بجلی کی وزارت

بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ اور مستقبل کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات

Posted On: 02 AUG 2023 7:07PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی نے اطلاع دی ہے کہ 22-2017 کی مدت کے لیے روایتی ذرائع سے 51,561.15 میگاواٹ کے طے شدہ پیداواری صلاحیت میں اضافے کے خلاف، 31 مارچ 2022 تک مجموعی طور پر 30,667.91 میگاواٹ تک صلاحیت کا اضافہ ہوا ہے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ 22-2017 کے دوران طے شدہ توانائی کی صلاحیت میں اضافے کی کمی کی مختلف وجوہات تھیں جن میں سب سے اہم کووڈ - 19 وبائی بیماری ہے۔ وبائی مرض کے علاوہ دیگر بڑی وجوہات یہ تھیں:

 

  • زمین کے حصول اور جنگلات کی منظوری میں تاخیر
  • مقامی مسائل / قانونی چارہ جوئی کی وجہ سے کام میں خلل
  • سازوسامان کے مینوفیکچررز کی طرف سے فراہمی میں تاخیر
  • اسٹیل کی قیمتوں میں اضافہ جس سے  سائٹ پر مواد کی دستیابی میں تاخیر ہونا۔
  • ڈیزائن میں تبدیلی کی وجہ سے تاخیر
  • مانسون اور بے جوڑ بارشوں کے اثرات
  • ٹھیکیداروں کی طرف سے افرادی قوت کی ناکافی تیاری

 

22-2017 سے منصوبہ بند اور حقیقی صلاحیت میں اضافے کے درمیان فرق کو دور کرنے اور مستقبل کی توانائی کی صلاحیت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں وزیر  موصوف  نے بتایا کہ بجلی کی وزارت اور سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (سی ای اے) بار بار سائٹ کے دوروں اور ڈویلپرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کے ذریعے زیرتعمیر پاور پروجیکٹوں کی پیشرفت کی  نگرانی کرتی ہےتاکہ ان مسائل کی نشاندہی اور حل پیش کرے جو پروجیکٹس کو شروع کرنے کے لیے اہم ہیں۔

وزیرموصوف نے مزید بتایا کہ مئی 2023 (20ویں الیکٹرک پاور سروے) میں نوٹیفائی شدہ نیشنل الیکٹرسٹی پلان (این ای پی) کے مطابق، مستقبل کی توانائی کی صلاحیت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے درج ذیل تخمینے کیے گئے ہیں:

 

Type of Capacity

2026-2027

Projected Peak demand - 277 GW

Energy Requirement - 1907.8 BU

2031-2032

Projected Peak demand – 366.4 GW Energy Requirement – 2473.8 BU

 

Capacity (MW)

Conventional Capacity

2,73,038

3,04,147

- Coal

2,35,133

2,59,643

- Gas

24,824

24,824

- Nuclear

13,080

19,680

Renewable Capacity

3,36,553

5,96,275

- Large Hydro

52,446

62,178

- Solar

1,85,566

3,64,566

- Wind

72,895

1,21,895

- Small Hydro

5,200

5,450

- Biomass

13,000

15,500

- Pumped Storage Plant (PSP)

7,446

26,686

Battery Energy Storage System (BESS)

8,680/34,720 MWh

47,244/2,36,220 MWh

 

27-2026کے لیے کل نصب شدہ صلاحیت میں کوئلے پر مبنی صلاحیت کا حصہ 38.57 فیصد رہنے کا امکان ہے جو کہ سال 32-2031 کے لیے مزید کم ہو کر 28.83 فیصد رہ جائے گا۔ سال 27-2026 کے لیے کل نصب شدہ صلاحیت میں قابل تجدید توانائی پر مبنی صلاحیت کا حصہ 55.20 فیصد رہنے کا امکان ہے جو کہ سال 32-2031 کے لیے مزید بڑھ کر 66.22 فیصد ہونے کا امکان ہے۔

یہ معلومات بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج 2 اگست 2023 کو راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دیں ہیں۔

************

ش ح۔ ا ک ۔  ر ب

 (U: 7924)



(Release ID: 1945529) Visitor Counter : 94


Read this release in: English