مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
مربوط کمانڈ اور کنٹرول مراکز
Posted On:
10 AUG 2023 4:09PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے 25 جون 2015 کو اسمارٹ سٹیز مشن (ایس سی ایم) کا آغاز کیا۔ جنوری 2016 سے جون 2018 کے درمیان مقابلہ کے 4 دوروں کے ذریعے 100 شہروں کو اسمارٹ سٹیز کے طور پر ترقی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
مشن میں حاصل کیا گیا ایک اہم سنگ میل تمام اسمارٹ شہروں میں انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز (آئی سی سی سیز) کو فعال کرنا ہے۔ یہ آئی سی سی سیز شہر کے آپریشنز کے لیے دماغ اور اعصابی نظام کے طور پر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں شہری خدمات کا بہتر انتظام کیا ہے جیسے جرائم سے باخبر رہنے، شہریوں کی حفاظت اور سلامتی ، نقل و حمل کا انتظام ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، پانی کی فراہمی وغیرہ۔
آئی سی سی سیز کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک ان کی بین شعبہ جاتی تال میل کو فروغ دینے کی صلاحیت ہے۔ شہر کے مختلف اہم محکموں جیسے ٹریفک پولیس، صحت، پانی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، محکمہ آبپاشی وغیرہ کو آئی سی سی سیز کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔ زیادہ تر شہروں میں حاصل کیے گئے اہم ترین انضمامات میں سے ایک محکمہ پولیس کے ساتھ ہے۔ آئی سی سی سیز نگرانی کو بہتر بنانے، شہریوں کی حفاظت اور تحفظ کو بڑھانے، جرائم کی روک تھام اور حل کرنے وغیرہ میں کامیاب رہے ہیں۔ آئی سی سی سیز کو سی سی ٹی این ایس (کرائم اینڈ کریمنل ٹریکنگ نیٹ ورکس اور سسٹم) کے تحت مجرمانہ ڈیٹا بیس سے منسلک کرنے کی کوششیں شروع کی گئی ہیں۔ سی سی ٹی این ایس کے ساتھ انضمام پولیس اسٹیشنوں میں ڈیٹا اور جرائم کے ریکارڈ کو تیار اور مربوط کرکے اور متعدد شہری دوست خدمات کے لیے مرکزیت پر مبنی شہری پورٹل فراہم کرکے موثر پولیسنگ کے لیے شہر کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔
یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*****
ش ح – اک – رب
U: 8207
(Release ID: 1947558)
Visitor Counter : 106