وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ نے پورٹ موریسبی پر، پیپوا نیو گنی  کے وزیراعظم کا ،  بحری جہاز آئی این ایس سہیادری اور آئی این ایس کولکاتا میں   خیرمقدم کیا

Posted On: 04 AUG 2023 5:32PM by PIB Delhi

آئی این ایس سہیادری اور آئی این ایس کولکاتا  کی مشرقی آئی او آر میں تعیناتی کے موقع پر  یہ اعزاز حاصل ہوا کہ انہوں نے پورٹ موریسبی میں پیپوا نیو گنی (پی این جی) کے وزیراعظم جناب جیمس مراپے  کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم کے ساتھ ان کے کابینی ارکان اور سینئر سرکاری افسران بھی تھے۔ ان سبھی شخصیتوں کا بھارتی بحریہ اور بھارت کے ہائی کمشنر جناب انباسیکر سدرامورتی  نے جہاز میں سوار ہوکر مشترکہ طور پر استقبالیہ دیا۔

وزیراعظم مراپے نے اپنے خطاب میں پی این جی میں بھارتی جہازوں کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے 23 مئی کو پی این جی کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے بھارت – پی این جی تعلقات کو مستحکم بنانے میں وزیراعظم نریندر مودی کی گراں قدر کوششوں کا خاص طور پر ذکر کیا۔  دفاعی تعاون میں اضافے کی مزید ضرورت پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب مراپے  نے بھارت کے بحری جہازوں کے مزید دوروں کی حوصلہ افزائی کی، جس سے عوام سے عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

ایک شاندار ثقافتی شو اور بھارت کے لذیذ کھانوں کی ضیافت بھی اس استقبالیہ کا حصہ تھی، جس میں بھارتی ہائی کمیشن  کے ارکان اور بھارتی برادری کے لوگوں نے شرکت کی۔

بھارتی بحریہ اس طرح کے بندرگاہوں کے دوروں کے ذریعے خطے میں سب کی  سلامتی اور ترقی  ’ساگر‘ کے وزیراعظم کے وژن کو حقیقت کی شکل دینے کی پابند ہے۔ ان دوروں میں پیشہ وارانہ میل جول اور سماجی تقریبات کے علاوہ بہت سی صلاحیت سازی کی سرگرمیاں بھی انجام دی  گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(3)ATL6.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(5)VV2R.JPG

 

*************

 

 

 

ش ح ۔ اس۔  ت ع

U. No.8019


(Release ID: 1946297) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi