بھاری صنعتوں کی وزارت

پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیمیں

Posted On: 11 AUG 2023 3:41PM by PIB Delhi

 بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) پیداوار سے منسلک ترغیباتی (پی ایل آئی) دو اسکیموں کو نافذ کر رہی ہے، یعنی پی ایل آئی  اسکیم برائے آٹوموبائل اور آٹو اجزاء  (پی ایل آئی آٹو)  اور (ii) پی ایل آئی اسکیم برائے ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی ) (پی ایل آئی اے سی سی ) ۔

پی ایل آئی آٹو میں، ایپلیکیشن ونڈو کو دوبارہ کھولنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ جہاں تک پی ایل آئی اے سی سی کا تعلق ہے  تو آر ایف پی/بولی کے عمل کے ذریعے مارچ 2022 میں 4 (چار) کامیاب بولی دہندگان کو کل 50 جی ڈبلیو ایچ اے سی سی مینوفیکچرنگ مختص کی گئی تھی۔ اس کے بعد،   کامیاب بولی دہندگان میں سے ایک کو آر ایف پی /بولی دستاویز کی شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی پر نااہل قرار دے دیا گیا اور 20 جی ڈبلیو ایچ اے سی سی کی صلاحیت فالتو بن  گئی۔

اس کے بعد، بااختیار گروپ آف سیکرٹریز (ای جی او ایس) نے تازہ بولی کے ذریعے 20 جی ڈبلیو ایچ اے سی سی صلاحیت کو دوبارہ مختص کرنے کی سفارش کی ہے۔

ایم ایچ آئی نے اسکیم کے تحت مراعات کے دعووں پر کارروائی کرنے کے لیے پی ایل آئی  آٹو اسکیم کے لیے ایک ایس او پی شائع کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت عمل درآمد کرنے والی/استفادہ کنندگان کمپنیوں سمیت تمام متعلقہ افراد کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد ایس او پی ایک کمیٹی کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے، جس میں تمام 4 (چار) آٹوموبائل ٹیسٹنگ ایجنسیوں کی نمائندگی ہے۔

 

************

ش ح۔ ا ک    ۔ م  ص

 (U: 8246 )



(Release ID: 1947789) Visitor Counter : 77


Read this release in: English