بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بہت چھوٹی ، چھوٹی اوردرمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) میں ماحولیات کے لئے سازگارٹکنالوجی

Posted On: 03 AUG 2023 5:09PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی ، چھوٹی اوردرمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) کے وزیر مملکت بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  اطلاع فراہم کی کہ  بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں(ایم ایس ایم ای ) صنعتوں کی وزارت  ایم ایس ایم ای چیمپئنز اسکیم کو نافذ کر رہی ہے تاکہ ایم ایس ایم ایز کو غیر ملکی منڈیوں میں مسابقتی بنانے کے لیے ان کی مسابقت کو بڑھایا جا سکے۔ ایم ایس ایم ای پائیدار (زیڈ ای ڈی ) سرٹیفکیشن اسکیم  ایم ایس ایم ای چیمپئنز اسکیم کے تحت ایک  جزو ہے جو صفراثرات والے  حل /آلودگی کنٹرول کے اقدامات/کلینر ٹیکنالوجی کی طرف بڑھنے کے لیے ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے۔

بہت چھوٹی ، چھوٹی اوردرمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) کی وزارت نے ایم ایس ایم ایز میں جدت طرازی اورصنعت کاری  کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ان میں ایم ایس ایم ایز اختراعی اسکیم، صنعت کاری اورہنرمندی ترقیاتی  پروگرام (ای ایس ڈی پی) اور وزیر اعظم کا روزگارپیداکرنے کا  پروگرام (پی ایم ای جی پی) شامل ہیں تاکہ ملک میں ایم ایس ایم ایز کی خود روزگار یا صنعت کاری  کے ذریعے مزید روزگار پیدا کیا جا سکے۔

***********

(ش ح ۔ م ع۔ع آ)

U -7934


(Release ID: 1945554) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Tamil