سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت (بی ایچ) سیریز

Posted On: 10 AUG 2023 3:11PM by PIB Delhi

ملک میں اسٹیشن کے بدلنے پر بلارکاوٹ گاڑیوں کی منتقلی کی سہولت فراہم کرنے کیلئے سڑک ٹرانسپورٹ وشاہراہوں کی وزارت نے 26 اگست 2021 کو جی ایس آر 594 (ای) شائع کیا جس کے بعد مرکزی موٹر گاڑیوں کے ضابطہ، 1989 میں ’’بھارت (بی ایچ) سیریز‘‘ نام کے نشان کا نیا رجسٹریشن شروع کیا گیا ہے۔ اسے 15ستمبر 2021 سے نافذ کیا گیا ، بی ایچ سیریز کو مزید بہتر کرنے اور اس کے دائرہ کا ر کو بڑھانے کی کوشش کے طور پر سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے 14دسمبر 2022 کو جی ایس آر 879(ای) نوٹیفکیشن شائع کیا اور بھارت (بی ایچ) سیریز کے رجسٹریشن والے نشان سے متعلق ضابطوں میں ترمیم کی جس کے بعد ریگولر رجسٹریشن مارک والے موجودہ اہل افراد بھی بی ایچ سیریز کے رجسٹریشن والے نشان حاصل کرسکتے ہیں۔

بھارت (بی ایچ) سیریز کو این آئی سی کے ذریعے تیار کردہ واہن ایپلی کیشن کے حصہ کے طور پر نافذ کیا گیا ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے بی ایچ سیریز رجسٹریشن کیلئے 2دسمبر 2021 کو ایک ایڈوائزری جاری کی اور اسے ابھی تک کُل 26 ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں نافذ کیا گیا ہے۔ مرکزی موٹر گاڑیوں کے ضابطے، 1989 کا نفاذ ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

 یہ جانکاری سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

-----------------------

ش ح۔ق ت۔ ع ن

U NO: 8198


(Release ID: 1947463) Visitor Counter : 106


Read this release in: English