پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر پروگرام

Posted On: 03 AUG 2023 3:58PM by PIB Delhi

پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ زیرزمین اسٹراٹیجک پیٹرولیم ذخائر (ایس پی آر) اسٹوریج کی کل صلاحیت 5.33 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) خام تیل ہے اور یہ 2 ریاستوں یعنی (i) آندھرا پردیش میں وشاکھاپٹنم (1.33 ایم ایم ٹی)اور(ii) کرناٹک میں  منگلورو (1.5 ایم ایم ٹی) اور پدور (2.5) ایم ایم ٹی) ہیں۔ اپریل/مئی 2020 میں خام تیل کی کم قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، اسٹریٹجک پٹرولیم کے ذخائر کو پوری گنجائش کے ساتھ  بھر دیا گیا، جس کی وجہ سے تقریباً 5000 کروڑ روپے کی مجموعی بچت ہوئی۔

جولائی 2021 میں حکومت نے سرکاری ونجی شراکت داری  (پی پی پی) موڈ میں اڈیشہ میں چندیکھول (4 ایم ایم ٹی) اور کرناٹک میں پدور (2.5 ایم ایم ٹی) میں 6.5 ایم ایم ٹی کی کل ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے ساتھ دو اضافی تجارتی اور اسٹریٹجک سہولیات کے قیام کو منظوری دی تھی۔

منعقدہ دو روڈ شوز کے دوران عالمی تجارتی کمپنیاں جیسے میسرز ٹرافیگور ا ، بی پی ، ایس کے ای اینڈ سی  ، پیٹروچائنا، جی اے ایس پی ، ووپک ، جیواسٹاک ، موننیٹ ، ہائی ہنڈئی، گلف انرجی ، نیتکسس ، ویٹول ، گلین کور، ڈی بی ایس ، کے این او سی ، میسرز لائیڈس رجسٹر، آئی سی –گروپ ، اے این  یو ریسورسز ، شیل ، پارسون ، برنکرہاف ، سویکو اے بی ، ایس کے اے این ایس کے اے  وغیرہ کمپنیوں نے ایس پی آرپروجیکٹس کے دوسرے مرحلے میں شریک ہونے میں اپنی دلچسپی ظاہرکی ۔

مکمل  سہولتی مرکز حکومت ہند کی ملکیت ہوگی۔ کنسیشنر 60 سال کی رعایتی مدت کے اختتام پر ایس پی آر کو واحد مورنگ پوائنٹ (ایس پی ایم) کے ساتھ ساحلی اور ساحل سے دور پائپ لائن حکومت ہند کو منتقل کرے گا۔ تیل کی کمی کی صورت میں خام تیل لینے کا پہلا حق حکومت ہند کو حاصل ہے۔

***********

(ش ح ۔ م ع۔ع آ)

U -7919



(Release ID: 1945487) Visitor Counter : 112


Read this release in: English