڈی سی- پی ایم کے ایس وائی اور کیکٹس پروجیکٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ لینڈ ریگولیشن - این جی ڈی آر ایس کے میڈیا پلان کے بارے میں مرکزی وزیر نے بتایا کہ اس جزو کے تحت حکومت ہند نے 2016 میں ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈز ماڈرنائزیشن پروگرام (ڈی آئی ایل آر ایم پی) شروع کیا تاکہ ریاستوں میں سب رجسٹرار آفسز (ایس آر اوز) کے کمپیوٹرائزیشن کے لیے ریاستی حکومتوں کو 100 فیصد مالی امداد فراہم کی جا سکے ۔ اس نیشنل جنرک ڈاکومنٹ رجسٹریشن سسٹم (این جی ڈی آر ایس) کے تحت ایک ملک ایک سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے جس میں ریاست پر مرتکز مخصوص سہولت موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سب رجسٹرار آفسز کا 94 فیصد کمپیوٹرائزیشن حاصل کر لیا گیا ہے اور آئندہ سال مارچ تک 100 فیصد ہدف پورا کر لیا جائے گا۔ قبل ازیں ، دستاویزات کی رجسٹریشن دستی تھی لیکن اب رجسٹریشن ای رجسٹریشن کے طور پر کی جارہی ہے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ اس سے معیشت کی ترقی ہوئی ہے اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کی تشکیل میں سہولت ملی ہے۔ اس سسٹم کے متعارف ہونے سے رجسٹریشن کے عمل میں وقت اور پیسے کی بچت ہو رہی ہے جس سے پورے عمل کو آسان اور شفاف بنایا جا رہا ہے۔
ڈبلیو ڈی سی - پی ایم کے ایس وائی پروگرام کے بارے میں، وزیرموصوف نے اجاگر کیا کہ ڈی او ایل آر نے واٹرشیڈ پروگرام کو 2019 سے نافذ کیا ہے جسے 16-2015 میں پی ایم کے ایس وائی اسکیم کے ساتھ ملا دیا گیا تھا۔ دیگر چیزوں کے ساتھ جو سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں، ان میں رج ایریا ٹریٹمنٹ، ڈرینیج لائن ٹریٹمنٹ، مٹی اور نمی کا تحفظ، بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی، نرسری کی نشوونما ، شجرکاری، باغبانی، چراگاہوں کی ترقی، اثاثوں سے محروم افراد کے لیے روزی روٹی وغیرہ شامل ہیں۔ محکمہ پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا (ڈبلیو ڈی سی - پی ایم کے ایس وائی) کے واٹرشیڈ جزو کو نافذ کر رہا ہے جس کا مقصد بارش کے پانی سے سینچائی اور تباہ شدہ علاقوں کی ترقی ہے ۔ 97 ملین ہیکٹر میں سے، تقریباً 29 ملین ہیکٹر تباہ شدہ زمین کو واٹر شیڈ منصوبوں کے تحت کور کیا گیا ہے، جو عالمی سطح پر اس طرح کی سب سے بڑی مہم ہے۔ بتایا گیا کہ میڈیا مہم کے ذریعے، ڈی او ایل آر لوگوں کی شرکت کو فروغ دینے کے لیے محکمے کی واٹرشیڈ ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے بیداری پیدا کرنے میں تیزی لائے گا۔ کیکٹس پروجیکٹ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے بتایا کہ نوپلس کیکٹس – تھورن لیس پودے کی ایک قسم ہے جسے پھلنے پھولنے کے لیے بہت کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ واٹرشیڈ علاقوں میں پودے لگانے کے لیے بہت موزوں ہے۔ مختلف تحقیقی مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیکٹس کا پودا بنیادی طور پر بائیو گیس جنریشن، بائیو لیدر، بائیو فرٹیلائزر، چارہ، ادویات اور غذائی مواد کے لیے مفید ہے۔
دیہی ترقی، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے اپنے خطاب میں ڈی آئی ایل آر ایم پی اور ڈبلیو ڈی سی - پی ایم کے ایس وائی 2.0 کی دو اسکیموں کے تحت ڈی او ایل آر کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حکومت کی کوششوں کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے میڈیا مہم کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی تاکہ لوگوں کو حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی بہترین سہولیات اور خدمات حاصل ہو سکیں۔
یہ بھی بتایا گیا کہ میڈیا مہم کے ذریعے ڈی او ایل آر محکمہ کی سرگرمیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرے گا تاکہ لوگوں کی شرکت میں اضافہ ہو سکے۔ ڈی او ایل آر نے محکمہ کے پروگراموں/اسکیموں کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک میڈیا پلان تیار کیا ہے۔ مہم کے پہلے مرحلے میں آؤٹ ڈور میڈیا، سوشل میڈیا، بلک ایس ایم ایس اور ریڈیو جِنگلز وغیرہ کو شامل کیا جائے گا۔ میڈیا مہم کے پہلے مرحلے کے بعد، وسیع تر اور مطلوبہ احاطہ کے لئے بعد میں اضافی اجزا کو شامل کیا جائے گا۔
اس تقریب میں، ڈی او ایل آر نے میڈیا مہم کے چار مختلف اجزاء شروع کیے جن میں آؤٹ ڈور میڈیا مہم، سوشل میڈیا مہم، ایس ایم ایس مہم اور ریڈیو جِنگل مہم شامل ہیں۔ آج کے لانچ کی خاص بات وہ ریڈیو جنگلز تھے جو ڈی او ایل آر میں اندرون ملک تیار کیے گئے تھے۔
پس منظر:
محکمہ لینڈ ریسورسز نے حالیہ برسوں میں شہریوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈ ماڈرنائزیشن پروگرام کے تحت محکمہ زمینی ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کرنے اور شہریوں کے فائدے کے لیے زمین کے نقشوں کو ڈیجیٹل بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ حقوق کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور رجسٹری کے دفاتر کی کمپیوٹرائزیشن کے معاملے میں، مثال کے طور پر، قومی سطح پر کامیابی 08 اگست 2023 تک 94 فیصد رہی ہے۔ اسی طرح ملک میں نقشوں کی ڈیجیٹلائزیشن 76 فیصد رہی ہے۔ اس کے علاوہ، ڈی او ایل آر تمام زمین کے پارسلوں کو بھو آدھار یا منفرد لینڈ پارسل شناختی نمبر فراہم کر رہا ہے اور ایک سال میں تقریباً 09 کروڑ زمینی پارسلوں کو بھو آدھار فراہم کیا گیا ہے۔
************
ش ح۔ اک ۔ م ص
(U: 8337 )
(Release ID: 1947930)
Visitor Counter : 297