کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

راجیہ سبھا  نے پارلیمنٹ میں  جن وشواس (التزامات کی ترمیم ) بل  2023 منظور  کیا


بل کا مقصد زندگی جینے میں اورکاروبار کرنے میں  آسانی کو مزید بڑھاوا دینا ہے

بل میں 19 وزارتوں  / محکموں  کے ذریعہ  نافذ  42 مرکزی  قوانین  میں  183 التزامات کو   جرم  سے مبرّا  کرنے کی تجویز  ہے

مشترکہ  پارلیمانی کمیٹی کی سطح پر بل کو تمام  سیاسی  پارٹیوں سے زبردست حمایت  حاصل ہوئی

Posted On: 02 AUG 2023 9:16PM by PIB Delhi

جن وشواس  (التزاما ت  کی ترمیم )2023 ،27 جون  2023 کو لوک سبھا میں  اور  2 اگست  2023  کو راجیہ سبھا میں  منظور کیا گیا۔

بل  پہلی بار  22 دسمبر  2022  کو لوک سبھا میں  پیش کیا گیا تھا اس کے بعد اسے  پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کو بھیجا گیا تھا۔ جن وشواس   (التزامات کی ترمیم ) بل  2022  کو تمام  پارٹیوں کے کمیٹی  ممبروں سے زبردست حمایت  اور  بصیرت انگیز  مشورے حاصل ہوئے ۔ جن وشواس    (التزامات کی ترمیم ) بل  2022 پر   مشترکہ کمیٹی نے  محکمہ  قانون اور قانونی امور کے محکمے کےساتھ تمام 19 وزارتوں  / محکموں کے ساتھ تفصیلی صلاح ومشورہ کیا۔ کمیٹی نے 9 جنوری 2023  اور  17فروری  2023  کے درمیان   9  میٹنگوں کے بعد   بل کی باب در باب  جانچ کی  بالآخر   کمیٹی نے   13 مارچ  2023  کو منعقد  اپنی میٹنگ میں  اپنی رپورٹ کو  حتمی شکل دی ۔

کمیٹی کی رپورٹ  بالترتیب   17 مارچ  2023  اور 2 مارچ  2023  کو راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے سامنے رکھی گئی ۔ کمیٹی نے  بل میں  کچھ مزید  ترمیمات کی سفارش کی ۔ کمیٹی نے 7عام  سفارشات کی ، جو مستقبل میں  جرائم کو لے کر مشورے اور رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔سفارشات میں سے ایک میں  دیگر  ایکٹ کی جانچ  کرنے اور  جن وشواس   ( التزامات کی ترمیم ) بل  2023 کے مساوی   مشق  کرنے کے لئے  قانونی پیشہ ور ، صنعتی اکائیوں ، افسر شاہوں اور  ریگولیٹری اتھارٹی   کے ممبران وغیرہ  پر مشتمل   ایک گروپ کی تشکیل  شامل ہے۔  کمیٹی  کی سفارش کے مطابق  ورکنگ گروپ  تشکیل دے دیا گیا ہے۔

جن وشواس   ( التزامات کی ترمیم ) بل  2023  کے توسط سے  19 وزارتوں  / محکموں  کے ذریعہ نافذ  42 مرکزی  ایکٹ میں   کل 23 التزاما ت کو جرم سے مبرا کرنے کی تجویز کی جارہی ہے ۔ درج ذیل طریقہ کار سے  انہیں  جرم کے دائرے سے باہر نکالنے کی تجویز ہے۔

  1. بعض التزامات میں جیل   اور / یا جرمانہ  دونوں کو ہٹانے کی تجویز ہے۔
  2. جیل کی سطح  کو ہٹانے  اور بعض  التزامات میں جرمانہ  برقراررکھنے کی تجویز ہے۔
  3. جیل کی سطح کو ہٹانے  اور بعض  التزامات میں  جرمانے میں  اضافے کی تجویز ہے۔
  4. بعض  التزاما ت میں جیل اور جرمانے کو  سزا میں بدلنے کی تجویز ہے۔
  5. جرائم  کے خاتمے  کو بعض التزامات شامل کرنے کی تجویز  ہے ۔
  6. مذکورہ کے موثر نفاذ کے لئے بل  ایسے اقداما ت کوتجویز کرتا ہے جیسے  ( اے) کئے گئے جرم  کے مطابق  جرمانے   اور  جرمانے  کی مناسب ترمیم  ( بی ) فیصلہ  کن  افسران  کا قیام ۔
  7. اپیلی افسران  کا قیام  ۔(ڈی ) جرمانے اور سزا کی مقدار میں  وقت کے مطابق اضافہ  ۔

یہ بھی یقینی بنایا جاتا ہے کہ سزا کی    ڈگری  اور  جرائم کی نوعیت  کی حساسیت کے مطابق ہو ۔

