مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
اسمارٹ سٹیز پروجیکٹس
Posted On:
10 AUG 2023 4:08PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے 25 جون 2015 کو اسمارٹ سٹیز مشن (ایس سی ایم) کا آغاز کیا۔ جنوری 2016 سے جون 2018 تک 4 راؤنڈ مقابلے کے ذریعے 100 اسمارٹ شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
7 جولائی 2023 تک، 100 اسمارٹ سٹیز کی طرف سے 7,978 پروجیکٹوں میں ورک آرڈر جاری کیے گئے ہیں جن میں سے 5,909 پروجیکٹ (74فیصد) مکمل ہو چکے ہیں۔ 100 اسمارٹ شہروں کے لیے 73,454 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں جن میں سے 66,023 کروڑ (90فیصد) استعمال کیے گئے ہیں۔
جہاں تک ریاست اڈیشہ کا تعلق ہے، 2 شہروں یعنی بھونیشور اور رورکیلا کو اسمارٹ سٹیز کے طور پر ترقی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ان شہروں کے ذریعے مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، منجملہ دیگر باتوں کے ان میں انٹیگریٹڈ کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹرز (آئی سی سی سز) کا قیام، جگہ سازی، اسمارٹ روڈز، شہری نالج مرکز، اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن، مارکیٹ ایریا کی دوبارہ ترقی وغیرہ شامل ہیں۔ اڈیشہ میں اسمارٹ شہروں کی حقیقی اور مالی پیش رفت کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں: -
(رقم کروڑ میں)
اسمارٹ سٹی
|
جاری کردہ فنڈز
|
استعمال
|
جاری
|
مکمل
|
کل
|
منصوبوں کی تعداد
|
رقم
|
منصوبوں کی تعداد
|
رقم
|
منصوبوں کی تعداد
|
رقم
|
بھوبنیشور
|
998 #
|
885
|
9
|
607.71
|
26
|
1552.06
|
35
|
2159.77
|
رورکیلا
|
890
|
782
|
5
|
357.62
|
59
|
1155.24
|
64
|
1512.86
|
کل
|
1,888
|
1,667
|
14
|
965.33
|
85
|
2,707.30
|
99
|
3,672.63
|
(ماخذ: ایس سی ایم جیو اسپیشل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (جی ایم آئی ایس) 7 جولائی 2023 تک)
(# سی آئی ٹی آئی آئی ایس پروگرام کے تحت بھونیشور کو جاری کردہ فنڈز شامل ہیں: 7.93 کروڑ)
ایس سی ایم کے نفاذ کی مدت کو جون 2024 تک بڑھا دیا گیا ہے اور تمام سمارٹ شہروں بشمول اڈیشہ کے شہروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل کر لیں گے۔
یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*****
ش ح – اک – رب
U: 8208
(Release ID: 1947527)
Visitor Counter : 97