پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
پائپ کے ذریعہ قدرتی گیس کی فراہمی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 AUG 2023 4:00PM by PIB Delhi
پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ پائپ کے ذریعہ قدرتی گیس (پی این جی) کنکشن فراہم کرنے کاکام شہروں میں گیس کی تقسیم کاری (سی جی ڈی) نیٹ ورک کی ترقی کا حصہ ہے اور اسے پٹرولیم اورقدرتی گیس ریگولیٹری بورڈ (پی این جی آربی ) اورٹکنالوجی کی سطح پر تجارتی امکانات کے ذریعہ فراہم کردہ کم از کم ورک پروگرام (ایم ڈبلیو پی) کےاہداف کے مطابق مجاز اداروں کے ذریعہ انجام دیا جاتا ہے۔ 31مئی 2023 تک، 300 جغرافیائی علاقے (جی اے) جن میں تقریباً 98 فیصد آبادی اور ملک کے کل جغرافیائی رقبے کا 88 فیصد حصہ 28 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تقریباً 630 اضلاع میں پھیلے ہوئے ہیں جن میں دیہی علاقوں بھی شامل ہیں،کو قدرتی گیس ریگولیٹری (بورڈ پی این جی آربی)کے ذریعہ مجاز قراردیاگیاہے۔ایم ڈبلیو پی ہدف کے مطابق مجاز اداروں کو شہری اوردیہی علاقوں میں 2030تک تقریبا12.5کروڑ پائپ کے ذریعہ قدرتی گیس کا کنکشن فراہم کرنا ہوگا۔ مجاز ادارے صارفین کو قدرتی گیس بھی فراہم کرتے ہیں جن میں صنعتی اور تجارتی شعبے کے کاروباری افراد بھی اپنے جغرافیائی رقبے میں مانگ اور ٹیکنا لوجی کی سطح پر تجارتی عمل آوری کے مطابق ہوتے ہیں۔
***********
(ش ح ۔ م ع۔ع آ)
U -7921
(ریلیز آئی ڈی: 1945519)
وزیٹر کاؤنٹر : 113