ترمیمی بل کے فائدے اس طرح  بتائے گئے ہیں۔

  1. ترمیمی بل  مجرمانہ  التزامات  کو درست بنانے اور یہ یقینی بنانے میں تعاون دے گا کہ شہری ، کاروبار  اور  سرکاری محکمہ   معمولی  تکنیکی  یا عمل  جاتی  چوک کے لئے  سزا کے خوف کے بغیر کام کریں ۔
  2. کسی جرم کی   سزا  کی فطرت  جرم کی حساسیت کے مطابق ہونی چاہئے ۔ یہ بل کئے گئے جرم  / خلاف ورزی کی حساسیت   اور  مقررشدہ سزا  کی حساسیت کے درمیان توازن قائم کرتا ہے ۔ مجوزہ ترمیم قانون  کی سختی کو کھوئے بغیر کاروبار اورشہریوں کے ذریعہ  قانون  پر عمل آوری کو  یقینی بناتی   ہے۔
  3. تکنیکی / عمل  کے دوران چوک  اور چھوٹی چوک  کے لئے مقررشدہ  مجرمانہ  نتائج   انصاف  تقسیم نظام کو روکتے  اور سنگین  جرائم  کے فیصلے کو ٹھنڈے بستے میں ڈال دیتے ہیں ۔بل میں مجوزہ  بعض ترمیم ، جہاں بھی لاگو  اورقابل عمل ہو ،  مناسب انتظامی    فیصلہ جاتی سسٹم  پیش کرنے کے لئے ہے۔اس سے  قانونی نظام    پر غیر ضروری دباؤ کو کم کرنے، زیر التوامعاملات کو کم کرنے اور زیادہ  بہتر اور مناسب انصاف کی تقسیم میں   مدد ملے گی۔
  4. شہریوں او ر بعض  زمروں کے سرکاری ملازمین کو متاثر کرنے والے التزامات کو جرم کے  دائرے سے باہر نکالنے سے انہیں  معمولی خلاف ورزیوں کے لئے سزا کے خوف  کے بنا رہنے میں مدد ملے گی۔
  5. اس قانون کا نافذ قانونوں کو درست بنانے ،رکاوٹوں کو دور کرنے اور کاروبار کی ترقی کو بڑھاوا دینے کے سفر میں  ایک میل کا پتھر ثابت ہوگا۔ یہ قانون مستقبل کی ترمیمات کے لئے ایک  رہنما اصول کے طورپر  کام کرے گا۔ یکساں  مقصد کے ساتھ مختلف قوانین میں شامل ترمیم سے سرکار اور کاروباردونوں کے لئے وقت اور لاگت کی بچت ہوگی۔

42 ایکٹوں  کی  وزارت /  محکمہ وار  فہرست

(جن وشواس  التزاما ت کی ترمیم ) ایکٹ  2023  کے تحت  احاطہ شدہ  )

 

Sl. No.

Name of the Acts

Name of Ministries / Departments

  1.  

The Agricultural Produce (Grading and Marking) Act, 1937

D/o Agriculture, & Farmers Welfare

  1.  

The Marine Products Export Development Authority Act, 1972

D/o Commerce

  1.  

The Rubber Act, 1947

  1.  

The Tea Act, 1953

  1.  

The Spices Board Act, 1986

  1.  

The Legal Metrology Act, 2009

D/o Consumer Affairs

  1.  

The Cantonments Act 2006

D/o Defence

  1.  

The Government Securities Act, 2006

D/o Economic Affairs

  1.  

The High Denomination Banknotes (Demonetization) Act, 1978

  1.  

The Public Debt Act, 1944

  1.  

The Aadhaar (Targeted Delivery of Financial and Other Subsidies, Benefits and Services) Act, 2016

M/o Electronics and Information Technology

  1.  

The Information Technology Act, 2000

  1.  

The Air (Prevention and Control of Pollution) Act, 1981

M/o Environment, Forest and Climate Change

  1.  

The Environment Protection Act, 1986

  1.  

The Indian Forest Act, 1927

  1.  

The Public Liability Insurance Act, 19941

  1.  

The Deposit Insurance and Credit Guarantee Corporation Act, 1961

D/o Financial Services

  1.  

The Factoring Regulation Act, 2011

  1.  

The National Bank for Agriculture and Rural Development Act, 1981

  1.  

The National Housing Bank Act, 1987

  1.  

The Payment and Settlement Systems Act, 2007

  1.  

The Food Corporations Act, 1964

D/o Food & Public Distribution

  1.  

The Warehousing Corporation Act, 1962

  1.  

The Drugs and Cosmetics Act, 1940

D/o Health & Family Welfare

  1.  

The Food Safety and Standards Act, 2006

  1.  

The Pharmacy Act, 1948

  1.  

The Metro Railways (Operation and Maintenance) Act, 2002

M/o Housing & Urban Affairs

  1.  

The Press and Registration of Books Act, 1867

M/o Information & Broadcasting

  1.  

The Cinematography Act, 1952

  1.  

The Cable Television Networks (Regulation) Act, 1995

  1.  

The Merchant Shipping Act, 1958

M/o Ports, Shipping & Waterways

  1.  

The Indian Post Office Act, 1898

D/o Posts

  1.  

The Boilers Act, 1923

Department for Promotion of Industry & Internal Trade

  1.  

The Copyright Act, 1957

  1.  

The Geographical Indications of Goods Act, 1999

  1.  

The Industries (Development and Regulation) Act, 1951

  1.  

The Patents Act, 1970

  1.  

The Trade Marks Act, 1999

  1.  

The Railways Act, 1989

M/o Railways

  1.  

The Motor Vehicles Act, 1988

M/o Road Transport & Highways

  1.  

The Prevention of Money-laundering Act, 2002

D/o Revenue

  1.  

The Collection of Statistics Act, 2008

M/o Statistics & Programme Implementation

 

*************

ش ح۔ج ق۔ رم

U-8073


(Release ID: 1946631) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi