ریلوے کی وزارت
ریلوے کی وزارت کچھ ریلوے اسٹیشنوں پر، پردھان منتری جن بھارتیہ جن اوشدھی مراکز (پی ایم بی جے کیز) قائم کرے گی
اس کا مقصد سب کو معیاری ادویات اور استعمال کی اشیاء (جن او شدھی مصنوعات) سستی قیمت پر دستیاب کرنا ہے
ریلوے، کمرشل لائنوں پر لائسنس یافتہ افراد کے آپریشن کے لیے، گرد و نواح کے علاقوں اور اسٹیشنوں کے بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر متعلقہ آؤٹ لیٹس فراہم کرے گا
Posted On:
11 AUG 2023 4:03PM by PIB Delhi
ریلوے اسٹیشنوں پر آنے جانے والے مسافروں کی صحت و تندرستی کو بہتر بنانے کے مقصد سے، ہندوستانی ریلوے نے گرد و نواح کے علاقوں اور اسٹیشنوں کے بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر ، پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی مراکز (پی ایم بی جے کیز) قائم کرنے کے لیے ایک پالیسی فریم ورک کا تصور کیا ہے، جو لائسنس یافتہ افراد کے ذریعے چلائے جائیں گے۔ پائلٹ پروجیکٹ کے لیے شناخت کیے گئے 50 اسٹیشنوں کی فہرست ذیل میں شامل کی گئی ہے۔ (ضمیمہ-I)
روزانہ لاکھوں سیاحوں اور مسافروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، ہندوستانی ریلوے اپنے اسٹیشنوں پر سہولیات اور سہولیات کو مسلسل اپ گریڈ کر رہا ہے۔ ریلوے اسٹیشنوں پر پی ایم بی جے کیز کے قیام کے مقاصد درج ذیل ہیں:
اے ) سب کو معیاری ادویات اور استعمال کی اشیاء (جن اوشدھی مصنوعات) سستی قیمت پر دستیاب کرانے کے حکومت ہند کے مشن کو فروغ دینا۔
بی) ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں / آنے جانے والوں کو جن اوشدھی مصنوعات تک آسانی سے رسائی کے قابل بنانا۔
سی) سستی قیمتوں پر ادویات فراہم کر کے معاشرے کے تمام طبقوں کی صحت و تندرستی اور فلاح و بہبود میں اضافہ کرنا ۔
ڈی) پی ایم بی جے کیز کھولنے کےلیے کاروباری افراد کے لیے روزگار وضع کرنا اور مواقع پیدا کرنا۔
اس اسکیم کے تحت، پی ایم بی جے کیز کو ‘مسافروں کی مطلوبہ سہولت’ سمجھا جائے گا اور اس کے مطابق، ریلوے کمرشل لائنوں پر لائسنس دہندگان کے آپریشن کے لیے گرد نواح کے علاقوں اور اسٹیشنوں کے بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر متعلقہ آؤٹ لیٹس فراہم کرے گا۔
آؤٹ لیٹس گرد نواح کے علاقوں / اسٹیشنوں کے بھیڑ بھاڑ والے مقامات میں آسان رسائی والے مقامات پر واقع ہوں گے تاکہ آنے جانے والے، دونوں طرح کے مسافر مستفید ہو سکیں۔
پی ایم بی جے کیز ، لائسنس یافتہ کے ذریعے، ریلوے ڈویژنوں کی طرف سے شناخت کردہ مقامات پر قائم اور چلائے جائیں گے۔ سٹالز ای نیلامی کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے جیسا کہ متعلقہ ریلوے ڈویژنز کو آئی آر ای پی ایس کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔ یہ اسٹالز این آئی ڈی احمد آباد کی طرف سے ڈیزائن کیے جائیں گے۔
پی ایم بی جے کے آؤٹ لیٹس کے کامیاب بولی دہندگان کو، دوائیوں کی دکان چلانے کے لیے ضروری اجازتیں اور لائسنس حاصل کرنا ہوں گے اور ادویات کے ذخیرہ کرنے کے لیے تمام قانونی تقاضوں کی تعمیل کرنی ہوگی۔
پی ایم بی جے کے آؤٹ لیٹس کے کامیاب بولی دہندگان کو کام شروع کرنے سے پہلے، پی ایم بی جے کے کے لیے نوڈل ایجنسی، یعنی فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی) اور اس کے مجاز تقسیم کاروں کے ساتھ جن او شدھی اسکیم (جیسا کہ پی ایم بھی آئی کے ذریعہ لازمی ہے) کے ساتھ معاہدہ کرنا ہوگا۔
ضمیمہ-I
*************************
ش ح۔ا ع۔ت ح
U- 8247
(Release ID: 1947825)
Visitor Counter : 151