محنت اور روزگار کی وزارت
مہاجر مزدوروں کو راشن کارڈ
Posted On:
07 AUG 2023 4:53PM by PIB Delhi
محنت وروزگار کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہیں کہ محنت وروزگار کا وزارت نے غذا اور عوامی تقسیم نظام ( ڈی ایف پی ڈی )کے پاس دستیاب راشن کارڈ ڈاٹا (قومی غذائی تحفظ ایکٹ (این ایف ایس اے ))کے ساتھ ای –شرم مستفیدین کے ڈاٹا کا ملان کیا۔دوسطحوں کے ملان پر یہ دیکھا گیا کہ 22فروری 2023 تک کل 28.59 کروڑ ای –شرم میں رجسٹرڈ شدہ افراد ڈی ایف پی ڈی کے این ایف ایس اے ڈاٹا بیس میں رجسٹرڈ ہیں اور تقریباََ 7.96 کروڑ ای –شرم سے رجسٹرڈ شدہ افراد این ایف ایس اے ڈاٹا بیس کے تحت رجسٹرڈ نہیں ہیں۔
عزت مآب سپریم کورٹ نے 20 اپریل 2023 کے حکم نامے کے تحت متعلقہ ریاستوں / مرکز کی زیر انتظام ریاستوں کو ای-شرم پورٹل پر چھوٹ گئے رجسٹریشن شدہ لوگوں کو راشن کارڈ جاری کرنے کی قواعد شروع کرنے کے لئے تین ماہ کا وقت دیا تھا۔
محنت وروزگار کی وزارت ڈاٹا شئیرنگ پورٹل ( ڈی ایس پی ) اور / یا ایپلی کیشن پروگرام انٹر فیس ( اے پی آئی ) کے توسط سے تمام ریاستوں / مرکز کی زیر انتظام ریاستوں کے محکموں کو ای-شرم ڈاٹا ساجھا کررہی ہے۔ اس کے علاوہ وزارت نے تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام ریاستوں سے اہل چھوٹ گئے ای –شرم سے رجسٹرڈ شدہ لوگوں کو راشن کارڈ سمیت ہدف شدہ طریقے سے مختلف فلاحی اسکیموں کا فائدہ فراہم کرنےکی گزارش کی ہے ۔تمام ریاستیں / مرکز کی زیر انتظام ریاستیں ڈاٹا شیئرنگ پورٹ پر شامل ہوگئی ہیں اور انہیں ای –شرم ڈاٹا بیس تک رسائی فراہم کی گئی ہے۔
*************
ش ح۔ج ق۔ رم
U-8067
(Release ID: 1946614)
Visitor Counter : 111