قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قانون کے کورسز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 AUG 2023 3:58PM by PIB Delhi

وزیر قانون و انصاف جناب ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ آل انڈیا سروے آن ہائر ایجوکیشن (اے آئی ایس ایچ ای) کے مطابق، یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) نے اطلاع دی  ہے کہ ملک بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں انٹیگریٹڈ لاء کورسز، ایل ایل بی اور ایل ایل ایم میں دستیاب کل سیٹیں/انٹیک درج ذیل ہیں؛

 

کورسز کے نام

نشستوں/انٹیک کی تعداد

انٹیگریٹڈ ایل ایل بی

71140

ایل ایل بی (یو جی)

211763

ایل ایل ایم (پی جی)

26753

 

نیز، ایڈوکیٹس ایکٹ، 1961 کی دفعہ 7(l)  (ایچ)  ا ور (i) کی دفعات کے مطابق، بار کونسل آف انڈیا (بی سی آئی) کوملک میں قانونی تعلیم کو فروغ دینے اور ترتیب دینے کا کام سونپا گیا ہے۔بی سی آئی نے مطلع کیا ہے کہ ملک میں یونیورسٹیوں/کالجوں میں قانون کے کورسز شروع کرنے  کی طلب پائی جارہی ہے  جہاں تک گزشتہ تین سال کے دوران یونیورسٹیوں اور کالجوں کو دی گئی نشستوں کی تعداد کا تعلق ہے؛ مرکزی حکومت کے پاس کوئی ڈیٹا دستیاب نہیں ہے۔ تاہم، بی سی آئی نے مطلع کیا ہے کہ 31.01.2022 کو، ریاست کے لحاظ سے یونیورسٹیوں اور کالجوں کی تعداد جنہیں نئے لاء کالج، نئے لاء کورسز، سابقہ  تین سالوں کے لئے اضافی سیکشنز شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے، کو ضمیمہ-I میں رکھاگیا ہے ۔ اعداد و شمار میں 11.08.2019 سے 16.06.2021 تک کی مدت کے لیے شناخت اور منظوری کے لیے  اداروں کی درخواستیں شامل نہیں ہیں، یعنی جب نئے لاء کالجز، نئے لاء کورسز، موجودہ  کالجوں میں اضافی سیکشنز شروع کرنے کے خلاف بی سی آئی کی جانب سے پابندی عائد کی گئی تھی۔  

یو جی سی نے مطلع کیا ہے کہ 'قانون' کو بطور مضمون مضامین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جہاں یو جی سی  (او ڈی ایل پروگرام اور آن لائن پروگرامز) ریگولیشنز، 2020 ( ترمیم شدہ) کی شق 2 (زیڈ) کے مطابق   پروگراموں کو اوپن اور فاصلاتی تعلیم کے موڈ میں اور اعلیٰ تعلیم میں آن لائن موڈ میں پیش کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

 

  اس حوالے سے کوئی خاص معلومات نہیں ہیں۔ تاہم، ملک میں قانون کی تعلیم کے مواقع کو بڑھانے کے لیے یو جی سی  کے ذریعے اٹھائے گئے کچھ اقدامات حسب ذیل ہیں:-

§ سیکھنے کے نتائج پر مبنی نصابی فریم ورک (ایل او سی ایف) کو 2019 میں انڈرگریجویٹ پروگرامز (بی اے) میں اختیاری مضمون کے طور پر 'قانون' کے لیے لایا گیا ہے۔

§ اپریل، 2023 میں، نیشنل کریڈٹ فریم ورک تیار کیا گیا ہے، جسے لا اسٹریم کے لیے بھی اپنایا جا سکتا ہے۔

§ مختلف مضامین میں تحقیق کو فروغ دینے کے لیے،یو جی سی ، یو جی سی ، نی ای ٹی ، جے آر ایف  اسکیم کو نافذ کر رہی ہے جس کے تحت پی ایچ ڈی  کے طلبا  کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ جون 2020 سے دسمبر 2022 تک یو جی سی – این ای ٹی  میں قانون (58) کے مضمون میں امیدواروں کی کارکردگی حسب ذیل ہے:-

-

نمبر شمار

امتحان

جے آر ایف کے لیے اہل

1.

جون 2020

118

2.

دسمبر 2020 اور جون 2021 (ضم شدہ سائیکل)

179

3.

دسمبر 2021 اور جون 2022 (ضم شدہ سائیکل)

288

4.

دسمبر 2022

136

میزان

721

 

 

ضمیمہ - I

نمبر شمار

ریاست

کالجوں/یونیورسٹیوں کی تعداد

1.

آندھرا پردیش

14

2.

اروناچل پردیش

3

3.

آسام

24

4.

بہار

6

5.

چھتیس گڑھ

1

6.

نئی دہلی

4

7.

گوا

1

8.

گجرات

7

9.

ہماچل پردیش

4

10.

جھارکھنڈ

7

11

کرناٹک

21

12.

کیرالہ

12

13.

مدھیہ پردیش

19

14.

مہاراشٹر

18

15.

میگھالیہ

3

16.

اوڈیشہ

7

17.

پنجاب اور ہریانہ

31

18.

راجستھان

31

19.

تمل ناڈو

7

20.

تلنگانہ

5

21.

اتر پردیش

68

22.

اتراکھنڈ

7

23.

مغربی بنگال

11

************

ش ح۔ اک    ۔ م  ص

 (U: 7971 )


(ریلیز آئی ڈی: 1945828) وزیٹر کاؤنٹر : 136
یہ ریلیز پڑھیں: English