اقلیتی امور کی وزارتت
نیاسویرااسکیم کے تحت فائدہ حاصل کرنے والے لوگ
Posted On:
10 AUG 2023 3:23PM by PIB Delhi
اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت نے پینل میں شامل پروجیکٹ نافذ کرنے والی ایجنسیوں (پی آئی ایز) کے ذریعہ ملک بھر میں نیا سویرا اسکیم (مفت کوچنگ اور منسلک اسکیم) نافذ کی ہے۔ یہ اسکیم سال 23-2022 میں منقطع کردی گئی تھی، کیوں کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں کوچنگ کے پروگراموں کی تائید نہیں کی گئی ہے۔ اوراس اسکیم کا مقصد کوچنگ کلاسوں کی ضرورت کو ختم کرنے کے لئے بورڈ اور داخلہ امتحانات کے موجودہ نظام میں اصلاح کرنا ہے ۔ 21-2020 اور 23-2022 کے دوران اس اسکیم کے تحت مختص کئے گئے فنڈز،استعمال کئے گئے فنڈز اور مختص کئے گئے طلبہ کے تعداد کی تفصیلات حسب ذیل ہیں :
سال
|
مختص کئے گئے فنڈز (کروڑ روپئے میں )
|
استعمال کئے گئے فنڈز (کروڑ روپئے میں)
|
مختص کئے گئے طلباء کی تعداد
|
2020-21
|
25.00
|
18.44
|
5,300
|
2021-22
|
39.35
|
37.15
|
5,090
|
2022-23
|
29.97
|
25.00
|
NIL*
|
اس اسکیم کو منقطع کرنے کی وجہ سے سال 23-2022 کے لئے کوئی فنڈ مختص نہیں کیا گیا تھا۔اس اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والے اقلیتی طلباء کی ریاست کے اعتبار سے تفصیلات اور پینل میں شامل پروجیکٹ نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو جاری کئےگئے فنڈزکی تفصیلات بھی وزارت کی ویب سائٹ www.minorityaffairs.gov.in. پردستیاب ہیں ۔اس اسکیم کے تحت ریاست کے اعتبار سے فنڈز مختص نہیں کئے گئے ہیں ۔
اس اسکیم کے تحت ریاست / مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کی جانب سے کوچنگ پروگرام نیز کوچنگ سینٹر کی بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی تصدیق کی نگرانی کی جاتی ہے۔ مزید برآں، فیلڈ لیول پر اسکیم کی ایک ساتھ نگرانی بھی ایک آزاد ایجنسی کے ذریعے کی گئی۔ 2020 میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) ، نئی دہلی کی جانب سے اسکیم کا ایک تیسرافریق ایویلیویشن اسٹڈی بھی کرایا گیا۔ مزید یہ کہ پی آئی ایز کو کامیابی کی مقررہ شرح حاصل کرنے کی ضرورت ہے، جس میں ناکامی پر ان کی گرانٹ متناسب طور پر کم کردی گئی۔
ہدایات اور موجودہ قواعد کے مطابق، جب وزارت میں اسکیم کے نفاذ سے متعلق کوئی شکایت موصول ہوتی ہے تو ضروری کارروائی کی جاتی ہے۔
***
ش ح۔ ح ا ۔ ف ر
U. No. 8194
(Release ID: 1947451)
Visitor Counter : 81