شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
شماریات سے متعلق نئی قائمہ کمیٹی
Posted On:
09 AUG 2023 3:41PM by PIB Delhi
حکومت نے سال 1947 کے بعد مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جن میں اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اقتصادی شماریات (ایس سی ای ایس) بھی شامل ہے۔ایس سی ای ایس کا جائزہ لیا گیااور اس کے بعد، شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) کی ضرورت کے مطابق تمام سروے پر مشورہ دینے کے لیے، اس کا نام تبدیل کر کے اسٹینڈنگ کمیٹی برائے شماریات (ایس سی او ایس) رکھا گیا۔ مورخہ 13جولائی2023 کے ایم او ایس پی آئی آرڈر کے ذریعے تشکیل کردہ ایس سی او ایس کے حوالہ جات کی شرائط ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔
ضمیمہ
اسٹینڈنگ کمیٹی برائے شماریات (ایس سی او ایس): اسٹینڈنگ کمیٹی، ایم او ایس پی آئی کی ضرورت کے مطابق تمام سروے سے متعلق مختلف مسائل پر غور کرے گی اور انہیں حل فراہم کرے گی۔ اس کے حوالہ کی شرائط میں شامل ہوں گے:
- موجودہ لائحہ عمل کا جائزہ لینے اور ایم او ایس پی آئی کے ذریعہ ایس سی اوایس کے سامنے لائے گئے تمام سروے سے متعلق موضوع/نتائج/ طریقہ کار وغیرہ پر وقتاً فوقتاً اٹھائے گئے مسائل کو حل کرنے کے لیے۔
- سروے کے طریقہ کار پر مشورہ دینا اور سروے کے ٹیبلیشن پلان کو حتمی شکل دینا، جس میں نمونے لینے کے فریم، نمونے لینے کے ڈیزائن، سروے کے آلات وغیرہ شامل ہوں گے۔
- iii. سروے کے نتائج کو حتمی شکل دینا۔
- iv. اعداد وشمار اکٹھا کرنے کے لیے شیڈول کو حتمی شکل دینے سے پہلے، اگر ضروری ہو تو، پائلٹ سروے/پری ٹیسٹنگ کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کرنا۔
- سروے/اعداد و شمار سے متعلق انتظامی اعدادوشمار کی دستیابی کے مطالعہ اور دریافت کے لیے رہنمائی فراہم کرنا۔
- vi. سروے/اعداد و شمار کے سلسلے میں مطالعہ/اعداد وشمار کے خلاء/اضافی ڈیٹا کی ضروریات، اگر کوئی ہو، کی نشاندہی کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کرنا اور بہتری کے لیے مناسب حکمت عملی تجویز کرنا۔
- سروے کے انعقاد کے لیے مرکزی اور ریاستی سطح کی ایجنسیوں کو تکنیکی رہنمائی فراہم کرنا۔
- سروے/سروے کے نتائج سے متعلق کوئی دوسرا معاملہ جو ایم او ایس پی آئی کے ذریعہ ایس سی او ایس کو وقتاً فوقتاً حوالے کیا گیا ہے۔
یہ معلومات اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، منصوبہ بندی کی وزارت اور کارپوریٹ امور کی وزارت میں وزیر مملکت جناب راؤ اندرجیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔
****
ش ح۔ا ع۔ر ا
U- 8138
(Release ID: 1947076)
Visitor Counter : 105