پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
کاربن کے اخراج کی روک تھام کے مراکز
Posted On:
03 AUG 2023 4:01PM by PIB Delhi
پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ کاربن کیپچر، یوٹیلائزیشن اینڈ سٹوریج (سی سی یوایس) ٹیکنالوجی کے ان راستوں میں سے ایک ہے جو خالص کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور بڑے صنعتی شعبوں بالخصوص سٹیل، سیمنٹ، تھرمل پاور پلانٹس، فرٹیلائزر اور پیٹرو کیمیکل صنعتوں وغیرہ سے نکلنے والے کاربن کے اخراج کو کم کرکے 2070 تک کاربن کے صفراخراج کے ہدف حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔ کاربن کے اخراج کی روک تھام کو اقتصادی طور پر قابل عمل بنانے کے لیے سی سی یوایس پر کام تصوراتی مرحلے میں ہے۔ نیتی آیوگ کی طرف سے چار بین وزارتی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو چیلنجوں کا مطالعہ کریں گی اور حفاظت اور تکنیکی معیاری ترقی، کاربن کیپچر پروجیکٹس، کاربن کے استعمال کے پروجیکٹس، اور کاربن ٹرانسپورٹیشن اور اسٹوریج کے شعبے میں سفارشات کو حتمی شکل دیں گی۔
محکمہ برائے سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) نے سی سی یوایس کے علاقے میں مختلف سرگرمیوں کی حمایت کی ہے جن میں درج ذیل امورشامل ہیں:
- اہم ٹکنالوجیز کی شناخت اور انھیں ترجیح دینے کے لئےقومی اور دوطرفہ کوششوں کے ذریعے تحقیق وترقی کے پروجیکٹس ۔
- موجودہ تحقیق وترقی اور اختراعی سرگرمیوں کااحاطہ کرنے اور نقشہ سازی میں سہولت فراہم کرنے اور محققین، صنعتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کا نیٹ ورک تیار کرنے کے لیے دو قومی مراکز۔
- بیسالٹس میں کاربن کے مستقل ذخیرہ سے وابستہ خطرے کا مطالعہ کرنے کے لیے ایک کثیر جہتی تحقیقی منصوبہ۔
- 25 سی سی یوایس پروجیکٹس (کیپچر:10، استعمال:10 اور اسٹوریج:5)
***********
(ش ح ۔ م ع۔ع آ)
U -7920
(Release ID: 1945510)
Visitor Counter : 96