قبائیلی امور کی وزارت
پردھان منتری خاص طور پر کمزور قبائلی گروہوں کے مشن کا مقصد خاص طور پر کمزور قبائلی گروہوں(پی وی ٹی جیز) کی سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنانا ہے
Posted On:
09 AUG 2023 8:27PM by PIB Delhi
حکومت نے بجٹ 2024-2023 میں پردھان منتری پی وی ٹی جی ڈیولپمنٹ مشن کا اعلان کیا ہے۔ اس مشن کا مقصد خاص طور پر کمزور قبائلی گروہوں(پی وی ٹی جیز) کے سماجی و اقتصادی حالات کو بہتر بنانا ہے تاکہ پی وی ٹی جی خاندانوں اور آبادیوں کو بنیادی سہولیات جیسے محفوظ رہائش، پینے کا صاف پانی اور صفائی، تعلیم تک بہتر رسائی، صحت اور غذائیت، سڑک اور ٹیلی کام کنیکٹویٹی، اور پائیدار معاش کے مواقع سے استفادہ کرنے کا موقع مل سکے۔ مشن کے تحت اگلے تین سالوں میں شروع کی جانے والی سرگرمیوں کے لیے درج فہرست قبائل کے ترقیاتی ایکشن پلان سے 15,000 کروڑ روپے کی دستیابی کا تصور پیش کیا گیا ہے۔
قبائلی امور کی وزارت اور اس سے منسلک دفتر کے افسران نے پی وی ٹی جی علاقوں کے فیلڈ دورے کیے ہیں اور افسران کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق یہ دیکھا گیا ہے کہ پی وی ٹی جی کی بستیوں کو سڑک اور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی سمیت بنیادی ڈھانچے کی سہولیات میں بہتری کے لیے توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ اسکول سے فراغت حاصل کرنےکی شرح اور معاش کے مواقع کو بہتر بنانے کے لیے صحت اور تعلیم کی سہولیات کو مضبوط کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
قبائلی امور کی وزارت مجموعی پالیسی کی منصوبہ بندی اور درج فہرست قبائل کی ترقی کے لیے پروگراموں کے تال میل کے لیے خصوصی اہمیت والی وزارت ہے۔ اس کے علاوہ، نیتی آیوگ کے ذریعہ 42 مرکزی وزارتوں / محکموں کو تعلیم، صحت اور اقتصادی بااختیار بنانے سمیت قبائلی ترقی کے لئے ہر سال اپنی کل اسکیم کے لئے مختص رقم کا کچھ فیصد مختص کرنے کے لئے لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اسکیموں کی تفصیلات عوام کے مطالعے کے لئے https://stcmis.gov.in پر دستیاب ہیں۔ مزید برآں، قبائلی امور کی وزارت سماجی و اقتصادی ترقی اور اڈیشہ کے درج فہرست قبائل سمیت ملک بھر سے درج فہرست قبائل (درج فہرست قبائل) کی شرکت کے لیے درج ذیل اسکیموں/پروگراموں کو بھی نافذ کر رہی ہے:-
- پردھان منتری آدی آدرش گرام یوجنا (پی ایم اے اے جی وائی)
- آئین کے آرٹیکل 275(1) کے تحت گرانٹس
- III. پی وی ٹی جیز کی ترقی
- درج فہرست قبائل کی بہبود کے لیے کام کرنے والی رضاکارانہ تنظیموں کو امداد فراہم کرنا
- . پری میٹرک اسکالرشپ
- پوسٹ میٹرک اسکالرشپ
- طلباء کی اعلیٰ تعلیم کے لیے نیشنل فیلوشپ اور اسکالرشپ
- بیرون ملک مطالعہ کے لیے درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے طلباء کو نیشنل اوورسیز اسکالرشپ(این او ایس)
- پردھان منتری جن جاتیہ وکاس مشن(پی ایم جے وی ایم)
- ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول(ای ایم آر ایس)
- درج فہرست قبائل کے لیے وینچر کیپیٹل فنڈز
- ٹی آر آئیزکے لیے امداد
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے ایک سوال کے جواب میں فراہم کیں۔
*************
( ش ح ۔س ب ۔ رض (
U. No.8178
(Release ID: 1947334)
Visitor Counter : 222