خلا ء کا محکمہ

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ، پہلا ٹیسٹ وہیکل مشن، جو کہ گگن یان کے لیے عملے کے  ہنگامی حالات میں تحفظ کے نظام کی توثیق کے لیے، ہندوستان کا پہلا انسانی خلائی پرواز مشن ہے،  اگست/ستمبر 2023 میں طے کیا گیا ہے


 ہنگامی حالات میں  عملے کے بچاؤ  کے نظام والے موٹرز کے سٹیٹک ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں اور کریو ماڈیول پروپلشن سسٹم کی گراؤنڈ ٹیسٹنگ بھی مکمل ہو چکی ہے اور عملے (خلاء نوردوں ) کی تربیت مکمل ہونے کے قریب ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 03 AUG 2023 4:36PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا، پہلا ٹیسٹ وہیکل مشن، گگنیان کے لیے عملے کے ہنگامی حالات میں   بچاؤ  کے نظام کی توثیق کے لیے، ہندوستان کے پہلے  انسانی خلائی پرواز مشن کا اگست/  ستمبر2023میں منصوبہ بنایا گیا ہے۔

راجیہ سبھا کی میز پر رکھے گئے ایک بیان میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مطلع کیا کہ ٹیسٹ وہیکل  ٹی وی۔ ڈی آئی  مشن سے متعلق تمام ذیلی نظاموں کو تیار کرلیا گیا ہے اور کریو ماڈیول انٹیگریشن مکمل ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ہنگامی حالات میں  عملے کے بچاؤ  کے نظام والے موٹرز کے سٹیٹک ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں اور کریو ماڈیول پروپلشن سسٹم کی گراؤنڈ ٹیسٹنگ بھی مکمل ہو چکی ہے۔ عملے (خلاء   نوردوں ) کی تربیت مکمل ہونے کے قریب ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، گگن یان مشن کا مقصد انسانی خلائی پرواز کے مشن کو لو ارتھ آربٹ (ایل ای او) آن بورڈ انڈین لانچ وہیکل تک پہنچانے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا ہے۔آربیٹل ماڈیول ایک کریو ماڈیول اور سروس ماڈیول پر مشتمل ہوتا ہے۔ کریو ماڈیول، جو کہ ایک دباؤ والا ماڈیول ہے، عملے کے لیے ر ہائش  والے کوارٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔ مداری ماڈیول کو 1 سے 3 دن کے لیے زمین کے گرد ~ 400 کلومیٹر کے دائرے کے مدار میں رکھا جائے گا اور کریو ماڈیول سمندر میں مقررہ جگہ پر واپس آ جائے گا۔

گگن یان پروگرام کے لیے کی گئی دوسری پیش رفت حسب ذیل ہے:

  1. دوسرا  کریو ماڈیول ذیلی اسمبلی جس کی شناخت بغیر عملے کے مشن کے لیے کی گئی ہے، صنعت کے ذریعے مکمل اور ڈیلیور کی گئی ہے۔
  2. مداری ماڈیول کی تیاری کی سہولت کی تعمیر مکمل ہو گئی۔ ٹیسٹ وہیکل مشن کے انضمام کی سرگرمیوں کے لیے سہولت شروع کر دی گئی ہے۔ گگن یان کے لیے لانچ پیڈ بڑھانے کے کام جاری ہیں۔
  • III. اسرو اور ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ بحالی کا تربیتی منصوبہ اور بحالی کا تربیتی پروگرام بحری جہازوں کی مرمت گاہ (نیول ڈاک یارڈ)، وشاکھاپٹنم میں شروع ہوا۔
  1. عملے کی تربیت کے لیے انسان مرتکز  مصنوعات کی ترسیل مختلف قومی لیبز سے شروع ہوئی۔ انسان مرتکز مصنوعات کی جانچ جاری ہے۔

*************

 

 

( ش ح ۔س ب ۔ رض (

U. No.7946



(Release ID: 1945676) Visitor Counter : 100


Read this release in: English