بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

 جناب سربانند سونووال نے کاروبار کرنے میں سہولت کو فروغ دینے کی غرض سے ایک تیز تر اور نسبتاً زیادہ سادہ  ایکو نظام قائم کرنے کے لئے، ساگر سیتو  کے تحت پورٹ ہیلتھ  آرگنائزیشن ( پی ایچ او ) کا آغاز کیا


پی ایچ او ، بیماریوں پر کڑی نظر رکھے گی ، صحت کی جانچ کرے گی اور قرنطینہ  سے متعلق  اقدامات کرے گی تاکہ شہریوں اور بندر گاہ پر کام کرنے والے کارکنان کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے

Posted On: 03 AUG 2023 8:23PM by PIB Delhi

 بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں (ایم او پی ایس ڈبلیو) اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے ساگر سیتو   - نیشنل لاجسٹکس پورٹل (میرین)کے تحت پورٹ ہیلتھ آرگنائزیشن (پی ایچ او) ماڈیول کا آغاز کیا   تاکہ  کاروبار کرنے میں آسانی ( ای او ڈی بی ) کو فروغ دینے کے لیے تیز تر اور آسان ماحولیاتی نظام کو فعال کیا جا سکے۔  پی ایچ او شہریوں اور بندرگاہ کے کارکنوں کی حفاظت کے لیے بیماریوں کی  کڑی نگرانی، صحت کی جانچ اور قرنطینہ کے اقدامات کرے گا۔ اس ڈیجیٹل اقدام کو بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے سکریٹری جناب ٹی کے رام چندر اور وزارت کے دیگر سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں شروع کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب سربانند سونووال نے کہا کہ  "ہمارے فعال اور متحرک وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ویژن کے مطابق، ہم نے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت میں، ان کے لیے اپنی بندرگاہوں کو تبدیل کرنے اور جدید بنانے کا سفر شروع کیا ہے تاکہ وہ  مستقبل کے تقاضوں کے لیے تیار رہیں ۔ پی ایچ او ماڈیول کا آغاز ہمارے نظام کو ڈیجیٹل پر مبنی بنانے  اور جدید کاری کی طرف ایک اور قدم ہے  ، جو ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی  اور سہولت کو  مزید فروغ دے گا۔

اس پورٹ ہیلتھ آرگنائزیشن ماڈیول کو 'کاروبار کرنے میں آسانی' کے ایک حصے کے طور پر تصور کیا گیا ہے  ، جس میں پی ایچ او کلیئرنس سرٹیفکیٹس کی درخواست، پی ایچ او کی طرف سے منظوری، آن لائن سرٹیفیکیشن جنریشن، درخواست کی  صورتِ حال  کا پتہ لگانا وغیرہ شامل ہیں۔ پی ایچ او ماڈیول شپنگ ایجنٹوں کی مدد کرے گا۔ پی ایچ او کا مقصد  پورٹ اتھارٹیز، کسٹمز وغیرہ آن لائن عمل کے ذریعے پی ایچ او کلیئرنس کی فعالیت تک آسان رسائی کی اجازت  دینا ہے ۔ اس سے منظوری وغیرہ کے لیے مختلف محکموں اور ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ ڈاٹا کی  موبیلٹی   ، جیسے کہ منظوری اور  کاغذ کے بغیر  نگرانی کے  شفاف عمل کو  یقینی بنائے گی ۔ صحت عامہ پر توجہ  مرکوز کرنے کے  ساتھ ساتھ، پورٹ ہیلتھ آرگنائزیشن  ، شہریوں اور بندرگاہ کے کارکنوں کی حفاظت کے لیے بیماریوں کی  کڑی نظر رکھے گی  ۔ اس کے علاوہ ، صحت کی جانچ  اور قرنطینہ کے اقدامات کرے گی۔ پورٹس اتھارٹیز اور کسٹمز جیسے نگراں افراد  کے لیے، یہ ماڈیول بغیر کسی رکاوٹ کے  خوش اسلوبی کے ساتھ مواصلات فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔ ساگر سیتو  کا  پی ایچ یو ماڈیول ( این ایل پی – ایم )   کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھا کر اور بحری  عمل میں ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو لاگو کرکے سمندری تجارت کو فروغ دے گا۔

ساگر سیتو  (نیشنل لاجسٹک پورٹل - میرین) شپنگ  یعنی جہاز رانی سے متعلق ایجنٹوں کی مدد کرے گا تاکہ وہ  بندرگاہوں پر  پہنچنے اور وہاں سے روانہ ہونے والے بحری جہازوں کے لئے آن لائن طریقے سے بندرگاہوں پر پی ایچ او کو صحت سے متعلق سرٹیفکیٹ اور قرنطینہ سے متعلق مطلوبہ سرٹیفکیٹ مفت  حاصل کرنے کے لئے درخواست جمع کرا سکیں ۔ پی ایچ او کے ذریعہ  سرٹیفکیٹ کی منظوری اور  اجراء کا کام بھی پی ایچ او ماڈیول اور  بندر گاہوں کے عہدیداروں کو اطلاعات فراہم کرکے کیا جاسکتا ہے۔

اس سے پہلے، این ایل پی – میرین کے موبائل ایپ ورژن – ’’ ساگر – سیتو  ‘‘  کا   اپریل ،  2023 ء  میں آغاز  کیا گیا تھا۔ یہ ایپ جہاز سے متعلق تفصیلات، گیٹ کی معلومات، کنٹینر فریٹ اسٹیشنز اور لین دین کے بارے میں حقیقی وقت میں معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ ایپ درآمدی اور برآمدی کلیئرنس کے عمل سے منسلک چارجز، جیسے شپنگ لائن چارجز، ٹرانسپورٹیشن فیس اور کنٹینر فریٹ اسٹیشن چارجز کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔

 

******** ********** *** *** **** ********

 

 

ش ح۔  ع م          ۔  ع ا

 (U.No.  7947 )



(Release ID: 1945685) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi